مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 842اذان و اقامت(841)

اذان و اقامت کے جملے

مسئلہ842۔ اذان میں حسب ترتیب ذیل اٹھارہ جملے ہیں :1۔ اللہ اکبر، چارمرتبہ [خدا اس سے بزرگ وبرترہے کہ اس کی توصیف کی جائے] 2۔ اشہدان لاالہ الااللہ، دومرتبہ [میں گواہی دیتاہوں کہ خداکے علاوہ کوئی اورمعبودنہیں ہے]3۔ اشہدان محمدارسول اللہ ،دومرتبہ [میں گواہی دیتاہوں کہ محمدخداکے بھیجے ہوئے رسول ہیں] 4۔ حی علی الصلاة، دومرتبہ۔[ نماز کے لیے جلدی کرو]5۔ حی علی الفلاح ،دومرتبہ [کامیابی کے لئے جلدی کرو] 6۔ حی علی خیرالعمل ، دومرتبہ۔ [بہترین عمل کے لئے جلدی کرو]7۔ اللہ اکبر، دومرتبہ۔ [ اللہ سب سے بزرگ ہے] 8۔ لاالہ الااللہ، دومرتبہ۔ [خداکے علاوہ کوئی معبودنہیں ہے]اقامت کے سترہ جملے ہیں اس طرح کہ تمام چیزیں اذان ہی کی مانندہیں سوائے اس کے کہ اقامت کے شروع میں دومرتبہ ”اللہ اکبر“کہے اوراس کے آخرمیں ایک مرتبہ ”لاالہ الااللہ“ کہے لیکن “حی علی خیرالعمل” کے بعددومرتبہ “قدقامت الصلاة ”کااضافہ ہوگا۔

مسئله شماره 841نماز (669)

اذان و اقامت

مسئلہ841۔ روزانہ کی نمازوں سے پہلے اذان واقامت کاکہنامستحب ہے، بہتر ہے کہ جس حد تک ہو سکے اس کو ترک نہ کرے خصوصا اقامت کو لیکن عیدین اور دوسری واجب نمازوں کے لئے اذان و اقامت نہیں ہے بلکہ تین مرتبہ مطلوب پروردگارہونے کی امیدسے “الصلواة” کہنا چاہئے۔ نیز مستحب ہے کہ برکت وثواب کی امیدسے ولادت کے پہلے دن یاناف گرنے سے پہلے بچہ کے داہنے کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہیں۔

مسئله شماره 851موذن کے شرائط (850)

اذان کي ترتيب

مسئلہ851 اگراذان واقامت کے کلمات بغيرترتيب کے کہے،مثلا ”اشہدان لاالہ الااللہ “سے پہلے ”اشہدان محمدارسول اللہ“ کہے توضروري ہے کہ پلٹ کرترتيب کي رعايت کرے.

مسئله شماره 2394تيسرے طبقہ کي ميراث (2379)

ارث کا حصہ چچا، پھوپھي، ماموں اور خالہ کا ہو

مسئلہ 2394:چچا، پھوپھي، ماموں، خالہ ، بشرطيکہ سب حقيقي ہوں جيسا کہ عموما ہو ا کرتاہے کے حصے کو مختصرا اس طرح بيان کرنا ممکن ہے کہ ايک چچا يا ايک پھوپھي کو پورا مال ملے گا اور اگر چند چچا يا چند پھوپھي ہوں تو برابر تقسيم ہوگا اور اگر چچا پھوپھي دونوں ہوں تو چچا کو دوگنا اور پھوپھي کو ايک حصہ ملے گا اور ايک ماموں يا ايک خالہ ہو تو پورا مال اسي کا ہے يا کئي ماموں يا کئي خالائيں ہوں يا ماموں اور خالہ دونوں ہوں تو مال کو بطور مساوي تقسيم کريں گہ اور جب چچا، پھوپھي ، ماموں و خالہ ہوں تو چچا و پھوپھي کو دو حصہ ملے گا اور ماموں و خالہ کو ايک ليکن چچا کو پھوپھي سے دوگنا ملے گا البتہ ماموں اور خالہ مساوي طور پرليں گے.

مسئله شماره 1056محل گزرجانے کے بعدشک(1050)

اس ا?دمي کا حکم جس نے شک کے دستورات کے مطابق عمل نہ کيا ہو

مسئلہ 1056 : اگر محل گزرنے کے بعد شک ہو اور قاعدے کے مطابق پرواہ نہ کرتے ہوئے آگے بڑھ جاءئے اور بعد میں یاد آئے کہ اس مشکوک چیز کو واقعی بجا نہیں لایا تو اگر بعد والے رکن میں مشغول نہیں ہوا ہے تو پلٹ کر بجالائے اور اگر بعد والے رکن میں مشغول ہوگیا ہے تو نمازصحیح ہے مگر یہ کہ چھوٹا ہو [مشکوک] جزء رکن رہا ہو ، تو نماز باطل ہے۔

مسئله شماره 2442مصنوعي طريقے سے حمل اور پيدائش کے احکام (2441)

اس بچے کا حکم جو تلقيح کے ذريعے وجود ميں ا?ئے

مسئلہ 2424: جب بھي شوہر کا نطفہ اس کي بيوي کے رحم ميں داخل کياجائے (اس کے ابتدائي مراحل خواہ حلال ہو يا حرام) تو اس سے پيدا ہونے والا بچہ حلالزادہ ہے اور شوہر و بيوي کا لڑکا ہے اور اولاد کے تمام حقوق اس کے لئے ثابت ہونگے مثلا ميراث ، نفقہ و غيرہ.

مسئله شماره 2240شکار کے احکام (2235)

اس بچے کا حکم جو شکار کے پيٹ سے باہر نکلے

مسئلہ نمبر 2240: اگر ذبح کرنے کے بعد يا شکار کرنے کے بعد حيوان کے پيٹ سے زندہ بچہ نکلے اور اس بچہ کو شرعي طريقہ سے ذبح کردياجائے تو حلال ہے ورنہ حرام ہے ليکن اگر ذبح کرنے يا شکار کرنے کي وجہ سي بچہ پيٹ ميں مرگيا ہو تو حلال ہے بشرطيکہ بچہ کي خلقت مکمل ہوچکي ہو اور اس کے بدن پر بال يا اون نکل ائے ہوں.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی