مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 369احکام جنابت (360)

اپنے لباس ميں مني ديکھنا

مسئلہ369 اگراپنے لباس ميں مني ديکھے اور يقين ہوجائے کہ يہ اسي کي ہے توغسل کرے اورجن نمازوں کے بارے ميں يقين ہوکہ حالت جنابت سے پڑھي ہيں تو ان کي قضاکرے، ليکن جن نمازوں کے بارے ميں شک ہو ان کي قضا لازم نہيں ہے .

مسئله شماره 461

اپنے مقررہ وقت سے پہلے اور بعد ميں خون ديکھنا

مسئلہ 461 : وہ عورت جو عادت وقتیہ عددیہ رکھتی ہے اگر عادت سے چند روز پہلے اور چند روز بعد خون دیکھے ( جیسا کہ عورتوں میں معمول ہے کہ کبھی ان کی عادت مقدم اور کبھی موخر ہوجاتی ہے) اور سب ملا کر دس دن سے زیادہ نہ ہو تو سب حیض ہے اور اگر دس دن سے زیادہ ہوجائے تو عادت کے دنوں والا خون حیض ہوگا اور پہلے اور بعد والا استحاضہ ہوگا۔ اسی طرح اگرعادت کے دنوں میں اور چند روز عادت سے پہلے خون دیکھے یا عادت کے دنوں میں اور چند روز عادت کے بعد دیکھے تو اگر دس دن سے زیادہ نہ ہو تو سب حیض ہے اور اگر زیادہ ہو توصرف عادت کے دنوں والا خون، حیض شمار ہوگا۔

مسئله شماره 1163وطن پہنچنا

اپنے وطن کو هميشه کيلئے چهوڑ دينا

مسئلہ 1163 : اگر کوئی شخص کسی جگہ رہتا ہو اور وہ جگہ اس کا وطن ہو اور وہ اسے چھوڑ دے یعنی اب دوبارہ وہاں زندگی گزارنے کا ارادہ نہ ہو چاہے رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے کے لئے کبھی کبھی جاتا بھی ہو تو اس کی نماز وہاں قصر ہے چاہے وہاں اس کی کوئی ملکیت ہو یا نہ ہو اور خواہ اس کے قوم والے اور رشتہ دار وہاں پر زندگی بسر کرتے ہوں یا نہ کرتے ہوں۔ ہاں اگر وہاں دس دن ٹھہرنے کا ارادہ کرے تو نماز پوری پڑھے۔ اسی طرح اگر کوئی اپنے اصلی وطن کے علاوہ کسی دوسری جگہ کو اپنی زندگی بسر کرنے کیلئے منتخب کرے اور چھ ماہ یاچھ ماہ سے کم یا زیادہ وہاں پر رہے اس کے بعد اسے چھوڑ دے تو نماز وہاں قصر ہوگی چاہے وہاں ملکیت رکھتا ہو یا نہ رکھتا ہو۔

مسئله شماره 604شہيد کے احکام (603)

اگر ميدان جنگ کے باہر شہيد ہوا ہو

مسالہ604 اوپربيان کيا ہوا حکم ان لوگوں کے لئےہے جو ميدان جنگ ميں قتل کئےگئےہوں يعني قبل اسکے کہ مسلمان حضرات ان تک پہونچيں وہ دم توڑچکے ہوں ليکن اگر مسلمان حضرات اس تک پہونچ جائيں اور وہ زندہ ہو يا زخمي حالت ميں اس کو ميدان جنگ سے باہر لايا جائے اور وہ اسپتال يا کسي اور جگہ مر جائے تو اگرچہ اسکو شہيد کا ثواب ملےگا ليکن اوپروالے حکم کا اطلاق ان پرنہ ہوگا.

مسئله شماره 684اوقات نماز کے احکام (682)

اگر اثناءنماز ميں معلوم ہو کہ ابھي نماز کا وقت نہيں داخل ہوا

مسئلہ 684 : اگر اوپر بيان کئے گئے قواعد کي بناء پر نماز شروع کردے اور اثنائے نماز ميں معلوم ہو جائے کہ ابھي نماز کا وقت نہيں آيا تو اس کي نماز باطل ہے اسي طرح اگر نماز پڑھ لينے کے بعد معلوم ہوکہ پوري نماز وقت سے پہلے پڑھ لي ہے تو نماز کا اعادہ کرے ليکن اگر نماز ہي ميں معلوم ہوجائے يا نماز کے بعد پتہ چلے کہ وقت داخل ہوگيا تھا تو نماز صحيح ہے.

مسئله شماره 1225اجير کے شرائط (1215)

اگر اجيرعمل پورا کرنے سےپہلےمر جائے

مسئلہ 1225 : اگر اجير عمل تمام کرنے سے پہلے مرجائے اور خود اس پر اس کي بھي قضا نمازيں ہوں تو جن نمازوں کے لئے وہ اجير ہوا تھا ان نمازوں کے لئے اس کے مال سے اجير بنائيں اور اگر يہ شرط رہي ہو کہ وہ خود ہي بجالائے تو باقيماندہ عمل کي اجرت واپس کرديں ليکن خود اس کي نمازوں کے لئے ورثاء کي رضامندي کے بغير اس کے مال سے کچھ نہيں ليا جا سکتا ہاںاگر اس نے وصيت کردي ہو تو ثلث مال سے اس کي نمازيں پڑھوائي جاسکتي ہيں.

مسئله شماره 2330انسان جب اپنے اندر مرنے کے آثار ديکھے تو اس کي ذمہ داري (2329)

اگر اس کے ذمہ خمس، زکات اور مظالم ہوں تو ان کو فورا دا کردے يا وصيت کرے

مسئلہ 2330: اپنے اندر موت کے ا?ثار و علامات کو محسوس کرنيوالے کے لئے ضروري ہے کہ اگر اس کے ذمہ خمس، زکات، مظالم ہوں تو ان کو فورا ادا کردے اور اگر نہيں دے سکتا اور اس کے پاس مال ہے يا مال تو نہ ہو ليکن يہ احتمال ہو کہ ميرے رشتہ دار يا عزيز اس کو ادا کرديں گے تو اس کے لئے وصيت کردے.يہي صورت اس وقت بھي ہے جب اس کے ذمہ حج باقي ہو اور اگر اس کے ذمہ نماز،روزہ کي قضا ہو تو بنابر احتياط واجب اس کي بھي وصيت کردے ليکن نماز اجازہ ميں جو شرائط بيان کي گئي ہيں ان کي مراعات ضروري ہے.

مسئله شماره 870نيت (865)

اگر اصل نماز تو خدا کے لئے پڑھے

مسئلہ 870 : اگر اصل نماز تو خدا کے لئے پڑھے لیکن ریا کاری کے لئے مسجد میں یا اول وقت یا جماعت کے ساتھ پڑھے تو اس کی نماز باطل ہے لیکن اگر ریا کاری مقصود نہیں ہے بلکہ اول وقت یا مسجد میں پڑھنے سے اس کے لئے زیادہ ہے تو کوئی اشکال نہیں ہے۔

مسئله شماره 654تيمم کے احکام (649)

اگر اعضاء تیمم پر رکاوٹ ہو

مسئلہ 654 : تیمم کے اعضاء تیمم پر جو رکاوٹیں ہوں ان کو دور کردینا چاہئے اگر ہاتھ میں انگوٹھی ہو تو اتار دے اسی طرح اگر سر کے بال پیشانی پر گرے ہوں تو ان کو ہٹا دے یہاں تک کہ اگر قابل توجہ احتمال ہو کہ کوئی رکاوٹ ہے تو اس کی تحقیق کرنی چاہئے۔

مسئله شماره 353وضوئے جبيرہ (345)

اگر اعضاءوضو پر کو ئ چيز چپکي ھو

مسئلہ 353 : اگر اعضائے وضو يا غسل پر کوئي ايسي چيز چپکي ہوئي ہے جس کا اکھاڑنا ممکن نہيں ہے يابہت زيادہ مشقت کا باعث ہے تو جبيرہ کے احکام پر عمل کرے يعني اس کے کناروں کو دھوئے اور اس کے اوپر ہاتھ پھيرے.

مسئله شماره 6تقليد(1)

اگر اعلم کی شناخت ممکن نہ ہو

مسئلہ 6: اگر قطعي ويقيني طور سے اعلم کي شناخت ممکن نہ ہوسکے تو احتياط يہ ہے کہ ايسے شخص کي تقليد کرے جس کے اعلم ہونے کا گمان رکھتا ہو اورا گر چند مجتہدين کے درميان شک ہو اور کسي کو ترجيح نہ دے سکے تو ان ميں سے جس کي چاہے تقليد کرسکتاہے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی