مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1605غلات کي زکات (1593)

زکات کي مقدار، ابياري کي قسم کے مطابق

مسئلہ 1605: اگر زراعت بارش کے پاني اور نہر کے پاني اور نہر کے پاني سے سيراب ہوئي ہو اور کنويں کے پاني سے سيراب کرنے کي ضرورت نہ ہو ليکن کنويں سے بھي سيراب کي گئي ہو اور اس سے محصول ميں کوئي تاثير نہ ہوئي تو اس کي زکوہ دسواں حصہ ہوگي اور اس کے برعکس اگر کنويں کے پاني سے سيراب کي گئي ہو مگر بارش بھي ہوئي ہو البتہ بارش کے پاني کا کوئي اثر نہ ہوا ہو تو اس کي زکوہ اکيسواں حصہ ہوگي.

مسئله شماره 1606غلات کي زکات (1593)

اگر زمين پڑوس کي گيلي زمين سے رطوبت حاصل کرے

مسئلہ 1606: اگر کسي زراعت کو کنويں کے پاني سے سيراب کيا گيا ہو اور اس کے پہلو ميں دوسري زراعت ہو جس نے زمين کي رطوبت سے استفادہ کيا ہو اور اس کو سيراب کرنے کي ضرورت نہ رہي تو جس زراعت کي ابپاشي کنويں سے ہوئي ہے اس کي زکوہ اکيسواں حصہ ہوگي اور بغل والے زراعت کي زکوہ دسواں حصہ ہوگي.

مسئله شماره 1607غلات کي زکات (1593)

کھيتي کے اخراجات

مسئلہ 1607احتياط واجب کي بنا پر جو خرچ زراعت کے لئے کيا گياہے اس کو حاصل سے کم نہ کريں اسي طرح بيچ کي قيمت بھي حاصل سے کم نہ کريں.

مسئله شماره 1613غلات کي زکات (1593)

اگر کھيتي کرنے والا مر جائے

مسئلہ 1613: جو شخص مقروض ہو اور زراعت کا بھي مالک ہو اگر مرجائے اور اس کے ورثہ زراعت پر زکوہ واجب ہونے سے پہلے دوسرے اموال سے اس کا قرض ادا کرديں تو ورثاء ميں سے جس کا حصہ باندازہ زکوہ ہو وہ زکوہ دے ليکن اگر زکوة واجب ہونے سے پہلے ميت کا قرض ورثاء نہ ادا کريں اور ميت کا مال صرف اتنا ہو جس سے اسکا قرض ادا کيا جاسکتا ہو تو زکوہ واجب نہ ہوگي.

مسئله شماره 1617چاندي کا نصاب (1616)

سونے چاندي پر ہر سال زکات واجب ہوتي ہے

مسئلہ 1617: سونے چاندي پرہر سال زکوة واجب ہو تي ہے يعني اگر کسي کے پاس بمقدار نصاب سونا يا چاندي ہے اور اسي نے زکوة ديدي پھر دوسرے سال بھي اگر بمقدار نصاب سے تو زکوة واجب ہو گي يعني جب تک سونا چاندي نصاب بھر رہے گا ہر سال زکوة ہوتي رہے گي جب نصاب سے کم ہو جائے گا تو زکوة واجب نہ ہو گي بخلاف خمس اور گيہوں جو کجھور ،کشمش کے کہ جس مال کا ايک مرتبہ خمس دے ديا جائے اس پر دوبارہ خمس واجب نہ ہو گا البتہ اگر اس مال ميں اضافہ ہو جائے تو اضافہ پر زکوة نہ ہو گي اسي طرح گيہوں و غيرہ کي اگر ايک مرتبہ زکوة ديدي جائے تو دوبارہ زکوة نہ ہو گي .

مسئله شماره 1620سکہ دار سونے سے معاملہ رائج ہو تو اس ميں زکات ہے (1618)

اگر سونے چانيد کے رايج الوقت سکہ کو عورتيں زيور کے بطور پہنيں

مسئلہ 1620: اگر سونا وچاندي سکہ دار رائج الوقت کوعورتيں بطور زيور استعمال کريں اور زينت کے لئے استعمال کريں تو اس پر زکوة واجب نہيں ہے اور اگر کسي کے پاس سونا وچاند ي دونوں ہو ں ليکن تنہا کوئي بھي نصاب بھر نہ ہو تو زکوة واجب نہ ہو گي چاہے دونوں (سونا چاندي ) مجموعي قيمت نصاب بھر ہو .دوسري شرط

مسئله شماره 1622سونے اور چاندي کي زکات کے شرائط (1615)

اگر کوئي زکات سے بچنےکےلئے سونے چاندي کا پاني بنا دے

مسئلہ 1622: اگر کوئي زکوة سے بچنے کے لئے سونے چاندي کو کسي چيز سے بدل لے يا گلا کر پاني کرلے تو زکوة کا تعلق نہيں ہوگا مگر وہ خير و سعادت سے محروم ہوگا ايسے احتياط مستحب ہے کہ زکوة دے.

مسئله شماره 1623سونے اور چاندي کي زکات کے شرائط (1615)

اس سونے يا چاندي کي زکات جس ميں اچھا اور خراب ہو

مسئلہ 1623: اگر اچھا خراب سونا و چاندي دونوں ہوں يا معيار کے اعتبار سے کم و زيادہ ہو تو ہر ايک کي زکوة اسي سے دے يعني اچھے کي زکوة ميں اچھا سونا يا چاندي دے اور خراب ميں خراب دے ليکن بہتر يہي ہي کہ سب کي زکوة اچھے سے دے.

مسئله شماره 1624سونے اور چاندي کي زکات کے شرائط (1615)

اگرسونے چاندي ميں دوسري دھات ملي ہو

مسئلہ 1624: اگر سونے چاندي ميں خلاف معمول دوسري دھات اتني ملي ہو کہ اس کو سونا و چاندي نہ کہا جاسکے تو اگر خالص سونا يا چاندي نصاب بھر ہو تب تو زکوة واجب ہے ور نہ نہيں اور اگر شک ہو کہ نصاب بھر ہے کہ نہيں تب بھي زکوة واجب نہ ہوگي ليکن اگر امتحان کر سکتا ہو تو احتياط واجب ہے کہ امتحان کرے.

مسئله شماره 1629بھيڑ کا نصاب (1628)

ضروري نہيں ہےکہ بھيڑوں کي زکات ميں اسي بھيڑ کودياجائے

مسئلہ 1629: يہ ضروري نہيں ہے کہ بھيڑوں کي زکوة ميں اسي بھيڑ کو دياجائے بلکہ اگر دوسري بھيڑ ديدے جب بھي کافي ہے اسي طرح بھيڑ و گائے و اونٹ کے بدلے انکي قيمت بھي دے سکتاہے ليکن اگر مستحق کے لئے حيوان (بھيڑ مثلا) ہي کا دينا مفيد ہو تو احتياط يہي ہے پھربھيڑ ہي دے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی