مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1422روزے کے کفارہ کے احکام (1403)

قضا روزے کو ظہر کے بعد افطار کرنے کا کفاره

مسئلہ 1422: جو شخص ماہ رمضان المبارک کے روزے کي قضا کرے تو روزہ کو ظہر کے بعد باطل نہيں کرسکتا اور اگر عمدا ايسا کام کرے تو دس مسکينوں کو ايک ايک مد کھانا دے اور اگر يہ نہ کر سکتا ہو تو تين دن پے در پے روزہ رکھے.

مسئله شماره 1193نماز (669)

قضا نماز

مسئلہ 1193 : جو شخص واجب نماز کو اس کے وقت میں نہ پڑھے اس پر اس نماز کی قضا واجب ہے چاہے اس نے پورے وقت سوجانے کی وجہ سے یابیماری یا مستی کی وجہ سے نماز نہ پڑھی ہو۔ لیکن جو شخص پورے وقت بے ہوش رہا ہو اس پر قضا واجب نہیں ہے۔ اسی طرح اگر کافر مسلمان ہوجائے تو حالت کفر کی نمازوں کی قضا واجب نہیں ہے اور حائض یا نفساء عورت سے حیض و نفاس میں جو نماز چھوٹ گئی ہے اس کی بھی قضا واجب نہیں ہے۔

مسئله شماره 1203قضا نماز (1193)

قضا نمازوں کو جماعت کے ساتھ پڑھنا

مسئلہ 1203 : قضا نمازوں کو جماعت کے ساتھ بھی پڑھا جا سکتا ہے چاہے امام جماعت کی نماز ادا ہو یا قضا ۔ لیکن احتیاط واجب یہی ہے کہ دونوں ایک ہی نماز پڑھیں مثلا نماز ظہر کی قضا، ظہر کے ساتھ اور عصر کی قضا نماز عصر کے ساتھ پڑھے۔

مسئله شماره 32قليل پاني (31)

قليل پاني سے نجس چيز کے ملنے کا حکم

مسئلہ32 :نجس چيزاگرقليل پانى ميں گرجائےتووه قليل پانى احتیاط واجب کی بنا پر نجس ہوجاتاہےليكن اگرقليل پانى اوبرسےنجس چيزپرڈال ديں توجتناپانى نجس چيزسےملاہےوه نجس ہےباقى پاك,اوراگرقليل پانى فواره كى طرح نيچےسےاوپرجارہاہےاورنجس چيزسےمل رہاہے تو نيچےكاحصہ نجس نهيں ہوگا ۔

مسئله شماره 176پاني (169)

قليل پاني سے پاک کرنے کا طريقه

مسئلہ 176 : قلیل پانی سے برتن پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کو تین مرتبہ قلیل پانی سےبھر کر خالی کردیں یا ہر مرتبہ اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اس طرح ہلائیں کہ پانی ہر نجس جگہ تک پہنچ جائے پھر اس کو پھینک دیں۔

مسئله شماره 33قليل پاني (31)

قليل پاني کا دھون

مسئلہ ۳۳ : نجس چیز کو اگرپاک قلیل پانی سے دھوئیں تو وہ پاک ہوجائے گی اور جو پانی اس نجس چیز سے گر رہا ہے (یعنی دھوون) اس کو غسالہ کہتے ہیں وہ نجس ہے۔ صرف وه پانى كہ جس سے پيشاب وپاخانہ كےمقام دھوياجاتاہے پانچ شرطوں كےساتھ پاك ہے:۱۔ نجاست كارنك,بوياذائقہ اس پانى ميں پيدانہ ہو.۱۔ باہرسےكوئى نجاست اس پانى تك نہ پهنچى ہو.۳۔ كوئى اورنجاست مثلاخون ياپيشاب اس كےساتھ نہ ہو.۴۔ بناء بر احتیاط واجب پاخانہ کے ذرات پانی میں دکھائی نہ دے رہوں ۔۵۔ نجاست معمول سے زیادہ پیشاب ، پاخانے کے مقام کے اطراف میں نہ پھیلی ہو۔لیکن اس پانی کے پاک ہونے کا یہ مطلب ہے کہ اگر اس کی چھینٹیں بدن یا لباس پر پڑ جائیں تو پاک کرنے کے لئے پانی ڈالنا ضروری نہیں ہے۔ لیکن اس کے علاوہ پاک پانی سے جو استفادہ کیا جا سکتا ہے، وہ اس سے نہیں کرسکتے۔

مسئله شماره 996نماز (669)

قنوت

مسئلہ996۔ ہرواجب ومستحب نمازمیں دوسری رکعت میں قرائت کے بعدرکوع سے پہلے قنوت مستحب ہے سوائے نماز عيدين کے که ان ميں قنوت واجب هے لیکن احتیاط واجب یه هے که نماز شفع میں قنوت نه پڑھے اور نماز وتر اگر چہ ایک رکعت ہے مگر اس میں رکوع سے پہلے قنوت مستحب ہے

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی