مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1840

صلح کے احکام

مسئلہ 1840: صلح کا مطلب يہ ہے: انسان کسي ايسے معاملے ميں جس ميں اختلاف ہو يا اس ميں نزاع و اختلاف کا امکان ہو دوسرے سے اس طريقہ سے اتفاق کرے کہ اپنے مال يا منفعت کا کچھ حصہ دوسرے کو ديدے يا اپنا حق دوسرے کو ديدے يا اپنا مطالبہ يا حق چھوڑدے اور دوسرا بھي اس کے مقابلہ ميں اپنے مال يا منفعت کا کچھ حصہ اس کو ديدے يا اپنا مطالبہ با حق چھوڑدے اس کو(صلح معوض) کہتے ہيں اور اگر يہ اجازت کسي عوض کے بغير ہو تو صلح (غير معوض) کہتے ہيں.

مسئله شماره 1850

اجارہ

مسئلہ 1850: کسي ملکيت کے منافع يا خود اپني ذات کے منافع کو کسي کے حوالہ (کسي چيز کے بدلے) کردينے کو اجارہ کہتے ہيں کرايہ پر دينے والے اور کرايہ پر لينے والے دونوں کو بالغ و عاقل ہوناچاہئے اور اپنے قصد و ارادہ سے اس کام کا انجام دينا چاہئے نيز دونوں کو اپنے مال ميں حق تصرف بھي ہوناچاہئے لہذا اس لا ابالي کا اجارہ باطل ہے جس کو اپنے مال پر حق تصرف نہيں ہے اور جور اپنے مال کو بيہودہ کاموں ميں خرچ کرتاہے.

مسئله شماره 1887

مزراعت کے احکام

مسئلہ 1887: مزارعت کا مطلب ہے کہ زمين کا مالک اپني زمين کسان کے حوالہ زراعت کے لئے کردے کہ وہ زمين کے حاصل کا ايک معين حصہ مالک کودے مزارعہ لفظي صيغہ سے بھي ممکن ہے مثلا مالک کہے ميں اس زمين کو دو سال کے لئے تم کو ديتاہوں کہ اس کي پيدا وارسے3/1 حصہ تم مجھ کو ديا کرو اور کسان کہے ميں نے قبول کيا اور بغير صيغہ کے بھي ممکن ہے مثلا کھيت کسان کے تحويل ميں ديدے اور کسان اسے اپني تحويل ميں لے لے (مگر مدت و حصہ و غيرہ جو ضروري چيزيں ہيں ان کے بارے ميں پہلے سے گفتگو مکمل ہوچکي ہو).

مسئله شماره 1897

مساقات

مسئلہ 1897: اگرپھلدار درختوں کو معين مدت کے لئے کسي کے سپرد اسلئے کياجائے کہ وہ درختوں کي ديکھ بھال کرے اور ان کو پاني و غيرہ دے اور اس کا عوض باغ کے پھلوں کا ايک حصہ اس کو دياجائے تو اس کو مساقات کہتے ہيں.

مسئله شماره 1909

جو لوگ اپنے مال ميں تصرف نہيں کرسکتے

مسئلہ 1909: نابالغ بچہ اپنے مال ميں حق تصرف نہيں رکھتا تين چيزوں ميں سے کوئي ايک چيز بالغ ہونے کي علامت ہے.1 پورے پندرہ قمري سال مرد کے لئے اور نو (9) سال عورت کے لئے.2 مني کا خارج ہونا.3 زير ناف سخت بالوں کا اگنا.

مسئله شماره 1915

وکالت کے احکام

مسئلہ 1915: جس کام ميں شرعا انسان مداخلت و تصرف کرسکتاہے اسکو دوسرے کے سپرد کردينے کا نام (وکالت) (نيابت) ہے تا کہ دوسرا اس کو انجام دے مثلا کسي کو وکيل کردے کہ تم ميرا مکان ہيچ دو يا ميرا نکاح کسي عورت سے کردو اگر اس ميں تمام شرائط جمع ہوں تو صحيح ہے.

مسئله شماره 1938

قرض

مسئلہ 1938: قرض دينا بہت ہي مستحب کام ہے قران مجيد اور احاديث ائمہ معصومين ميں اس کي بہت تاکيد ائي ہے حضرت رسول اکرم سے روايت ہے جو شخص اپنے برادر مومن کو قرض دے گا اس کا مال زيادہ ہوگا ملائکہ اس پر رحمت کي دعاکريں گے اگر اپنے قرض دار سے نرمي کا برتاو کرے تو بغير حساب اور بڑي جلدي سے پل صراط سے گزرجائے گا اور جس مسلمان سے اس کا مسلمان بھائي قرض مانگے اور وہ نہ دے تو جنت اس پر حرام ہے ايک حديث ميں ہے کہ صدقہ کا ثواب دس گناہے اور قرض کا ثواب اٹھارہ گناہے.

مسئله شماره 1954

حوالہ

مسئلہ 1954: جب مقروض اپنے قرضہ لينے والے کو کسي اور کے اور کے حوالہ کردے تم اپنا قرض فلاں شخص سے لے لو اور قرض لينے والا قبول کرے تو اس کا قرضہ اس شخص کے ذمہ ہوجائے گا اور مقروض اپنے قرض سے سيکدوش ہوجائے گا.

مسئله شماره 1964

رہن

مسئلہ 1964: رہن يا گروي رکھنے کا مطلب يہ ہے کہ مقروض، قرض خواہ سے اس طرح قرارداد کرے کہ اپنا کچھ مال قرض خواہ کے پاس رکھدے کہ اگرميں اپ کا قرض وقت معين پر ادا نہ کروں تو اپ اس مال سے لے سکتاہيں.

مسئله شماره 1976

ضمانت

مسئلہ 1976: کسي مقروض کے قرضے کي ادائيگي کي ضمانت کسي بھي زبان ميں لفظي صيغہ جاري کرکے کي جاسکتي ہے مثلا وہ کہے: ميں ضامن ہوں کہ فلاں شخص کا قرض ادا کروں گا اور قر ض خواہ بھي قبول کرے تو صحيح ہے اسي طرح قرارداد ضمانت پر دستخط کرکے يا کسي بھي ايسے ذريعے سے جو اس مطلب کو ادا کرسکے انجام دے کر قرض خواہ کو سمجھا دے اور وہ بھي قبول کرلے تو ضمانت کا تحقق ہوجائے گا.

مسئله شماره 1985

کفالت کے احکام

مسئلہ 1985: اگر کسي کا کسي پر کوئي حق ہو، مثلا قرض، قصاص، ويت يا کوئي دوسرا حق ہو، يا ايسے حق کا دعوي کرے جو قابل قبول ہو اور کوئي شخص اس بات کي ضمانت کرے کہ صاحب حق يا مدعي اس متہم شخص کو چھوڑدے اور جب بھي وہ کہے گا متہم شخص کو لا کر حوالہ کردے گا تو اس قسم کي قرارداد کو کفالت اور جو شخص اس بات کي ضمانت دے اس کو کفيل کہاجاتاہے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی