مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1182مسافر کي نماز کے مختلف مسائل (1182)

وہ مقامات جہاں پر مسافر کو قصر يا پوري نماز پڑھنے کا اختيار ہے

مسئلہ 1182 : مسافر کو چارجگہوں پر اختيار ہے چاہے پوري نماز پڑھے يا قصر پڑھے.1 مسجد الحرام.2 مسجد رسول.3 مسجد کوفہ.4 حرم حضرت سيد الشہداء .ويسے ان تمام مقامات پر بہتر ہے کہ پوري نماز پڑھے رسول خدا اور آئمہ ہدي کے زمانہ ميں جو مسجد الحرام تھي يا اس کے بعد اس ميں جو اضافے کئے گئے ہيں يا آئندہ کئے جائيں گے ان ميں کوئي فرق نہيں ہے(سب ہي مسجد الحرام کے حکم ميں ہيں)يہي صورت مسجد کوفہ اور حرم سيد الشہداء کي بھي ہے.

مسئله شماره 774نماز میں بدن کا چھپانا (726)

وہ مقامات کہ جن میں نمازی کے بدن یا لباس کا نجس ہوناجائز ہے

مسئلہ774۔چھ مقامات پر اگرنمازی کالباس یابدن نجس ہوتواس کی نمازصحیح ہے :1۔ زخم یاجراحت یاپھوڑے کی وجہ سے نمازی کالباس یابدن خون آلودہ ہو۔2۔اگر لباس یا بدن پرلگا ہوا خون ایک درہم سے کم ہو (درہم تقریباانگشت شہادت کے ایک پورے کے برابرہوتاہے)۔3۔ موزہ، ٹوپی ، ازاربند جیسی چھوٹی چیزیں نجس ہوں۔4۔ کوئی نجس چیز ساتھ میں ہو۔ 5۔ بچہ کی پرورش کرنے والی عورت کالباس .6۔ جب آدمی نجس بدن یالباس سے نمازپڑھنے پرمجبور ہو جيسے کسي ايسي جگه نجس گيا هے که اس کا لباس نجس هے اور بدل نهيں سکتا يا اس کو پاک کرنے کے لئے وقت تنگ هے اس مقام پر از باب ضرورت نماز نجس لباس ميں صحيح هے۔

مسئله شماره 1041نماز (669)

وہ موارد جہاں نمازکا توڑنا جائز ہے

مسئلہ 1041 : بناء بر احتیا ط ، واجب نماز کا توڑنا جائز نہیں ہے ۔ البتہ قابل توجہ مالی یا بدنی نقصان سے بچنے کے لئے نماز کے توڑ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے مثلا نمازی کی جان یا ایسی شخص کی جان خطرے میں پڑجائے جس کابچانا واجب ہے اورنمازتوڑے بغیروہ ٹل نہ سکتاہوتونمازکا توڑ دینا جائزہے اسی طرح جس مال کی حفاظت واجب ہے اس کے بچانے کے لئے بھی نمازتوڑی جاسکتی ہے، لیکن ایک مختصرسے مال کے لئے جس کی کوئی اہمیت نہ ہونماز کوتوڑنامکروہ ہے۔

مسئله شماره 787وہ مقامات کہ جن میں نمازی کے بدن یا لباس کا نجس ہوناجائز ہے(774)

وہ نجس چیز جو جیب وغیرہ میں ہو

مسئلہ 787 : چوتھا مقام جہاں پرنماز میں نجاست بخشی گئی ہے یہ ہے کہ اگر رومال یا ایسا نجس لباس جس سے شرمگاہ کو چھپایا جاسکتا ہے نمازی کی جیب میں ہو تو اس کی نماز صحیح ہے۔ اسی طرح ساری نجس چیزیں لیکن احتیاط مستحب ہے کہ ان سے اجتناب کیا جائے۔

مسئله شماره 2346وصيت کے احکام (2327)

وہ چيز جو اصل مال سے کم ہو جائے

مسئلہ 2346:قرض ، حج واجب، خمس، زکات جيسي چيزوں کو اصل ترکہ سے نکالاجائے گا چاہے ميت نے وصيت نہ بھي کي ہو اس کے بعد اگر ترکہ بچتاہے اور ميت نے ثلث يا اس سے کم وصيت بھي کي ہو اس کو فلاں جگہ پر خرچ کياجائے تو اس کے مطابق عمل کياجائے گا اور اگر وصيت نہ کي ہو تو ثلث مال ميت کا نہ ہوگا بلکہ سب ورثہ کا ہوجائيگا.

مسئله شماره 965سجدے (944)

وہ چيزيں جن پر سجدہ صحيح ہے

مسئلہ 965 : سجدے کے وقت پيشاني زمين پر ہو يا ان چيزوں پر ہو جو زمين سے اگتي ہيں جيسے لکڑي اور درختوں کے پتے ليکن وہ چيزيں جو کھانے اور پہننے کے کام آتي ہيں ان پر سجدہ جائز نہيں ہے چاہے وہ زمين سے اگتي ہوں اور اسي طرح دھاتوں مثلا سونا، چاندي پر سجدہ کرنا باطل ہے البتہ معدني پتھروں پر جيسے سنگ مر مر، سنگ سفيد، سنگ سياہ بلکہ عقيق پر بھي سجدہ کرنے ميں کوئي اشکال نہيں ہے.

مسئله شماره 204زمين

وہ چيزيں جنکو زمين پاک کرتي ھے

مسئلہ 204 : پیر اور جوتوں کے کنارے جو آلودہ زمین پر چلنے سے نجس ہوجاتے ہیں وہ بھی اگرزمین تک پہنچتے ہوں تو پاک ہوجائیں گے لیکن وہ لوگ جو ہتھیلی اور گھٹنوں کے سہارے راستہ طے کرتے ہیں ان کی ہتھیلی اور گھٹنوں کا پاک ہونا محل اشکال ہے۔ اسی طرح مصنوعی پیروں، عصا کے نیچے کا حصہ، چارپایوں کے کھر (یا ٹاپ)گاڑی، وغیرہ کے پہیوں کا پاک ہونا بھی محل اشکال ہے۔

مسئله شماره وہ چيزيں جو برتن کےحکم ميں نھيں ھيں (249برتنوں کے احکام (246)

وہ چيزيں جو برتن کےحکم ميں نھيں ھيں (249

مسئلہ ۲۴۹ : جس چیز کو برتن نہ کہاجائے جیسے کپ کا دستہ، شمشیر کا غلاف وغیرہ یہ اگر سونے،چاندی کے ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن احتیاط واجب کی بناء بر سونے یا چاندی کے عطردان، سرمہ دانی وغیرہ سے اجتناب کرنا چاہئے۔

مسئله شماره 438

وہ چيزيں جو حائضہ پر حرام ہيں

مسئلہ 438 : جو چيزيں حائضہ پر حرام ہيں ان کي تفصيل يہ ہے :1 تمام وہ عبادتيں جن ميں وضو، غسل يا تيمم کي ضرورت ہوتي ہے جيسے نماز، روزہ، طواف، ليکن جن عبادتوں ميں طہارت کي شرط نہيں ہے ان کو بجالا سکتي ہے جيسے نماز ميت2 تمام وہ چيزيں جو مجنب پر حرام ہيں اور ان کا ذکر جنابت کے احکام ميں کيا جاچکا ہے3 ہمبستري کرنا جو مرد اور عورت دونوں کے لئے حرام ہے4 طلاق بھي اس حالت ميں باطل ہے اور بے اثر ہے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی