مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 894قيام (879)

مستحب ہے کہ قيام کي حالت ميں بدن کوسيدھارکھے

مسئلہ894: اگرکھڑے ہونے کی طاقت تورکھتاہے مگرجانتاہے یا احتمال عقلی ہو کہ کھڑے ہوکرنمازپڑھنے سے نقصان پہنچے گایابیماری لمبی ہوجائے گی یا مثلا زخم یا ٹوٹی ہویی ہڈی دیر میں جڑے گی تو بیٹھ کرنمازپڑھے اوراگراس سے بھی نقصان کااندیشہ ہوتولیٹ کرنمازپڑھے۔

مسئله شماره 343وضو کے احکام (323)

مستحبات وضو

مسئلہ 343 : چند جگہوں پر وضو کرنا مستحب ہے:1 قرآن پڑھنے کے لئے2 نماز ميت کے لئے3 دعا وغيرہ پڑھنے کے لئے4 جو شخص وضو سے ہے نماز پڑھنے کے لئے دوبارہ نيا وضو کرنا اس کے لئے مستحب ہے اور جب ان امور ميں سے کسي کام کے لئے وضو کرے تو اس سے وہ تمام کام انجام دے سکتا ہے جس کے لئے وضو شرط ہے.

مسئله شماره 700نماز (669)

مستحبي

مسئلہ 700 : مستحبی نمازیں بہت زیادہ ہیں اور ان ہی کو نافلہ کہتے ہیں نافلہ نمازوں میں رات دن[روزانہ] کے نوافل کی بہت تاکید ہوئی ہے۔

مسئله شماره 1471مستحب روزے (1470)

مستحبي روزے کوپورا کرناواجب نہيں ہے

مسئلہ ۱۴۷۱: مستحبی روزہ رکھنے کے لئے یہ واجب نہیں ہے کہ اسے پورا کرے بلکہ جس وقت چاہے توڑسکتا ہے بلکہ اگر کوئی مومن بھائی کھانے کی دعوت دے تو اس کی دعوت کوقبول کرنا اور دن میں کھا لینا مستحب ہے۔

مسئله شماره 1320روزہ کي نيت (1316)

مستحبي روزے کي نيت کا وقت

مسئلہ ۱۳۲۰ : مستحبی روزہ کی نیت پورے دن میں کسی بھی وقت کی جاسکتی ہے یہاں تک کہ اگر مغرب میں تھوڑا سا وقت باقی ہے اور اس نے ابھی تک کوئی ایسا کام نہیں کیا جو روزے کو باطل کردیتا ہے تومستحبی روزے کی نیت کرسکتا ہے اور اس کاروزہ صحیح ہے۔

مسئله شماره 901

مستحبي نمازوں ميں سورہ کو چھوڑنا

مسئلہ 901: مستحبي نمازوں ميں سورہ کو چھوڑ سکتا ہے حتي کہ ان مستحبي نمازوں ميں بھي چھوڑ سکتا ہے جو نذر کي وجہ سے واجب ہوئي ہوں البتہ جن مستحبي نمازوں ميں مخصوص سورے وارد ہوئے ہيں ان کو اسي طرح پڑھے.

مسئله شماره 1071ناقابل اعتبار شک (1049)

مستحبي نمازوں ميں شک

مسئلہ1071 اگرمستحبي نمازوں کي رکعتوں ميں شک ہوتواختيارہے کہ چاہے کم پربناء رکھے يازيادہ پرالبتہ اگرزيادہ پربناء رکھنے سے نمازباطل ہوجاتي ہے توکم پربناء رکھے،مثلا اگرايک ودوميں شک ہوتواختيارہے ايک پربناء رکھے يادوپرليکن اگردوياتين ميں شک ہوتوپھردوہي پربناء رکھني ہوگي.

مسئله شماره 1683زکات کے متفرق مسائل (1667)

مستحق کو زکات دينے کے بعد يہ خواہش کرنا کہ وہ اس کو بيچ دے مکروہ ہے

مسئلہ 1683: جس مستحق کو زکوة دي ہے اس سے يہ خواہش کرنا کہ اس کو ميرے ہاتھ ہيچ دو مکروہ ہے ليکن اگر مستحق خود ہي زکوة کو رقم سے بدلنا چاہتا ہو تو جس نے اس کو زکوة ديہے اس کو دوسروں پر مقدم کرے.

مسئله شماره 1517کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

مستحقين کي مصلحت اور حاکم شرع سے مشورہ کے بعد خمس واجب الادا ميں تصرف جائز ہے

مسئلہ 1517: جس کے ذمہ خمس واجب الا دا ہوتو اگر وہ (مصلحت مستحقين کو پيش نظر رکھتے ہوئے) حاکم شرع سے مشورہ کرے اور خمس کو اپنے ذمے لے لے تو تمام مال مےں تصرف کرسکتا ہے اور اس کے بعد اگر کوئي منفعت حاصل ہو تو اسي کي ہوگي.

مسئله شماره 831مسجد کے آداب و احکام (823)

مسجد ميں مجلسيں کرنا

مسئلہ831 مجلس،مذہبي جشن وغيرہ کے لئے اگر مسجدکومزين کريں ياسياہ پوش کريں اورچائے وکھانے پينے کاسامان لے جائيں تواگراس سے مسجدکوکوئي نقصان نہيں پہنچتااورنمازپڑھنے ميں رکاوٹ بھي نہيں ہے توکوئي اشکال نہيں ہے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی