مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره (955)سجدے (944)

مسئلہ 955 : بناء بر احتیاط واجب سجدہ کے وقت پاؤں کے دونوں انگوٹھوں کے سرے زمین پر ہوں۔ دوسری انگلیوں کا زمین پر ہونا کافی نہیں ہے۔ بلکہ اگر پیر کے انگوٹھے کا ناخن اتنا بڑا ہو کہ سرا زمین پر نہ لگے تو اشکال ہے۔

مسئله شماره (964)سجدے (944)

مسئلہ 964 : جہاں پر تشہد واجب نہیں ہے وہاں بھی دوسرے سجدے کے بعد ایک لحظہ بیٹھ جانا مستحب ہے۔ پھر بعد کی رکعت کے لئے کھڑا ہو۔

مسئله شماره (974)وہ چيزيں جن پر سجدہ صحيح ہے(965)

مسئلہ 974 : اگر سجدہ کی حالت میں متوجہ ہو کہ پیشانی ایسی چیز پر رکھی ہے کہ جس پر سجدہ جائز نہیں ہے تو اگر ممکن ہو اور نمازی کی نماز سے منافات بھی نہ ہو تو پیشانی کو کھینچ کر اس چیز پر رکھے جس پر سجدہ صحیح ہے اور اگر اس پر دسترس نہیں رکھتا اور وقت بھی تنگ ہے تو پہلے اپنے لباس پر سجدہ کرے اگر کتان یاروئی سے بنایا گیا ہو اور اگر کسی دوسری چیز سے بنایاگیا ہو(مثلا اون سے)تو اسی پر یاقالین یا اس کی مانند چیز پر سجدہ کرے اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو دھاتوں پر اور معدنی چیزوں پر سجدہ کرے اور اگر کوئی ایسی چیز ملتی ہی نہیں جس پر سجدہ کرسکے تو اپنی ہتھیلی کی پشت پر سجدہ کرے (اس بناء پرہتھیلی کی پشت وہ آخری چیز ہے کہ جس پر سجدہ کیا جاسکتا ہے)اس صورت میں اگر وقت باقی ہے تو احتیاط واجب کی بنا پر نماز تمام کرکے دوبارہ نماز پڑھے لیکن اگر وقت تنگ ہو تو قضا نہیں ہے۔

مسئله شماره (975)وہ چيزيں جن پر سجدہ صحيح ہے(965)

مسئلہ 975 : اگر نماز کے بعد یا سجدہ کے بعد متوجہ ہو کہ سجدہ ایسی چیز پر کیا ہے جس پر سجدہ جائز نہیں تھا تو اس کی نماز صحیح ہے۔

مسئله شماره 438احکام حائض

جو کام حائضہ عورت پر حرام ہیں

مسئلہ 438 : جوکام حائضہ پر حرام ہیں ان کی تفصیل یہ ہے :1۔ تمام وہ عبادتیں جن میں وضو، غسل یا تیمم کی ضرورت ہوتی ہے۔ جیسے نماز، روزہ، طواف، لیکن جن عبادتوں میں طہارت کی شرط نہیں ہے ان کو بجالا سکتی ہے جیسے نماز میت۔2۔ تمام وہ چیزیں جو مجنب پر حرام ہیں جن ان کا ذکر جنابت کے احکام میں کیا جاچکا ہے۔3۔ ہمبستری کرنا جو کہ مرد اور عورت دونوں کے لئے حرام ہے۔4۔ طلاق بھی اس حالت میں باطل ہے اور بے اثر ہے۔

مسئله شماره 439احکام حائض

حيض کي حالت ميں همبستري کرنے کے احکام

مسئلہ 439 : حيض کي حالت ميں همبستري کرنا مرد و عورت دونوں کے لئے حرام هے چنانچه مرد اگر اس حالت ميں اپني بيوي کے ساتھ همبستري کرے تو بهترهے که کفّاره دےاور اسکا کفارہ یہ ہے کہ پہلی تہائی میں ایک مثقال سکہ دار سونا یا اس کی قیمت دے۔ شرعی مثقال اٹھارہ چنے کے دانوں کے برابر ہوتا ہے۔ اور اگر دوسری تہائی میں ہمبستری کرے تو آدھا مثقال اور اگر آخری تہائی میں مجامعت کرے تو ایک چوتھائی مثقال کفارہ دے۔ اب اگر کسی عورت کی عادت چھ روز ہے تو پہلے دو دن میں (پہلی تہائی) میں ایک مثقال اور بیچ والے دو دن (دو تہائی) میں آدھا مثقال اور آخری دو روز (آخری تہائی) میں ایک چوتھائی مثقال کفارہ ہوگا۔

مسئله شماره (443)حيض کي حالت ميں همبستري کرنے کے احکام (439)

مسئلہ 443 : اگر مرد ہمبستری کرتے وقت سمجھ جائے کہ عورت حائض ہوگئی ہے تو چاہئے کہ فورا الگ ہو جائے اور اگر جدا نہ ہو تو گناہ گار ہے اور احتیاط مستحب ہے کہ کفارہ بھی دے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی