اس دور کے انسان سفر کا حکم
مسئلہ 1192 : نماز قصر کا مسئلہ سفرکے آسان یامشکل ہونے سے مربوط نہیں ہے بلکہ آج کل کے آرام دہ سفر میں بھی حسب شرائط مذکورہ چاہئے کہ نماز قصر ہی پڑھے۔
مسئلہ 1192 : نماز قصر کا مسئلہ سفرکے آسان یامشکل ہونے سے مربوط نہیں ہے بلکہ آج کل کے آرام دہ سفر میں بھی حسب شرائط مذکورہ چاہئے کہ نماز قصر ہی پڑھے۔
مسئلہ 2133:جو رضاعت محرم ہونے کا سبب بنتي ہے وہ دو چيزوں سے ثابت ہوسکتي ہے:1 اتنے لوگ خبر دے کہ انسان کو ان کے کہنے سے يقين ہوجائے 2 دو عادل مرد يا چار عادل عوتيں گواہي ديں بلکہ ارتباط واجب ہے کہ ايک مرد اور ايک عورت کي گواہي کو کافي سمجھا جائے ليکن گواہوں کے لئے ضروري ہے کہ رضاعت کي شرائط کے ساتھ گواہي دے مثلا اسطرح کہيں: ہم نے ديکھا ہے فلاں بچہ نے فلاں بچہ نے فلاں عورت کے پستان سے مکمل طريقہ سے پندرہ مرتبہ دودھ مسئلہ 2116 کي شرائط کے مطابق پياہےاور اگر يہ معلوم ہو کہ سارے گواہ شرائط کو جانتے ہيں اور اس ميں متفق ہيں تو تفصيلي طور سے بيان کرنا ضروري ہے.
مسئلہ ۱۵۶۵: اگر مسلمان بغیر خرید و فروخت کے زمین کافر ذمی کے حوالہ کرکے اس کا عوض لے لے مثلا کافر سے صلح کرلے تب بھی احتیاط واجب کی بنا پر کا فرذمی کو اس کا خمس دینا ہوگا۔
مسئلہ 1623: اگر اچھا خراب سونا و چاندي دونوں ہوں يا معيار کے اعتبار سے کم و زيادہ ہو تو ہر ايک کي زکوة اسي سے دے يعني اچھے کي زکوة ميں اچھا سونا يا چاندي دے اور خراب ميں خراب دے ليکن بہتر يہي ہي کہ سب کي زکوة اچھے سے دے.
مسئلہ 435 : اگر تین دن پے در پے خون دیکھے پھر خون رک جائے او رپھردوبارہ خون دیکھے تو وه تمام دن جس ميں خون ديکھا هے اور وه دن جن ميں دونوں خون کے در ميان پاک رهي هے سب ملا کر 10 سے زياده نه هو (تو دوباره آنے والا خون بھي) حيض هے البتہ بیچ کے جن دنوںمیں وہ پاک تھی ان میں پاک عورتوں کا حکم رکھتی ہے۔
مسئلہ ۱۴۱۶: اگر روزہ دار بیوی اپنے روزہ دار شوہر کو جماع پر مجبور کرے تو صرف بیوی پراپنا کفارہ واجب ہے شوہر کا کفارہ اس کے اوپر واجب نہیں ہے۔
مسئلہ 1417: اگر عورت شروع ميں تو مجبور تھي ليکن جماع کے دوران راضي ہوجائے تو تب بھي احتياط واجب ہے کہ مرد دو کفارے دے عورت پر قضا کے سوا کچھ واجب نہيں ہے.
مسئلہ 436: اگر تين دن سے کم خون ديکھے اور پاک ہوجائے اس کے بعد پھرتين دن يا اس سے زيادہ خون ديکھے اور اس ميں وہ تمام علامات موجود ہوں جو بيان کي گئيں ہيں توصرف دوسرا خون حيض ہے.
مسئلہ 454 : اگر آخر وقت ميں پاک ہو اور غسل کے لئے وقت نہ ہو بلکہ صرف تيمم کرکے نمازکے وقت ميں ايک رکعت وقت کے اندر پڑھ سکتي ہو اور باقي وقت کے بعد تو اس پرنماز واجب نہيں ہے ليکن اگر تنگي وقت کے علاوہ اس کي شرعي ذمہ داري ہي تيمم ہو مثلا پاني اس کے لئے مضر ہو تو اسے تيمم کرکے نماز پڑھنا چاہئے .
مسئلہ 2169:اگر کسي نامحرم عورت کو بيوي سمجھ کر اس سے ہم بستري کرے تو عورت طلاق کي عدت کے برابر عدت رکھے، خواہ عورت کو معلوم ہو کہ يہ ميرا شوہر نہيں ہے يا معلوم نہ ہو ليکن اگر شوہر جانتا ہے کہ يہ ميري بيوي نہيں ہے ليکن عورت اس کو اپنا شوہر سمجھتي رہي تب بھي بنابر احتياط عورت عدت رکھے.
مسئلہ 749 : ان پیسوں سے کہ جس کا خمس یا زکات نہ دی ہو لباس خریدکر اس میں نماز پڑھنے میں اشکال ہے اسی طرح اگر لباس قرض لے اور معاملے کے وقت یہ قصد رہا ہو کہ جس رقم کا خمس یا زکات نہیں دی ہے اس سے قرض ادا کروں گا یا قرض بالکل ادا نہیں کروں گا تو اس کی نماز محل اشکال ہے۔
مسئلہ 1540: اگر خريدے ہوئے حيوان کے پيٹ ميں کوئي مال ملے اور احتمال ہو کہ يہ مال جانور کے بچنے والے کا ہے تو بنا بر احتياط واجب اس کو خبر دے اب اگر معلوم ہو کہ اس کا مال نہيں ہے تو سابق مالکان سے ترتيب دار سوال کرے اگر ان ميں سے کسي کا مال نہ ہو تو خود اس کا مال ہے اور احتياط مستحب ہے کہ اس کا خمس معدن کي طرح ادا کرے خواہ وہ نصاب بھر، ہو يا نہ ہو.