سجدہ سہو، نماز احتياط،بھولے ہوئے تشہد اور سجدے کےلءے بھي رو بقبلہ ہونا چاہيے
مسئلہ718۔ نمازاحتیاط اوربھولے ہوئے تشہدوسجدہ میں روبہ قبلہ ہونا چاہئے اورسجدہ سہومیں بھی احتیاط واجب یہی ہے۔
مسئلہ718۔ نمازاحتیاط اوربھولے ہوئے تشہدوسجدہ میں روبہ قبلہ ہونا چاہئے اورسجدہ سہومیں بھی احتیاط واجب یہی ہے۔
مسئلہ719 مستحبي نمازوں کوراہ چلتے اورسواري پربھي پڑھاجاسکتاہے اورايسي صورت ميں روبہ قبلہ ہوناضروري نہيں ہے.
مسئلہ720۔ قبلہ کو معین کرنے کے لئے بہت سے طریقہ ہیں پہلے توکوشش کرے تاکہ یقین ہوجائے، دوعادل یاایک ایساشخص جوقابل اطمینان ہو اورحسی علامات سے گواہی دے یا ایسے شخص کے قول پرجوعلمی قاعدے سے قبلہ کوپہنچانتاہواورقابل اطمینان بھی ہوعمل کیاجاسکتاہے اوراگریہ چیزیں ممکن نہ ہوں تواس گمان پربھی عمل کرسکتاہے جومسلمانوں کی محرابوں، قبروں،یا دوسرے طریقوں سے حاصل ہو.
مسئلہ721 عام طورسے جوقبلہ نمااستعمال ہوتے ہيں اگريہ صحيح ہوں توشناخت قبلہ کے لئے بہترين ذرائع ہيں اوراس سے حاصل ہونے والاگمان دوسرے ذرائع سے حاصل ہونے والے گمان سے کم نہيں ہے بلکہ شايددقيق ترہے.
مسئلہ 722 : مکان مالک، مسافر خانہ اور ہوٹل کے منیجر وغیرہ کے کہنے پر اعتماد کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ یہ لوگ لا ابالی قسم کے نہ ہوں۔
مسئلہ723۔ اگرقبلہ معلوم کرنے کاکوئی ذریعہ نہ ہواورقبلہ کے بارے میں چارمختلف سمتوں میں مساوی شک ہوتو اگر ایک نمازکو ایک طرف پڑھ لے تو بھی کافی ہے مگر احتیاط مستحب ہے کہ ایک ہی نماز کو چاروں طرف ایک ایک مرتبہ پڑھے اور اگر صرف تین یا دو طرف قبلہ کے وجود کا احتمال ہو تو صرف ان ہی اطراف میں پڑھے۔
مسئلہ724 جوشخص چندطرف نمازپڑھناچاہتاہواگروہ ظہر،عصر، مغرب، عشاء کوپڑھناچاہتاہے توبہترہے کہ پہلي نمازکوچاروں طرف پڑھ لے پھردوسري شروع کرے.
مسئلہ 725 : حيوانوں کو بھي رو بہ قبلہ ذبح کرنا چاہئے اور اگر قبلہ معلوم نہ ہو سکے تو اپنے گمان پر عمل کرے اور اگر گمان نہ حاصل ہوسکے اور حيوان کا ذبح کرنا ضروري ہو تو چاہے جس طرف ذبح کردے صحيح ہے اور مسلمانوں کے دفن کے لئے بھي چونکہ رو بہ قبلہ ہونا چاہئے قبلہ معلوم نہ ہونے کي صورت ميں ذبح حيوان والے قاعدہ پر عمل کريں.
مسئلہ 729 : عورتوں کے لئے مصنوعی بالوں اور پوشیدہ زینتوں(جیسے ہاتھ کے کڑے اور گلے کا ہار)کو بھی چھپانا واجب ہے-
مسئلہ 728 : نماز احتیاط، بھولے ہوئے سجدہ یا تشہد کے وقت بھی نماز کی طرح اپنے کو چھپانا چاہئے۔
مسئلہ 730 : اگر نماز پڑھنے ميں معلوم ہوجائے کہ جس چيز کا چھپانا واجب ہے وہ ظاہر ہے تو فورا چھپالے بشرطيکہ ايسا کام نہ کرے جس سے نماز کي صورت بگڑ جائے اور اگر اس کے چھپانے ميں کافي وقفہ لگ جائے تو احتياط واجب ہے کہ اپنے کوچھپا کر نماز ختم کرکے دوبارہ پڑھے.
مسئلہ 731 : اگر نماز کے بعد معلوم ہو کہ مقدار واجب کو نماز کي حالت ميں نہيں چھپايا تھا تو اس کي نماز صحيح ہے.