مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1537خرانہ (گنج) (1534)

ايک خزانے يا متعدد خزانوں کا حکم

مسئلہ 1537: اگر ايک جگہ دفن شدہ متعدد بر تنوں ميں کوئي مال ملے اور سب کو ملاکر اس کي قيمت بمقدار نصاب ہو تو خمس واجب ہوگا ليکن اگر متعدد جگہ متعدد خزانے ملين تو جس کي قيمت نصاب بھر ہوگي اس کا خمس واجب ہوگا سب کو ملاکر حساب کرنا لازم نہيں ہے.

مسئله شماره 2117دودھ پلانے کے شرائط جو کہ محرم بننے کا سبب ہے (2116)

ايک رات دن دودھ پينے سے محرميت کے شرائط

مسئلہ 2117:جيسا پہلے والے مسئلے ميں عرض کيا گيا ہے کہ اگر بچہ ايک رات دن کسي عورت کا دودھ پئے تو محرم ہوجائے گا ليکن اس ايک دن رات ميں کسي دوسري عورت کا دودھ نہ پئے اور نہ کھائے البتہ اگر کھانا اتنا کم ہو کہ حساب ميں نہ ائے تو کوئي حرج نہيں ہے اسي طرح پندرہ مرتبہ ميں بھي شرط ہے کہ اس دوران کسي دوسري عورت کا دودھ نہ پئے اور ہر دفعہ اتنا پئے کہ سير ہوجائي اور بنا بر احتياط اگر دو دفعہ پورا دودھ نہ پئے تو وہ نہ دو دفعہ ميں شمار ہوگا نہ ايک دفعہ ميں.

مسئله شماره 2200گم شدہ مال کے احکام (2193)

ايک سال اعلان اور مالک کے نہ ملنے کے بعد انسان کي ذمہ داري

مسئلہ 2200: جب اعلان کرتے کرتے ايک سال پورا ہوجائے يا معين جگہ پر سال بھر تک اس کہ حفاظت کيجائے اور مالک کا پھر بھي پتہ نہ چلے تو اس مال کے پانے والے کو اختيار ہے کہ درج ذيل چر صورتوں ميں جس پر چاہے عمل کرے.1 اپنے لئے اس نيت سے اٹھالے کہ جب بھي اس کا مالک ملے گا اگر مال موجود نہ بھي ہو، تو اس کا عوض ديدونگا 2 بطور امانت مالک کے لئے اٹھا کر اپنے پاس رکھ لے3 اصلي مالک کي طرف سے راہ خدا ميں صدقہ ديدے.4 حاکم شرع کے سپرد کردے ليکن احتياط اسي ميں ہے کہ صدقہ کردے يا پھر حاکم شرع کے سپرد کردے.

مسئله شماره 1083شكّيّات کے مختلف مسائل (1078)

ايک شک کے بعد دوسرا شک پيدا ہوجائے

مسئلہ 1083 : اگر نمازي کا پہلا شک دور ہوجائے اور اس کي جگہ دوسرا شک پيدا ہوجائے تو دوسرے شک کے مطابق عمل کرے مثلا پہلے شک ہوا کہ دوسري رکعت ہے يا تيسري اس کے بعد يقين ہوگيا کہ تين رکعت پڑھ چکا ہے اور شک ہوگيا کہ يہ تيسري رکعت ہے يا چوتھي تو تيسري اور چوتھي رکعت کے شک کے قاعدہ پر عمل کرے.

مسئله شماره 1577خمس کا مصرف (خرچ کرنے کی جگہ ) (1566)

ايک شہرکا خمس دوسرے شھر ميں لے جانا

مسئلہ ۱۵۷۷: خمس کا ایک شہر سے دوسرے شہر میں لے جانا کوئی حرج نہیں رکھتا چاہے اس کے شہر میں مستحق ہو یا نہ ہو۔ لیکن ہر صورت میں اگر تلف ہوجائے تو احتیاط واجب ہے کہ دوسرے مال سے اس کی ادائیگی کی جائے۔ حمل و نقل کے اخراجات بھی اسی شخص کے ذمہ ہیں۔ لیکن اگر حاکم شرع کے نمایندہ کو دیدے اور وہ ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کرے اور وہ تلف ہوجائے تو اس کے ذمہ کچھ نہیں ہے۔

مسئله شماره 1223اجير کے شرائط (1215)

ايک ميت کے لئے متعدد لوگوں کو نائب بنايا جائے

مسئلہ 1223 : اگر میت کی نماز کے لئے متعدد لوگوں کو اجیر بنایا جائے تو ہر ایک کے لئے وقت معین کرنا ضروری نہیں ہے بلکہ وہ جس وقت چاہیں نماز پڑھ سکتے ہیں۔ البتہ قضا نمازوں کی ترتیب کی رعایت کرنے کے لئے احتیاط مستحب یہ ہے کہ ان میں سے ہر ایک کے لئے وقت معین کردیا جائے مثلا ایک سے قرارداد کی جائے کہ تم کو صبح سے لے کرظہر تک قضا نمازیں پڑھنی ہوں گی اور دوسرے سے ظہر سے لے کر رات تک کا وقت طے کرلیا جائے اور یہ بھی بہتر ہے کہ ایک جتنی نمازیں پڑھے وہ دوسرے کے مشابہ ہوں ۔ مثلا اگر ایک شخص نماز ظہر سے شروع کرتاہے اور صبح کی نماز پرختم کرتا ہے(چاہے وہ ایک دن کی نماز ہو یا کئی دن کی)تو دوسرا بھی ظہر ہی سے شروع کرے اور صبح پرختم کرے۔

مسئله شماره 2044وہ عورتيں جن سے شادي کرنا حرام ہے (2042)

اپ کي پھوپي ، خالہ، دادا کي پھوپھي، خالہ، ماں کي پھوپھي، خالہ ناني کي پھوپھي خالہ اور ان سے اور پر والياں

مسئلہ 2044 باپ کي پھوپي ، خالہ، دادا کي پھوپھي، خالہ، ماں کي پھوپھي، خالہ ناني کي پھوپھي خالہ اور ان سے اور پر والياں بھي انسان کي محرم ہيں.

مسئله شماره 1413روزے کے کفارہ کے احکام (1403)

اپني بيوي سے روزہ کي حالت ميں زبردستي جماع کرنے پر کفارہ دينا ہوگا

مسئلہ 1413: اگر روزہ دار رمضان ميں اپني روزہ دار بيوي سے جماع کرے تو اگر اس نے بيوي کو مجبور کر کے جماع کياہو تو اپنا اور اپني بيوي دونوں کا کفارہ خود ادا کرے اور اگر بيوي جماع پر راضي تھي تو دونوں پر ايک ايک کفارہ واجب ہوگا ليکن اگر (جماع کے علاوہ) دوسرے مغطرات (وہ چيزيں جو روزے کو باطل کرديتي ہيں) پر مجبور کرے تو گناہگار ہے ليکن کسي پر بھي کفارہ واجب نہيں ہے ليکن روزہ توڑنے والے کو قضا بہرحال کرنا پڑے گا.

مسئله شماره 2434پگڑي کے احکام (2433)

اپني ملکيت کو کرايہ پر دينا

مسئلہ 2434:صاحب ملکيت کو اختيار ہے جس کو چاہے اپنا مکان يا اپني دو کان يا کوئي اور چيز کرايہ پردے اور معين کرايہ کے علاوہ کچھ رقم پگڑي کے نام پر بھي لے سکتاہے ليکن پگڑي لپنے کي صورت ميں جس کو کرايہ پر دياہے اور پگڑي لي ہے اسکے علاوہ دوسرے کو کرايہ پر نہيں دے سکتاہے چاہے کرايہ کي مدت ختم بھي ہوگئي ہے ہاں اگر پگڑي دينے والا پہلا کرايہ دار بھي دوسرے سے پگڑي لے کر اس کو خالي کرسکتاہے اور اس کو يہ بھي اختيار ہے کہ جتني پگڑي مالک کو دي ہے دوسرے کرايہ سے اس سے زيادہ لے يا کم لے.

مسئله شماره 1680زکات کے متفرق مسائل (1667)

اپنے شہر ميں مستحق ہونے کے باوجود زکات کو دوسرے شہر ميں منتقل کرنا جائز ہے

مسئلہ 1680: اگر خود اس کے يہاں مستحق موجود ہو تب بھي زکوة کو دوسري جگہ لے جاسکتا ہے ليکن ايسي صورت ميں سارے اخراجات اسي کے ذمہ ہوں اور زکوة تلف ہوجائے تو بناء بر احتياط واجب ضامن بھي ہوگا چاہے ايسا حاکم شرع کي اجازت سے کيا ہو.

مسئله شماره 2313وقف کے شرائط اور احکام (2305)

اپنے لئے وقف کرنا

مسئلہ 2313:اگر کوئي شخص کسي چيز کو اپنے لئے وقف کرے مثلا ايک جائيداد وقف کرے کہ اس کا نفع اس کو ملتار ہے يا اس کے مرنے کے بعد اس کے مقبرہ پرصرف کياجائے ، تو صحيح نہيں ہے ليکن اگر کسي مدرسہ يا زمين کو مثلا طلاب کے لئے وقف کرے اور خود بھي لما لبعلم ہو تو وہ خود بھي دوسرے طالب علموں کي طرح اس سے فائدہ حاصل کرسکتا ہے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی