مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1626جانوروں کي زکات (1625)

چارہ دينے اور بيابان ميں چرانے ميں کوئي فرق نہيں ہے

مسئلہ 1626:احتياط واجب ہے کہ گائے، بھيڑ ، اونٹ اگر نصاب کي مقدار کے برابر ہوں تو ان کي زکوة دے چاہے وہ جنگل ميں چرتے ہوں يا ہاتھ سے ان کو چارہ ديا جاتا ہويا کبھي جنگل ميں چرتے ہوں اور کبھي چارہ ديا جاتاہو.

مسئله شماره 1616سونے چاندي کانصاب

چاندي کا نصاب

مسئلہ 1616: چاندي کے بھي دو نصاب ہيں :پہلا نصاب : 105 مثقال معمولي ہے جب چاندي ديگر تمام شرائط کے ساتھ 105 مثقال ہو جا ئے تو ڈھا ئي فيصد کے حساب سے اس پر زکوة واجب ہو گي اور اگر 105 اسے کم ہے تو زکوة واجب نہ ہو گي .دوسرانصاب 21مثقال ہے يعني اگر 105 مثقال پر 21مثقال زيادہ ہو جائے تو پو رے 126 کي زکوة واجب ہو گي اور اگر 21سے کم کا اضافہ ہو تو صرف 105 پر زکوة ہو گي باقي پر نہيں ہو گي اسي طرح چاہے جتني زيادہ ہو جائے اسي حساب سے زکوة ہو گي ليکن اساني کے لئے اگر انسان سونے وچاندي کي زکوة ڈھائي فيصد کے حساب سے نکال دے تو واجب کي ادائيگي ہو جائے گي البتہ کبھي يہ ہو گا کہ مقدار واجب سے کچھ زيادہ چلا جائے گا .

مسئله شماره 752تیسری شرط، نمازی کا لباس مردہ حیوان کے اجزا کا نہ ہو۔ ( 750)

چرمي لباس ميں نماز

مسئلہ 752 : مسلمانوں کے بازار سے خریدے ہوئے چرمی لباس میں نماز پڑھی جا سکتی ہے چاہے یہ شک ہو کہ شرعی طریقے سے ذبح کئے گئے حیوان کا ہے یا نہیں لیکن اگر یقین ہو کہ یہ چرم (کھال)غیر اسلامی ملکوں سے لائی گئی ہے اور اس کا بیچنے والا بھی ایک لا ابالی قسم کا انسان تھا جس نے اس کے بارے میں کوئی تحقیق نہیں کی تھی تو نماز اس میں جائز نہیں ہے اور اگر یہ نہ جانتا ہو کہ یہ کھال اسلامی ملکوں کی ہے یا غیر اسلامی ملکوں کی تو اس میں نماز پڑھ سکتا ہے۔

مسئله شماره 1989کفالت اور کفيل کے شرائط (1987)

چند باتوں سے کفالت ختم ہوجاتي ہے

مسئلہ 1989:چند باتوں سے کفالت ختم ہوجاتي ہے.1 قرض خواہ کا قرضہ ادا کرديا جائے (يعني صاحب حق کا حق مل جائے.2 قرض خواہ (يا صاحب حق) اپنا قرض معاف کردے 3 مقروض مرجائے.4 مقروض يا متہم کو قرض خواہ يا مدعي کے سپرد کردياجائے.5 قرض خواہ، اپنا حق کفيل سے ساقط کردے6 کفيل مرجائے7 صاحب حق اپنا حق حوالہ يا دوسرے کسي ذريعے سے دوسرے شخص کے سپرد کردے.

مسئله شماره 2226ذبح کرنے کے شرائط (2223)

چند جانوروں کو ايک ساتھ مشين کے ذريعہ ذبح کرنا

مسئلہ 2226:چند مرغوں يا حيوانوں کو اگر ايک ساتھ ذبح کياجائے تو سب کے لئے ايک بسم اللہ کہنا کافي ہے اسي طرح اگر مشين سے (تمام شرائط کے ساتھ) بہت سے جانوروں کو ايک ساتھ ذبح کريں اور ايک بسم اللہ کہيں تو کافي ہے اور اگر مشين ترتيب دار کام کرتي ہو تو احتياط يہ ہے کہ ترتيب وار خدا کا نام بھي لے.

مسئله شماره 599قبر کھولنے کے احکام (597)

چند جگہوں پر قبر کھولنا جائز ہے

مسئلہ599: چندجگہوں پرقبرکھولنا حرام نہيں ہے :1 اگرميت غصبي زمين ميں دفن ہوگئي ہو اور مالک زمين راضي نہ ہو.اسي طرح کفن ياکوئي دوسري چيزجوميت کے ساتھ دفن ہوگئي ہوياميت کے اموال ميں سے ايسي چيزجس کاتعلق ورثاء سے ہووہ ميت کے ساتھ دفن ہوگئي ہو اور ورثاء راضي نہ ہوں کہ وہ چيزميت کے ساتھ قبرميں رہے، (جيسے انگوٹھي يا کوئي اور قيمتي چيز) ليکن اگرميت نے وصيت کردي ہو کہ کوئي دعاء،قرآن، انگوٹھي ا س کے ساتھ دفن کردي جائے تو اگر وصيت حصے سے زيادہ ميں نہ ہواوراسراف بھي نہ ہوتوقبر کو نہيں کھول سکتے.2 کسي حق کاثابت کرناميت کے بدن کے ديکھنے ہي پرموقوف ہو.3 ميت کوايسي جگہ پردفن کردياگياہوجہاں اس کي بے حرمتي ہوجيسے کافروں کاقبرستان ياجہاں کوڑاوغلاظت ڈالاجاتاہے.4 کسي ا يسے شرعي مقصدکوانجام دينے کے لئے جس کي اہميت قبر کھولنے سے زيادہ ہومثلازندہ بچہ کوحاملہ عورت کے پيٹ سے نکالنامقصودہو? (اگر چہ معلوم ہے کہ بچہ ماں کے تھوڑي دير بعد تک ممکن ہے زندہ ہو)5 جس جگہ يہ خوف ہوکہ درندہ ميت کے بدن کوکوئي نقصان پہنچائے يا دشمن لاش نکال لے جائے گا.6 جہاں پرميت کاتھوڑاساحصہ ميت کے ساتھ دفن نہ ہوا ہو تو احتياط واجب يہ ہے کہ اس حصہ کواس طرح دفن کريں کہ ميت کابدن ظاہرنہ ہو.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی