مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1875کرائے کے مختلف مسائل (1862)

آپريشن کرنے والے ڈاکٹر کي ذمہ داري

مسئلہ 1875: ڈاکٹر بيمار کا اپريشن کرنے ميں يا بچے کي ختنہ کرنے ميں سہل انگاري سے کام لے اور بيمار يا بچہ کو کوئي نقصان پہنچ جائے يا مريض مرجائے تو وہ ضامن ہے اسي طرح اگر ڈاکٹر غلطي کرے اور نقصان پہنچ جائے تو ضامن ہے ليکن اگر کوتاہي نہ کرے اور غلطي بھي نہ کرے بلکہ دوسرے اسباب کي بنا پر بيمار کو نقصان پہنچے يا مريض مرجائے تو ڈاکٹر ضامن نہيں ہے ليکن شرط يہ ہے کہ بچے کے سلسلے ميں ولي کي اجازت سے علاج شروع کيا ہو.

مسئله شماره 810تیسری شرط : نماز کی جگہ ایسی ہو جہاں واجبات کوانجام دے سکے (809)

ائمہ معصومين کي قبروں کے آگے نماز نہ پڑھے

مسئله 810 : بهتر هے که انسان ادب کو پیش نظر رکھتے ہوئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم اورآئمہ معصومین علیہم السلام کی قبروں کے آگے نماز نہ پڑھے اور اگر آگے نماز پڑھنے سے بے احترامی ہوتی ہو حرام ہے اور نمازمیں بھی اشکال ہے اس کے علاوه صورتوں میں نماز باطل نهیں هے

مسئله شماره 120کافر (113)

ائمہ معصومين کے بارے ميں غلو کرنا

مسئلہ ۱۲۰ : جو لوگ حضرت علی علیہ السلام یا دیگر ائمہ معصومین علیہم السلام کے بارے میں غلو کرتے ہیں یعنی ان حضرات کو خدا مانتے ہیں یا ان کو خدا کی مخصوص صفات کا حامل سمجھتے ہیں تو وہ کافر ہیں۔

مسئله شماره 1127نماز کے قصر ہونے کے شرائط (1119)

ابتداء سے آٹھ فرسخ کي نيت ہو

دوسري شرط : ابتداء سے آٹھ فرسخ کي نيت ہو.مسئلہ 1127 : اگر کوئي شخص ايک ايسي جگہ تک کا سفر کرے جو آٹھ فرسخ سے کم ہو اور پھر راستہ ميں يا مقصد تک پہنچنے کے بعد يہ ارادہ کرے کہ ميں ابھي اور سفر کروں گا اور مجموعي طور پر مسافت آٹھ فرسخ ہو تو چونکہ اس نے ابتداء سے آٹھ فرسخ کے سفر کا قصد نہيں کيا تھا اس لئے پوري نماز پڑھے گا ليکن اگر راستے ميں يا منزل پر پہنچ کر مزيد آٹھ فرسخ کا يا اس سے زيادہ کاقصد کرے تو اس کي نماز قصر ہوگي.

مسئله شماره 1266جماعت کے احکام (1246)

اتشہد میں امام کا ساتھ دینے کے لئے نیم خیز بیٹھنا

مسئلہ ۱۲۶۶ : جو شخص امام سے ایک رکعت پیچھے ہو اس کو چاہئے کہ جب امام تشہد پڑھنے لگے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ وہ اپنے گھٹنوں کو زمین سے اٹھا کر اور اپنی انگلیوں کو اور پیروں کے پنجوں کو زمین پر ٹیک کر اٹھنے والے کی صورت میں بیٹھ جائے اور احتياط مستحب يه هے کہ امام کے ساتھ تشہد پڑھے یا ذکر کرے اوراگر امام کی آخری رکعت ہے تو احتياط واجب کي بناپرصبر کرے یہاں تک کہ امام سلام کہہ لے پھر اٹھ کر یہ اپنی باقی نماز پڑھے۔

مسئله شماره 1850

اجارہ

مسئلہ 1850: کسي ملکيت کے منافع يا خود اپني ذات کے منافع کو کسي کے حوالہ (کسي چيز کے بدلے) کردينے کو اجارہ کہتے ہيں کرايہ پر دينے والے اور کرايہ پر لينے والے دونوں کو بالغ و عاقل ہوناچاہئے اور اپنے قصد و ارادہ سے اس کام کا انجام دينا چاہئے نيز دونوں کو اپنے مال ميں حق تصرف بھي ہوناچاہئے لہذا اس لا ابالي کا اجارہ باطل ہے جس کو اپنے مال پر حق تصرف نہيں ہے اور جور اپنے مال کو بيہودہ کاموں ميں خرچ کرتاہے.

مسئله شماره 1852کرايہ کے احکام (1851)

اجارہ کا صيغہ ہر زبان ميں پڑھا جا سکتا ہے

مسئلہ 1852:اجارہ کا صيغہ ہر زبان ميں پڑھاجاسکتا ہے مثلا مالک کسي شخص سے کہے کہ ميں نے اپنے فلاں ملکيت کو فلان مبلغ کے عوض اتني مدت تک کرايہ پرديا اور وہ کہے ميں لے قبول کيا بلکہ اگر اپني ملکيت کو کرايہ کے قصد سے کرايہ دار کے حوالہ کرے اور کرايہ دار تحويل ميں لے لے تب بھي کافي ہے.

مسئله شماره 1850اجارہ (کرايہ) کے احکام (1850)

اجارہ کے معني

مسئلہ 1850:کسي ملکيت کے منافع يا خود اپني ذات کے منافع کو کسي کے حوالہ (کسي چيز کے بدلے) کردينے کو اجارہ کہتے ہيں کرايہ پر دينے والے اور کرايہ پر لينے والے دونوں کو بالغ و عاقل ہوناچاہئے اور اپنے قصد و ارادہ سے اس کام کا انجام دينا چاہئے نيز دونوں کو اپنے مال ميں حق تصرف بھي ہوناچاہئے لہذا اس لا ابالي کا اجارہ باطل ہے جس کو اپنے مال پر حق تصرف نہيں ہے اور جور اپنے مال کو بيہودہ کاموں ميں خرچ کرتاہے.

مسئله شماره 2443مصنوعي طريقے سے حمل اور پيدائش کے احکام (2441)

اجنبي مرد کا نطفہ کسي اجنبي عورت کے رحم ميں داخل کرنا

مسئلہ 2443: اجنبي مرد کا نطفہ کسي اجنبي عورت کے رحم ميں داخل کرنا جائز نہيں ہے چاہے اس عورت کي اجازت سے ہو يا بغير اجازت اور خواہ اس کے شوہر ہو يا نہ ہو خواہ اس کے شوہر نے اجازت دي ہو يا نہ دي ہو پس اگر ايسا کياجائے اور اس سے بچہ ہو تو اگر يہ عمل اشتباہا ہوا ہو مثلا مرد کو گمان ہو کہ يہ ميري بيوي ہے اور عورت کو گمان ہو يہ ميرا شوہر ہے اور بعد ميں پتہ چلے کہ ايسا نہيں تھا تب تو بچہ اسي مرد و عورت سے متعلق ہوگا اور تمام احکام فرزندي اس پر جاري ہوں گے ليکن اگر يہ کام جان بوجھ کرکيا ہو تو گيا تو پيدا ہونے والا بچہ ان دونوں (مرد و عورت) کا نہيں ہوگا اور ميراث و غيرہ بھي نہيں پائے گا البتہ اگر وہ بچہ لڑکي ہو تو صاحب نطفہ اس سے شادي نہيں کرسکتااور اگر لڑکا ہوا تو وہ اس عورت سے (جس سے پيدا ہوا ہے) شادي نہيں کرسکتا يہي حکم شادي سے متعلق ديگر مسائل ميں بھي ہے.

مسئله شماره 2413دفاع کے مسائل (2411)

اجنبيوں کي سياسي يا اقتصادي يا تجارتي وسعت پسندي سے دفاع

مسئلہ 2413:اگر اجنبيوں کي سياسي يا اقتصادي يا تجارتي وسعت پسندي کي وجہ سے يہ خوف ہو کہ يہ لوگ اسلامي ممالک پر تسلط پيدا کرنا چاہتے ہيں تو ہر شخص پر واجب ہے کہ ان کے اثرات و نفوذ کو ختم کرے اور ان کے وسائل و ذرائع کو قطع کردے اسي طرح اگر غير اسلامي حکومتوں سے سياسي روابط برقرار رکھنے کا نتيجہ مسلمانوں کي کمزوري يا اجنبيوں کے چنگل ميں اسيري ہو يا اقتصادي و تجارتي وابستگي اس کا سبب ہو تو مسلمانوں پر اس کا دفاع واجب ہے.

مسئله شماره 1870کرائے کے مختلف مسائل (1862)

اجير ، معين دن کي اجرت کا مستحق ہے اگر چہ???

مسئلہ 1870:اگر کوئي شخص معين دن ميں کسي کام کو انجام دينے کے لئے اجير ہو اور اس دن کام کرنے کے لئے ائے ليکن مالک اس کے سپرد کام نہ کرے تو اس کي اجرت دے مثلا اگر مستري کو ايک مکان نبانے کے لئے معين دن کے لئے اجير کرے اور مستري اس معين دن کام کرنے کے لئے ائے ليکن مالک اس کو کام نہ دے تو اس کي اجرت مالک پر ہو گي بشرطيکہ مستري اس دن بے کار رہے اور اگر اپنے لئے دوسرا کام تلاش کرلے يا خود اپنا کام کرے تو احتياط يہ ہے کہ اگر دوسرے کام کي مزدوري کم ہو تو جس قدر کم اجرت ملے اسے مالک سے لے.

مسئله شماره 1215نمازاجارہ (1213)

اجير کے شرائط

مسئلہ 1215 : ميت کي قضا نمازوں کو بجا لانے کيلئے جوشخص اجير ہو اس کے لئے ضروري ہے کہ نماز کے مسائل کو اچھي طرح جانتا ہو اور اس کي قرائت بھي صحيح ہو.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی