مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1412روزے کے کفارہ کے احکام (1403)

روزہ کو باطل کرکے سفر کرنے سے کفارہ ساقط نہيں ہوتا

مسئلہ ۱۴۱۲: اگر روزہ دار اپنے روزہ کو عمدا باطل کرلے اور پھر سفر پر چلا جائے تو کفارہ ساقط نہیں ہوگا لیکن اگر عمدا روزہ کو باطل کرے اور اس کے بعد بیماری یا حیض یا نفاس جیسا کوئی عذر در پیش ہوجائے تو اس پر کفارہ واجب نہیں ہے۔

مسئله شماره 1412روزے کے کفارہ کے احکام (1403)

روزہ کو باطل کرنے کے بعدحيض و نفاس و بيماري ، مسقط کفارہ نہيں ہيں

مسئلہ 1412: اگر روزہ دار اپنے روزہ کو باطل کرکے تو کفارہ ساقط نہيں ہوگا ليکن اگر عمدا روزہ کو باطل کرے اور اس کے بعد بيماري يا حيض يا نفاس جيسا کوئي عذر در پيش ہوجائے تو اس پر کفارہ واجب نہيں ہے.

مسئله شماره 1413روزے کے کفارہ کے احکام (1403)

اپني بيوي سے روزہ کي حالت ميں زبردستي جماع کرنے پر کفارہ دينا ہوگا

مسئلہ 1413: اگر روزہ دار رمضان ميں اپني روزہ دار بيوي سے جماع کرے تو اگر اس نے بيوي کو مجبور کر کے جماع کياہو تو اپنا اور اپني بيوي دونوں کا کفارہ خود ادا کرے اور اگر بيوي جماع پر راضي تھي تو دونوں پر ايک ايک کفارہ واجب ہوگا ليکن اگر (جماع کے علاوہ) دوسرے مغطرات (وہ چيزيں جو روزے کو باطل کرديتي ہيں) پر مجبور کرے تو گناہگار ہے ليکن کسي پر بھي کفارہ واجب نہيں ہے ليکن روزہ توڑنے والے کو قضا بہرحال کرنا پڑے گا.

مسئله شماره 1421روزے کے کفارہ کے احکام (1403)

ساٹھ مسکينوں کو کھانے ميں ہر ايک کو ايک مد غذا دينا ہوگي

مسئلہ ۱۴۲۱: اگر کسی نے روزہ کے کفارہ کے لئے ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا منتخب کیا ہے تو ہر ایک کو ایک مد غذا(تقریبا ۷۵۰ گرام) دینا ہوگی۔ ایک ہی فقیر کو کئی مد غذا نہیں دے سکتا البتہ اگر ساٹھ مسکین نہ مل سکیں[ تو ایک کو چند مد دے سکتاہے]۔ لیکن اگر اطمینان ہو کہ فقیر غذا کو اپنے اہل و عیال کو بھی دے گا اور ان کے ساتھ کھائے گا تو ہر ایک کیلئے چاہے وہ چھوٹے چھوٹے ہوں ایک ایک مد فقیر کو دیا جاسکتا ہے۔

مسئله شماره 1422روزے کے کفارہ کے احکام (1403)

قضا روزے کو ظہر کے بعد افطار کرنا جائز نہيں ہے

مسئلہ ۱۴۲۲: جو شخص ماہ رمضان المبارک کے روزے کی قضا کرے تو روزہ کو ظہر کے بعد باطل نہیں کرسکتا اور اگر عمدا ایسا کام کرے تو دس مسکینوں کو ایک ایک مد کھانا دے اور اگر یہ نہ کر سکتا ہو تو تین دن احتیاط مستحب کی بناپر پے در پے روزہ رکھے۔

مسئله شماره 1422روزے کے کفارہ کے احکام (1403)

قضا روزے کو ظہر کے بعد افطار کرنے کا کفاره

مسئلہ 1422: جو شخص ماہ رمضان المبارک کے روزے کي قضا کرے تو روزہ کو ظہر کے بعد باطل نہيں کرسکتا اور اگر عمدا ايسا کام کرے تو دس مسکينوں کو ايک ايک مد کھانا دے اور اگر يہ نہ کر سکتا ہو تو تين دن پے در پے روزہ رکھے.

مسئله شماره 1425قضا روزوں کے احکام (1427)

روزہ دار کے لئے کلي کا حکم

مسئلہ 1425: روزہ دار کے لئے زيادہ کلي کرنا مکروہ ہے اور منہ پاني گھمانے کے بعد پاني کو منہ سے باہر تھوک دے اور بہتر ہے کہ تين مرتبہ لعاب کو (بھي) تھوک دے اور اگر يہ معلوم ہو کہ کلي کرنے کي وجہ سے بے اختيار پاني منہ ميں چلاجائے گا تو کلي نہيں کرني چاہئے.

مسئله شماره 1426قضا روزوں کے احکام (1427)

مغرب ميں شک کي حالت ميں افطار

مسئلہ ۱۴۲۶: اگر انسان کو شک ہوکہ مغرب کا دقت ہوا کہ نہیں تو افطار نہیں کرسکتا اور اگر افطار کرے تو قضا و کفارہ دونوں واجب ہیں۔ لیکن اگر صبح ہونے میں شک ہوتو ایسے کام کرسکتا ہے جس سے روزہ باطل ہوجاتا ہے اور تحقیق کرنا بھی واجب نہیں ہے۔

مسئله شماره 1426قضا روزوں کے احکام (1427)

صبح ميں شک کي صورت ميں کھانا

مسئلہ ۱۴۲۶: اگر انسان کو شک ہوکہ مغرب کا دقت ہوا کہ نہیں تو افطار نہیں کرسکتا اور اگر افطار کرے تو قضا و کفارہ دونوں واجب ہیں۔ لیکن اگر صبح ہونے میں شک ہوتو ایسے کام کرسکتا ہے جس سے روزہ باطل ہوجاتا ہے اور تحقیق کرنا بھی واجب نہیں ہے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی