مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 581دفن کے احکام (574)

مسلمان کو غير مسلمان کے قبرستان ميں دفن کرنا

مسئلہ 581 : غير مسلمانوں کے قبرستان ميں مسلمان کا دفن کرنا اور مسلمانوں کے قبرستان ميں کافر کو دفن کرنا بناء براحتياط واجب جائز نہيں ہے اسي طرح مسلمان کو ايسي جگہ دفن کرنا جہاں اس کي بے حرمتي ہو حرام ہے جيسے اس جگہ پر دفن کرنا جہاں کوڑا ڈالا جاتا ہے.

مسئله شماره 582دفن کے احکام (574)

غصبي جگہ پر ميت کو دفن کرنا

مسئلہ 582 : ميت کو غصبي جگہ پر دفن نہيں کرنا چاہئے اور نہ ان جگہوں پر دفن کرنا چاہئے جو دفن کے لئے وقف نہيں ہيں جيسے مساجد و ديني مدارس البتہ اگر ابتداء ہي سے دفن کے لئے ايک جگہ مخصوص کرليں اور وقف ميں اس کو مستثني رکھيں تو وہاں دفن جائز ہے.

مسئله شماره 584دفن کے احکام (574)

ميت سے جدہ شدہ اعضاء کو دفن کرنا

مسئلہ 584 : بناء بر احتياط واجب ميت کي جو چيزيں جدا ہوجائے چاہے وہ بال، ناخن، دانت ہو اس کو ميت کے ساتھ دفن کردينا چاہئے ليکن شرط يہي ہے کہ نبش قربر کا سبب نہ ہو ليکن جو ناخن يا دانت زندگي ميںجدا ہوجائے اس کا ميت کے ساتھ دفن کرنا واجب تو نہيں ہے اگر چہ بہتر ہے.

مسئله شماره 586دفن کے احکام (574)

اگر کوئي کنويں ميں مرجائے

مسئلہ 586 : اگر کوئي کنويں ميں مرجائے اور اس کا نکالنا ممکن نہ ہو تو کنويں کو بند کرديں اور اسي کنويں کو اس کي قبر قرار ديديں اور اگر کنواں کسي او رکي ملکيت ہو تو اس کو کسي بھي طرح راضي کريں.

مسئله شماره 585دفن کے احکام (574)

اگر ماں کے رحم ميں بچہ مرجائے

مسئلہ 585 :اگر ماں کے رحم ميں بچہ مرجائے اور اس کا رحم ميں رہنا ماں کےلئے خطرہ ہو تو جو سب سے آسان راستہ ہو اس طرح اس کو نکال ليں يہاں تک کہ اگر مجبور ہوں کہ بچہ کو ٹکڑا ٹکڑا کرنا پڑے تو کرديں اور اس کام ميں پہلے نمبر پر اس کا شوہر ہے کہ وہ اس کام کو انجام دے، بشرطيکہ وہ اہل فن ہو اور دوسرے نمبر پر وہ عورت ہے جو اہل فن ہو اور اگر يہ ممکن نہ ہو تو جو محرم مرد اہل فن ہوں يہ کام انجام دے اور يہ بھي نہ ہوسکے تو مجبورا نا محرم اہل فن مرد سے استفادہ کيا جاسکتا ہے.

مسئله شماره 589دفن کے مستحبات (588)

صاحبان عزا کو تعزيت پيش کرنا

مسئلہ589 صاحبان عزاء کوتعزيت پيش کرنامستحب ہے، ليکن اگرايک مدت گزرچکي ہواوروہ فراموش ہوگئي ہواورتعزيت دينے سے پھروہ مصيبت يادآنے کا انديشہ ہوتوترک کرنابہترہے، نيزيہ بھي مستحب ہے کہ ميت کے گھروالوں کے لئے تين دن تک کھانابھيجيں

مسئله شماره 591دفن کے مستحبات (588)

چہرے کو نوچنا

مسئلہ591 کسي کي موت پربدن وچہرے کونوچنا، طمانچہ مارناجائز نہيں ہے اسي طرح باپ اوربھائي کي موت کے علاوہ کسي اورکي ميت پر گريبان چاک کرناجائزنہيں ہے .

مسئله شماره 599قبر کھولنے کے احکام (597)

چند جگہوں پر قبر کھولنا جائز ہے

مسئلہ599: چندجگہوں پرقبرکھولنا حرام نہيں ہے :1 اگرميت غصبي زمين ميں دفن ہوگئي ہو اور مالک زمين راضي نہ ہو.اسي طرح کفن ياکوئي دوسري چيزجوميت کے ساتھ دفن ہوگئي ہوياميت کے اموال ميں سے ايسي چيزجس کاتعلق ورثاء سے ہووہ ميت کے ساتھ دفن ہوگئي ہو اور ورثاء راضي نہ ہوں کہ وہ چيزميت کے ساتھ قبرميں رہے، (جيسے انگوٹھي يا کوئي اور قيمتي چيز) ليکن اگرميت نے وصيت کردي ہو کہ کوئي دعاء،قرآن، انگوٹھي ا س کے ساتھ دفن کردي جائے تو اگر وصيت حصے سے زيادہ ميں نہ ہواوراسراف بھي نہ ہوتوقبر کو نہيں کھول سکتے.2 کسي حق کاثابت کرناميت کے بدن کے ديکھنے ہي پرموقوف ہو.3 ميت کوايسي جگہ پردفن کردياگياہوجہاں اس کي بے حرمتي ہوجيسے کافروں کاقبرستان ياجہاں کوڑاوغلاظت ڈالاجاتاہے.4 کسي ا يسے شرعي مقصدکوانجام دينے کے لئے جس کي اہميت قبر کھولنے سے زيادہ ہومثلازندہ بچہ کوحاملہ عورت کے پيٹ سے نکالنامقصودہو? (اگر چہ معلوم ہے کہ بچہ ماں کے تھوڑي دير بعد تک ممکن ہے زندہ ہو)5 جس جگہ يہ خوف ہوکہ درندہ ميت کے بدن کوکوئي نقصان پہنچائے يا دشمن لاش نکال لے جائے گا.6 جہاں پرميت کاتھوڑاساحصہ ميت کے ساتھ دفن نہ ہوا ہو تو احتياط واجب يہ ہے کہ اس حصہ کواس طرح دفن کريں کہ ميت کابدن ظاہرنہ ہو.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی