مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1242نماز جماعت کے شرائط (1236)

امام اور ماموم کے درميان فاصلہ نہ ہو

مسئلہ1242 : اگر امام و ماموم میں یا خود مامومین میں ایک یا چند قدم کا فاصلہ اس طرح ہو کہ اس کو جماعت کہیں تو کوئی حرج نہیں ہے اس لئے اگر ایسے ایک یا دو آدمیوں کا فاصلہ ہوجائے جو نماز نہیں پڑھ رہے ہیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن مستحب یہی ہے کہ صفیں مکمل طور سے متصل ہوں۔

مسئله شماره 1245نماز جماعت کے شرائط (1236)

ماموم، امام سے آگے نہ کھڑا ہو

مسئلہ 1245 : اگر ماموم امام سے آگے کھڑا ہو خواہ ابتدائے جماعت میں یا اثنائے جماعت میں تو اس کی نماز باطل ہے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ برابر بھی کھڑا نہ ہو بلکہ امام سے تھوڑا ساپیچھے کھڑا ہو اور پوری نماز میں اس کی۔ یعنی پیچھے رہنے کی۔ رعایت ضروری ہے۔ یہاں تک کہ رکوع و سجود میں پیچھے ہی رہے۔

مسئله شماره 1241امام اور ماموم کے کھڑے هونے کی جگه (1240)

مسجد کے دوسرے طبقات کے مامومين کي نماز

مسئلہ 1241 : اگر ماموم کے قیام کی جگہ امام کے قیام کی جگہ سے اونچی ہو تو کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر امام مسجد کے صحن میں ہو اور کچھ مامومین بالکنی یاچھت پر اور ایسا لگ رہا ہو کہ اس کو جماعت نہ کہہ سکیں تو صحیح نہیں ہے مثلا امام پہلے طبقہ پر ہو اور مامومین اس کے اوپر والے طبقات میں ہوں جو جماعت سے دور ہیں۔

مسئله شماره 1237نماز جماعت کے شرائط (1236)

اول : وجود حائل

اول : حائل کا نہ ہونا۔ یعنی امام ، ماموم اور اسی طرح خود مامومین میں ایک دوسرے کو دیکھنے سے کوئی چیز مانع نہ ہو۔ یہاں تک کہ شیشہ کا حائل ہونا بھی اشکال رکھتا ہے۔ ہاں ماموم عورت ہو تو اس کے اور مردوں کے درمیان حائل کے ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے۔مسئلہ 1237 : اگر ا مام محراب میں ہو اور کوئی اس کے پیچھے اقتدا نہ کئے ہوئے ہو تو جو لوگ محراب کے دونوں طرف کھڑے ہیں اور محراب کی دیوارکی وجہ سے امام کو نہیں دیکھ سکتے ہیں وہ لوگ امام کی اقتدا نہیں کرسکتے۔ بلکہ اگر امام کے پیچھےکوئی اقتدا بھی کئے ہو تو جو لوگ اس کے دونوں طرف کھڑے ہیں اور محراب کی دیوار وجہ سے امام کو نہیں دیکھ سکتے ان کی جماعت میں اشکال ہے البتہ جو صفیں ان کے پیچھے ہیں ان کی نماز صحیح ہے اسی طرح اگر صفیں مسجد کے دروازے تک پہونچ جائیں یا اس سے باہر نکل جائیں۔

مسئله شماره 1243امام اور ماموم کے درميان فاصلہ نہ ہو (1242)

اگر اگلي صفيں آمادہ نماز ہوں تو اقتداء جائز ہے

مسئلہ 1243 : امام جب تکبیر کہہ کر نماز میں داخل ہو تو اگر اگلی صفیں آمادہ نماز ہوں تو سب ہی تکبیر کہہ کر نماز میں داخل ہوسکتے ہیں، یہ ضروری نہیں ہے کہ جب تک اگلی صفوں والے نماز میں داخل نہ ہوجائیں لوگ انتظار کرتے رہیں، بلکه بهتر يه هے که انتظارنه کرے۔

مسئله شماره 1246جماعت کے احکام (1246)

اگر ماموم جانتا ہو کہ امام کي نماز باطل ہے تو اس کي اقتداء جائز نہيں ہے

مسئلہ ۱۲۴۶ : اگر ماموم کو معلوم ہو کہ امام کی نماز یقینا باطل ہے مثلا وہ جانتا ہے کہ امام بے وضو ہےتو اس کی اقتداء نہیں کرسکتا چاہے امام متوجہ نہ بھی ہو۔ لیکن اگر ماموم کو نماز کے بعد پتہ چلے کہ امام عادل نہیں تھا یا خدا نخواستہ کافر تھا یا اس کی نماز باطل تھی تو ماموم کی نماز صحیح ہے۔

مسئله شماره 1247جماعت کے احکام (1246)

اقتداء کي نيت ميں شک

مسئلہ ۱۲۴۷ : اثنائے نماز میں اگر ماموم کو شک ہوجائے کہ جماعت کی نیت کی تھی یا نہیں تو اگر ایسی حالت میں ہو کہ اطمینان ہوجائے کہ جماعت میں مشغول ہے تو نماز کو جماعت کے ساتھ تمام کرے لیکن اگر اطمینان پیدا نہ ہو تو نماز کو فرادی کی نیت سے تمام کرے۔

مسئله شماره 1248جماعت کے احکام (1246)

جماعت سے جدا ہونا

مسئلہ ۱۲۴۸ : بغیر کسی عذر کے جماعت سے علیحدہ نہیں ہوسکتا اور نہ فرادی کی نیت کرسکتا ہے ، چاہے ابتدا سے اس کا ارادہ رہا ہو یا اثنائے نماز میں یہ ارادہ ہوگیا ہو۔

مسئله شماره 1251جماعت کے احکام (1246)

جماعت سے ملحق ہونے کا وقت

جس وقت امام رکوع میں ہو اگر اس وقت امام کی اقتدا کرکے رکوع میں چلا جائے اور رکوع میں امام سے ملحق ہوجائے تو اس کی نماز صحیح ہے۔ چاہے امام نے ذکر رکوع کو پڑھ لیا ہو یانہ پڑھا ہو ۔ اور یہ اس کی پہلی رکعت شمار ہوگی ۔ لیکن اگر رکوع میں امام سے ملحق نہ ہوسکے تو فرادی کی نیت کرلے۔ اور بنابر احتیاط واجب نماز کا اعادہ بھی کرے اور یہی حکم ہے جب شک ہو کہ امام کے ساتھ رکوع میں ملحق ہوا یا نہیں۔

مسئله شماره 1255جماعت کے احکام (1246)

تشہد کی حالت میں اقتداء کرنا

مسئلہ ۱۲۵۵ : اگرجماعت میں اس وقت پہونچے جب امام ، نماز کا آخری تشہد پڑھ رہا ہو ، اور ثواب جماعت حاصل کرنا چاہے تو نیت کرکے تکبیرة الاحرام کہے اور بیٹھ جائے اورامام کے ساتھ تشہد میں شریک ہوجائے لیکن سلام نہ پڑھے چپ چاپ بیٹھا رہے یہاں تک کہ امام کا سلام تمام ہوجائے اس کے بعد کھڑے ہو کر اپنی نماز پڑھے یعنی حمد و سورہ وغیرہ پڑھے اور اس کو اپنی پہلی رکعت قراردے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی