مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1258جماعت کے احکام (1246)

تیسری یا چوتھی رکعت میں اقتداء کرنا

مسئلہ 1258 : اگر امام کي تيسري يا چوتھي رکعت ہو اور ماموم جانتا ہو کہ اگر ابھي شريک ہو کر حمد پڑھے گا تو امام کو رکوع ميںنہيں پائے گا تو احتياط واجب ہے کہ صبر کرے جب امام رکوع ميں جائے تو نيت کرکے شريک ہوجائے.

مسئله شماره 1260جماعت کے احکام (1246)

جماعت ميں سورے کا پڑھنا اگر يقين ہوکہ امام کے رکوع تک ختم کر ليگا

مسئلہ 1260 : جس شخص کو اطمينان ہو کہ سورہ پڑھ کر بھي امام کو رکوع ميں پالے گا تو احتياط واجب ہے کہ سورہ کو پڑھے اور ايسي صورت ميں اگر وہ سورہ کو پڑھے او راتفاق سے رکوع ميں امام کے ساتھ نہ پہونچ پائے تو اس کي جماعت صحيح ہے.

مسئله شماره 1261جماعت کے احکام (1246)

اگر ماموم نہ جانتا ہو کہ یہ امام کی کونسی رکعت ہے

مسئلہ ۱۲۶۱ : اگر امام حالت قیام میں ہے اور ماموم کو نہیں معلوم کہ یہ امام کی کونسی رکعت ہے تب بھی شریک جماعت ہوسکتا ہے ، شریک ہو کر قصد قربت سے حمد و سورہ پڑھے اس کی نماز صحیح ہے، چاہے معلوم ہوجائے کہ امام کی تیسری یا چوتھی رکعت ہے یا پہلی یا دوسری ہے بشرطیکہ نماز ظہر وعصر ہو کہ جس میں امام حمد و سورہ کو آہستہ پڑھتا ہے۔

مسئله شماره 1262جماعت کے احکام (1246)

اگر کوئ يہ سمجھتے ہوئے سورہ نہ پڑھے کہ امام کي دوسري يا پہلي رکعت ہے

مسئلہ 1262 : اگر يہ خيال کرتے ہوئے کہ امام کي پہلي يادوسري رکعت ہے وہ حمد و سورہ نہ پڑھے اور رکوع کے بعد معلوم ہو کہ تيسري يا چوتھي تھي تو اس کي نماز صحيح ہے ليکن اگر رکوع سے پہلے معلوم ہوجائے تو حمد و سورہ دونوں پڑھے اور اگر وقت نہ ہو تو صرف حمد پڑھے اور رکوع ميں امام کے ساتھ شريک ہوجائے.

مسئله شماره 1266جماعت کے احکام (1246)

اتشہد میں امام کا ساتھ دینے کے لئے نیم خیز بیٹھنا

مسئلہ ۱۲۶۶ : جو شخص امام سے ایک رکعت پیچھے ہو اس کو چاہئے کہ جب امام تشہد پڑھنے لگے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ وہ اپنے گھٹنوں کو زمین سے اٹھا کر اور اپنی انگلیوں کو اور پیروں کے پنجوں کو زمین پر ٹیک کر اٹھنے والے کی صورت میں بیٹھ جائے اور احتياط مستحب يه هے کہ امام کے ساتھ تشہد پڑھے یا ذکر کرے اوراگر امام کی آخری رکعت ہے تو احتياط واجب کي بناپرصبر کرے یہاں تک کہ امام سلام کہہ لے پھر اٹھ کر یہ اپنی باقی نماز پڑھے۔

مسئله شماره 1280جماعت کے احکام (1246)

اگر کوئ امام سے پہلے سجدے سے سر اٹھا لے

مسئلہ ۱۲۸۰ : اگر ماموم یہ خیال کرکے کہ امام نے سجدہ سے سر اٹھالیا ،خود بھی سر اٹھالے(اب اگر امام سجدہ ہی میں ہے)تودوبارہ سجدہ میں چلا جائے اور اگر یہی صورت دونوں سجدوں میں پیش آجائے تو دو سجدے کی زیادتی(جو رکن ہے)نماز کو باطل نہیں کرے گی لیکن اگر وہ دوبارہ سجدہ میں جائے اور امام سجدہ سے اسی وقت سر اٹھالے تو اگر یہ صورت صرف ایک سجدہ میں پیش آئے تب تو نماز صحیح ہے لیکن اگر دونوں سجدوں میں یہی صورت پیش آئے تو نماز باطل ہے۔

مسئله شماره 1281جماعت کے احکام (1246)

اگر بھولے سےرکوع يا سجدےميں پہلے چلا جائے اور واپس نہ پلٹے

مسئلہ 1281 : اگر ماموم اشتباہا رکوع يا سجدہ سے سر اٹھالے اور سہوا يا اس خيال سے کہ اگر دوبارہ رکوع يا سجدہ ميں جاؤں گا تو امام کو نہ پاسکوں گا اس لئے رکوع يا سجدہ ميں نہ جائے تو اس کي نماز صحيح ہے.

مسئله شماره 1282جماعت کے احکام (1246)

اگر کوئي امام سے پہلے رکوع ميں چلا جائے

مسئلہ 1282 : اگر ماموم سہوا امام سے پہلے رکوع ميں اس طرح چلاجائے کہ اگر سر اٹھالے تو امام کي قرائت کا کچھ حصہ مل جائے گا تو فورا سر اٹھالے اور امام کي قرائت کو درک کرے پھر امام کے ساتھ رکوع ميں جائے اور اگر يہ جانتا ہے کہ سر اٹھانے کے بعد امام کي قرائت کا کوئي حصہ نہيں ملے گا تو احتياط واجب ہے کہ سر اٹھالے اور امام کے ساتھ نماز تمام کرے اور دوبارہ پھر نماز پڑھے.

مسئله شماره 1271امام جماعت کے شرائط (1267)

ايسے امام کي اقتداجو تيمم يا وضو جبيرہ سےنماز پڑھ رہا ہو

مسئلہ ???? : اگر امام تيمم يا وضوئے جبيرہ کے ساتھ نماز پڑھ رہا ہو تو اس کي اقتدا کي جاسکتي ہے? ليکن اگر کسي عذر کي بنا پر مجبورا نجس لباس ميں نماز پڑھ رہا ہو تو بنا برا حتياط واجب اس کي اقتدا نہيں کي جاسکتي? اسي طرح جو شخص پيشاب يا پاخانہ کے روکنے پر قادر نہيں ہے اس کي بھي اقتدا نہيں کي جاسکتي اور نہ مستحاضہ کي اقتدا ہوسکتي ہے قاعدہ کليہ يہ ہے کہ جو شخص کسي عذر کي وجہ سے ناقص نماز پڑھ رہا ہو اسے دوسروں کے لئے امام جماعت ہونے کا حق نہيںہے ناقص نماز پڑھ رہا ہو اسے دوسروں کے لئے امام جماعت ہونے کا حق نہيں ہے (بنا برا حتياط واجب)صرف تيمم يا وضو جبيرہ والا امامت کرسکتا ہے?

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی