مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1897

مساقات

مسئلہ 1897: اگرپھلدار درختوں کو معين مدت کے لئے کسي کے سپرد اسلئے کياجائے کہ وہ درختوں کي ديکھ بھال کرے اور ان کو پاني و غيرہ دے اور اس کا عوض باغ کے پھلوں کا ايک حصہ اس کو دياجائے تو اس کو مساقات کہتے ہيں.

مسئله شماره 1898مساقات (درختوں کي آبياري اور نگہداشت) کے احکام (1897)

مساقات کي حدود

مسئلہ 1898:پھلدار درختوں کے علاوہ پھول دينے والے پودوں والے (جن سے گلاب و غيرہ حاصل کيا جائے ) اور مہندي و بيري کے درختوں(جن کے پتوں سے فائدہ حاصل کياجاتاہے)اور گوند دينے والے يا رس نکالے جانيوالے درختوں کے بھي مساقات صحيح ہےالبتہ جن درختوں سے اس قسم کا کوئي بھي فائدہ نہ ہو ان کي مساقات صحيح نہيں ہے.

مسئله شماره 1900مساقات (درختوں کي آبياري اور نگہداشت) کے احکام (1897)

مساقات کے شرائط

مسئلہ 1900: مساقات کے لئے چند شرطيں ضروري ہيں.1 مالک اور درختوں کو مساقات پرلينے والا دونوں بالغ و عاقل ہوں.2 کسي نے ان کو اس کام پر مجبور نہ کيا ہو.3اپنے اموال ميں تصرف کرنے سے روکے نہ گئے ہو.4 مساقات کي مدت معلوم ہو بلکہ اگر ابتدا کو معيں کردے اور انتہا وہ موقع قرار ديں جب سال کا حاصل ان کے ہاتھ لگے بت بھي صحيح ہے.5 ہر ايک کا حصہ بطرو نصف يا ثلث و غيرہ ہو (يعني مشاع ہو) بنابرايں اگر قرارداد اس طرح کريں کہ ايک سن پھل مالک کا ہوگا اور باقي کام کرنے والے کا تو معاملہ باطل ہے.6 پھل کے ظاہر ہونے سے پہلے مساقات کي قرارداد کرليں اور اگر پھلوں کے ظاہر ہونے کے بعد اور پکنے سے پہلے قرارداد کريں اور ابپاشي يا دو اچھڑ کنے کا کام باقي ہو جس کا پھلوں کے لئے کرنا ضروري ہوتاہے تو مساقات صحيح ہے ور نہ محل اشکال ہے اور اگر صرف پھلوں7 کو توڑنے اور نگراني جيسے کام باقي ہو تو قرارداد تو صحيح ہے مگر مساقات باطل ہے.

مسئله شماره 1903مساقات کے احکام(1901)

مساقات کے معاملہ کو کيسے ختم کرسکتے ہيں

مسئلہ 1903: مساقات کا معاملہ کرنے والے ايکدوسرے کي رضامندي سے معاملہ ختم کرسکتے ہيں اسي طرح اگر قرارداد کے ضمن ميں دونوں کو يا کسي ايک کو معاملہ توڑنے کا اختيار ديا گيا ہو تو وہ قرارداد کے مطابق معاملہ کو ختم کرسکتے ہيں بلکہ اگر مساقات کي قرارداد ميں کوئي شرط کي گئي ہو اور اس پر عمل نہ کياجائے نيز جس کے فائدے کے لئے شرط ہو وہ دوسرے کو اس شرط پر عمل کرنے کے لئے مجبور کر سکے تو معاملہ کو ختم کرسکتا ہے.

مسئله شماره 1897مساقات (درختوں کي آبياري اور نگہداشت) کے احکام (1897)

مساقات کے معني

مسئلہ 1897:اگرپھلدار درختوں کو معين مدت کے لئے کسي کے سپرد اسلئے کياجائے کہ وہ درختوں کي ديکھ بھال کرے اور ان کو پاني و غيرہ دے اور اس کا عوض باغ کے پھلوں کا ايک حصہ اس کو دياجائے تو اس کو مساقات کہتے ہيں.

مسئله شماره 1428قضا روزوں کے احکام (1427)

مست انسان کا ہوشياري کے بعد وظيفہ

مسئلہ 1428: مستي کي حالت ميں چھوٹے ہوئے روزوں کي قضا لازم ہے چاہے مست کرنے والي چيز کو اشتباہا يا علاج کے لئے کھا يا ہو بلکہ اگر روزے کي نيت پہلے کرلي ہو پھر مستي کے عالم ميں روزہ کو تمام کرے تو بناء بر احتياط واجب قضا کرے.

مسئله شماره 418مستحاضہ عورت کا وظیفہ [ذمہ داری ](405)

مستحاضہ عورت کا روزہ

مسئلہ 418 : مستحاضہ کو ماہ رمضان کا روزہ رکھنا چاہئے اور روزہ اس وقت صحيح ہوگا جب وہ اس رات کي نماز مغرب و عشاء کے لئے غسل کرے جس کي صبح کو روزہ رکھنا چاہتي ہے اور جس دن روزہ رکھے بناء براحتياط واجب اس دن کے غسلوں کو بھي بجالائے.

مسئله شماره 405استحاضہ (402)

مستحاضہ عورت کا وظیفہ [ذمہ داری ]

مسئلہ 405 : استحاضہ قلیلہ میں احتیاط واجب کی بناء بر عورت کو ہر نماز کے لئے ایک وضو کرنا چاہئے اور واجب ہے کہ خون کو دوسری جگہوں تک سرایت کرنے سے روکے۔ لیکن روئی اور رومال کا بدلنا واجب نہیں ہے جبکہ احتیاط مستحب ہے کہ بدل لے اور استحاضہ کثیرہ میں تین غسل کرنا واجب ہے ایک نماز صبح کے لئے، ایک نماز ظہر و عصر کے لئے اور ایک نماز مغرب و عشاء کے لئے اور ان نمازوں کو (یعنی ظہر و عصر او رمغرب و عشاء کو ملا کر پڑھے او راحتیاط مستحب یہ ہے کہ اس کے علاوہ ہر نماز کے لئے وضو (بھی) کرے۔چاہے غسل سے پہلے یاغسل کے بعد۔

مسئله شماره 423مستحاضہ عورت کا وظیفہ [ذمہ داری ](405)

مستحاضہ کی قضا اور نافلہ نمازیں

مسئلہ 423 : مستحاضہ قضا نمازيں بھي پڑھ سکتي ہے ليکن ہر نماز کے لئے بناء براحتياط واجب وضو کرنا ہوگا البتہ روزانہ کے نوافل پڑھنے کے لئے وہي نماز واجب والا وضو کافي ہے اسي طرح پوري نماز شب کے لئے ايک وضو کافي ہےبشرطيکہ نماز شب کو پے در پے بجالائے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی