مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره (528)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 528 : میت کو غسل دینے والے کو مسلمان، بالغ اور عاقل ہونا چاہئے اورغسل کے لازمی مسائل کو جاننے والا ہونا چاہئے اور احتیاط مستحب ہے کہ شیعہ اثنا عشری بھی ہو۔

مسئله شماره (529)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 529 : غسل میت قربت کی نیت سے یعنی خدا کے لئے انجام دینا چاہئے۔

مسئله شماره (530)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 530 : مسلمان کا بچہ چاہے زنا سے پیدا ہوا ہو اس کا غسل واجب ہے اور جو شخص بچپنے ہی سے دیوانہ ہو اوراسی حال میں بالغ ہوا ہو اگر اس کے باپ یا ماں مسلمان ہوں تو اس کا (بھی) غسل واجب ہے اسی طرح جو شخص پہلے مسلمان رہا ہو پھر دیوانہ ہوگیا ہو اس کابھی غسل واجب ہے۔

مسئله شماره (531)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 531 : اسقاط شدہ بچہ اگرچار ماہ یا اس سے زیادہ کا ہو تو اس کو بھی غسل دینا چاہئے اور اگر اس سے کم ہو تو بناء براحتیاط واجب بغیر غسل کے ایک کپڑے میں لپیٹ کر دفن کردیں ليکن دونوں ميں سے کسي بھي صورت ميں اس کے لئے نماز ميت نهيں هے۔

مسئله شماره (532)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 532 : مرد ، عورت کو او رعورت، مرد کو غسل نہیں دے سکتے البتہ میاں، بیوی ایک دوسرے کو غسل دے سکتے ہیں اگر چہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ اگرمجبوری نہ ہو تو یہ کام نہ کریں(یعنی میاں، بیوی بھی ایک دوسرے کو غسل نہ دیں)۔

مسئله شماره (533)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 533 : مرد تین سال سے کم عمر کی بچی کو غسل دے سکتا ہے اور عورت تین سال سے کم عمر بچہ کوغسل دے سکتی ہے۔

مسئله شماره (534)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 534 : اگر مرد کی میت کو غسل دینے کے لئے کوئی مرد نہ مل سکے تو جو عورتیں اس کی محرم ہیں اس مرد کو غسل دے سکتی ہیں اسی طرح اگر عورت کی میت کو غسل دینے کے لئے عورت نہ مل سکے تو اس عورت کے محرم مرد اس کو غسل دے سکتے ہیں البتہ بہتر یہ ہے کہ لباس کے اوپر سے غسل دیں۔

مسئله شماره (535)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 535 : اگر مرد کی میت کو مرد یا عورت کی میت کو عورت غسل دے تو شرمگاہ کے علاوہ اس کے پورے بدن کو برہنہ کرسکتے ہیں۔

مسئله شماره (536)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 536 : میت کی شرمگاہ پر نگاہ کرنا حرام ہے لیکن اس سے غسل باطل نہیں ہوتا۔

مسئله شماره (537)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 537 : اگر میت کا کوئی عضو نجس ہوگیا ہو تو غسل دینے سے پہلے اس کو پاک کردیں اور احتیاط مستحب ہے کہ غسل شروع کرنے سے پہلے میت کے پورے جسم کو نجاست سے پاک کردیں۔

مسئله شماره (538)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 538 : غسل میت کا طریقہ غسل جنابت کی طرح ہے اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ جب تک غسل ترتیبی ممکن ہو ارتماسی نہ دیں البتہ غسل ترتیبی میں یہ جائز ہے کہ بدن کے تینوں حصوں کو ترتیب سے پانی میں ڈبو دیں اور اگر عورت حالت حیض میں یا مرد حالت جناب میں مرجائے تو وہی غسل میت کافی ہے۔

مسئله شماره (539)غسل میت کے احکام (525)

مسئلہ 539 : میت کو غسل دینے کے لئے مزدوری لینا جائز نہیں ہےالبتہ مقدمات کے لئے مثلا اس کو پاک کرنے کے لئے اور اسی قسم کے کاموں کے لئے اجرت لینے میں اشکال نہیں ہے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی