مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 639وہ چیزیں جن پر تیمم کیا جاسکتا ہے؟ (637)

فاقد الطہورين کا حکم

مسئلہ 639 : جن چیزوں پر تیمم صحیح ہے اگر وہ دستیاب نہ ہوسکیں تو لباس وغیرہ پر جو گردو غبار ہے اس پر تیمم کرلیں اور اگر غبار (بھی) نہ ملے تو گیلی مٹی پر تیمم کرلیں اور اگر وہ بھی نہ ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ نماز بغیر تیمم کے پڑھے اور بعد میں قضاء بھی بجالائے ایسے شخص کو ”فاقد الطہورین“ کہا جاتا ہے۔

مسئله شماره 1250جماعت کے احکام (1246)

فرادي کي نيت سے در ميان ميں جماعت کي نيت نہيں کرسکتا

مسئلہ ۱۲۵۰ : اگر کسی عذر کی بنا پر اثنائے نماز میں فرادی کی نیت کرلے تو پھر دوبارہ جماعت میں نہیں آسکتا اسی طرح اگر مردد ہوجائے کہ فرادی کی نیت کرے یا نہ کرے اور پھر آخر میں طے کرلے کہ جماعت ہی سے پڑھوں گا تو اس کی جماعت میں اشکال ہے لیکن اگر شک ہو کہ فرادی کی نیت کی تھی کہ نہیں تو یہ بنا رکھے کہ فرادی کی نیت نہیں کی تھی۔

مسئله شماره 1717زکات فطرہ کے احکام (1713)

فطرہ لينے والے فقير پر اطمينان ضروري ہے

مسئلہ 1717:جو شخص فقير ہونے کا مدعي ہو اس کو جب تک اطمينان نہ ہوجائے کو واقعا فقير ہے يا کم از کم اس کي ظاہري حالت سے معلوم ہو کہ فقير ہے يا يہ جانتا ہو کہ پہلے فقير تھا اور مالدار ہو نا ثابت نہ ہوا ہو، فطرہ نہيں ديا جاسکتا.

مسئله شماره 1711زکات فطرہ کا مصرف (1710)

فطرہ لينے والے فقير کو عادل ہونا ضروري نہيں ہے

مسئلہ 1711: فطرہ لينے والے فقير کو عادل ہونا ضروري نہيں ہے ليکن پھر بھي احتياط واجب ہے کہ شرابي اور علي الاعلان گناہ کبيرہ کرنے والے کو فطرہ نہ دياجائے اسي طرح جو لوگ فطرہ کو گناہ کے کام ميں خرچ کريں ان کو بھي نہ دياجائے.

مسئله شماره 1710زکات فطرہ کا مصرف (1710)

فطرہ لينے والے فقير کے شرائط

مسئلہ 1710:{ OL 1 }فطرہ بناء بر احتياط واجب صرف فقراء و مساکين کو دينا جاہيے بشرطيکہ وہ مسلمان و اثنا عشري شيعہ ہوں شيعوں کے ضرورت مند بچوں کو بھي فطرہ ديا جاسکتا ہے چاہے بچوں کے مصرف ميں خرچ کياجائے يا ان کے ولي کے واسطہ سے بچوں کي ملکيت بنادي جائے.

مسئله شماره 1721فطرہ کے متفرق مسائل (1718)

فطرہ ميں جنس کے بدلے رقم دي جاسکتي ہے

مسئلہ1721: فطرہ ميں جنس کے بدلے رقم دي جاسکتي ہے ليکن اس بات کا خيال رہے کہ معيار ازاد بازار کي قيمت ہے حکومتي ريٹ معيار نہيں ہے يعني ايسي رقم دے کہ اتني رقم ميں فقير اس جنس کو اتني ہي مقدار ميں چاہے تو خريد لے.

مسئله شماره 1729فطرہ کے متفرق مسائل (1718)

فطرہ کامال تلف ہونے کي صورت ميں مکلف ضامن ہے

مسئلہ1729: فطرہ کي نيت سے الگ رکھا ہوا مال اگر تلف ہوجائے اور اس شخص نے فقير تک دسترسي رکھنے کے با وجود اس ميں کوتاہي کي ہو تو اس کا عوض دے اور اگر فقير تک دسترس نہيں رکھتا تھا اور حفاظت ميں کوئي کوتاہي بھي نہ کي ہو تو اس پر کچھ واجب نہيں ہے.

مسئله شماره 1725فطرہ کے متفرق مسائل (1718)

فطرہ کو ادا کرنے کا وقت

مسئلہ1725: فطرہ کي ادائيگي کا وقت روز عيد سے پہلے ہے لہذا جو شخص نماز عيد پڑھتا ہو اس کو چاہئے کہ نماز سے پہلے فطرہ نکال دے ليکن اگر نماز عيد نہيں پڑھتا تو عيد کے دن ظہر تک تاخير کرسکتا ہے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی