مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1271امام جماعت کے شرائط (1267)

اس کي اقتداء کرنا جو کسي عذر کي وجہ سے اپني نماز ناقص پڑھے

مسئلہ ???? : اگر امام تيمم يا وضوئے جبيرہ کے ساتھ نماز پڑھ رہا ہو تو اس کي اقتدا کي جاسکتي ہے? ليکن اگر کسي عذر کي بنا پر مجبورا نجس لباس ميں نماز پڑھ رہا ہو تو بنا برا حتياط واجب اس کي اقتدا نہيں کي جاسکتي? اسي طرح جو شخص پيشاب يا پاخانہ کے روکنے پر قادر نہيں ہے اس کي بھي اقتدا نہيں کي جاسکتي اور نہ مستحاضہ کي اقتدا ہوسکتي ہے قاعدہ کليہ يہ ہے کہ جو شخص کسي عذر کي وجہ سے ناقص نماز پڑھ رہا ہو اسے دوسروں کے لئے امام جماعت ہونے کا حق نہيںہے ناقص نماز پڑھ رہا ہو اسے دوسروں کے لئے امام جماعت ہونے کا حق نہيں ہے (بنا برا حتياط واجب)صرف تيمم يا وضو جبيرہ والا امامت کرسکتا ہے?

مسئله شماره 1541خرانہ (گنج) (1534)

اس گوہر کا حکم جو مجھلي کے پيٹ سے نکلے

مسئلہ 1541: اگر کوئي مچھلي خريدے اور اس کے پيٹ ميں کوئي گوہر مل جائے تو وہ اسي کا ہے اس شکاري کا مال نہيں ہے جس نے پہلے اس کو شکار کيا ہے اور دوسرے کے ہاتھ بيچاہے اور نہ اس سے پہلے بچنے والوں کا مال ہے او ر احتياط مستحب ہے کہ اس کا خمس ادا کرے.

مسئله شماره 78بيت الخلا کے احکام (63)

استبراء کا طريقہ

استبراء :مسئله78 : استبراء ايك مستحب عمل ہےجس كو مرد پيشاب كے بعد انجام ديتے ہيں تاكہ پيشاب كےبعدجو قطرے رگوں ميں ره گئے هيں نكل جائيں, اس طرح سے كہ چند مرتبه عضو تناسل كو جڑ سے اوپر کی طرف كھينچتے هیں اور اوپری حصہ کو چند مرتبہ دباتے ہیں۔ تاکہ پیشاب کے جو قطرے رگوں میں رہ گئے ہیں نکل جائیں۔ منی سے استبراء کا مطلب یہ ہے کہ منی نکلنے کے بعد پیشاب کریں تاکہ منی کے باقی ماندہ ذرات نکل جائیں۔

مسئله شماره 402واجب غسل (359)

استحاضہ

مسئلہ 402: عورتوں کو جو خون آتا ہے اس میں سے ایک استحاضہ ہوتا ہے اور اس وقت عورت کو مستحاضہ کہتے ہیں قاعدہ کلیہ یہ ہے کہ ہر وہ خون جوحیض و نفاس و زخم و پھوڑے کے علاوہ عورت کے رحم سے خارج ہوتا ہے وہ خون استحاضہ ہوتا ہے۔

مسئله شماره 412مستحاضہ عورت کا وظیفہ [ذمہ داری ](405)

استحاضہ قلیلہ استحاضہ کثیرہ میں شک

مسئلہ 412 : اگر يہ معلوم نہ ہو کہ اس کا استحاضہ قليلہ ہے يا کثيرہ تو احتياط واجب کي بناء پر نماز سے پہلے اچھي طرح سے ديکھ لے اور اگر اپني جانچ نہيں کرسکتي تو احتياط واجب يہ ہے کہ استحاضہ کثيرہ کے اعمال بھي بجالائے اور استحاضہ قليلہ کے بھي اور اگر اس کو اپني پہلے کي حالت معلوم ہو کہ کثيرہ تھي يا قليلہ تو اسي کے مطابق عمل کر سکتي ہے.

مسئله شماره 407مستحاضہ عورت کا وظیفہ [ذمہ داری ](405)

استحاضہ قلیلہ کا نماز صبح کے بعدکثیرہ میں بدل جانا

مسئلہ 407: اگر استحاضہ قلیلہ والی عورت نماز صبح کے بعد کثیرہ ہوجائے تو نماز ظہر وعصر کے لئے ایک غسل کرے اور اگر نماز ظہر وعصر کے بعد کثیرہ ہوجائے تو مغرب و عشاء کے لئے ایک غسل کرنا چاہئے۔

مسئله شماره 404استحاضہ (402)

استحاضہ کي قسميں

مسئلہ 404 : استحاضہ کي صرف دو قسميں ہيں:1 قليلہ2 کثيرہ قليلہ : اس خون کو کہتے ہيں کہ عورت جب روئي اپني شرمگاہ ميں داخل کرے تو وہ خون سے آلودہ ہوجائے ليکن دوسري طرف سے باہر نہ نکلے خواہ خون روئي ميں بھر جائے يا اس کے اندر نہ بھرےاستحاضہ کثيرہ : اور کثير کا مطلب ہے کہ پوري روئي خون سے بھر جائے اور اس سے باہر بھي بہہ جائے.

مسئله شماره 212مطهرات (168)

استحالہ

مسئلہ 212 : اگر عین نجاست اس طرح متغیر ہوجائے کہ اس پر اس کا نام ہی صدق نہ آئے بلکہ اسے کچھ اور کہا جانے لگے تو وہ پاک ہوجاتی ہے۔ مثلا کتا نمک کی کان میں گر کر نمک بن جائے تو پاک ہوجائے گا ، اسی کو استحالہ کہتے ہیں اسی طرح جو چیز نجس ہوگئی ہے اگر وہ بالکل متغیر ہوجائے مثلا نجس لکڑی کوجلا کر راکھ کردیں یا نجس پانی بخارات میں بدل جائے تو یہ سب پاک ہوجاتے ہیں لیکن اگر صرف صفت متغیر ہوجیسے گہیوں کا آٹا بنا لیا جائے تو وہ پاک نہیں ہوگا۔

مسئله شماره 1347روزہ کو باطل کرنے والي چيزيں (1335)

استمناء

مسئلہ ۱۳۴۷: اگر روزہ دار اپنے ساتھ کوئی ایسا کام کرے جس سے منی باہر آجائے تو اس کا روزہ باطل ہوجاتا ہے لیکن اگر بے اختیاری طور سے سوتے ہوئے یا بیداری میں منی نکل آئے تو اس سے روزہ باطل نہیں ہوتا۔

مسئله شماره 225مطهرات (168)

اسلام لانا

مسئلہ 225 : نجاسات کي بحث ميں ہم کہہ چکے ہيں کہ احتياط واجب کي بناء پر کافر سے اجتناب کرنا چاہئے ليکن اگر کافر کلمہ شہاديتن يعني اشھد ان لا الہ الا اللہ و اشھد ان محمدا رسول اللہ پڑھے تو مسلمان ہوجائے گا اور اس کا بدن پاک ہوجائے گا ليکن اگر اس کے جسم پر عين نجاسات لگي ہو تو اس کودور کرنا اور پھر اس جگہ کو پاک کرنا ہوگا ليکن اگر اسلام لانے سے پہلے عين نجاست دور ہوگئي ہو تو پھر پاک کرنے کي ضرورت نہيں ہے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی