مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره (974)وہ چيزيں جن پر سجدہ صحيح ہے(965)

مسئلہ 974 : اگر سجدہ کی حالت میں متوجہ ہو کہ پیشانی ایسی چیز پر رکھی ہے کہ جس پر سجدہ جائز نہیں ہے تو اگر ممکن ہو اور نمازی کی نماز سے منافات بھی نہ ہو تو پیشانی کو کھینچ کر اس چیز پر رکھے جس پر سجدہ صحیح ہے اور اگر اس پر دسترس نہیں رکھتا اور وقت بھی تنگ ہے تو پہلے اپنے لباس پر سجدہ کرے اگر کتان یاروئی سے بنایا گیا ہو اور اگر کسی دوسری چیز سے بنایاگیا ہو(مثلا اون سے)تو اسی پر یاقالین یا اس کی مانند چیز پر سجدہ کرے اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو دھاتوں پر اور معدنی چیزوں پر سجدہ کرے اور اگر کوئی ایسی چیز ملتی ہی نہیں جس پر سجدہ کرسکے تو اپنی ہتھیلی کی پشت پر سجدہ کرے (اس بناء پرہتھیلی کی پشت وہ آخری چیز ہے کہ جس پر سجدہ کیا جاسکتا ہے)اس صورت میں اگر وقت باقی ہے تو احتیاط واجب کی بنا پر نماز تمام کرکے دوبارہ نماز پڑھے لیکن اگر وقت تنگ ہو تو قضا نہیں ہے۔

مسئله شماره (975)وہ چيزيں جن پر سجدہ صحيح ہے(965)

مسئلہ 975 : اگر نماز کے بعد یا سجدہ کے بعد متوجہ ہو کہ سجدہ ایسی چیز پر کیا ہے جس پر سجدہ جائز نہیں تھا تو اس کی نماز صحیح ہے۔

مسئله شماره 310وضو کے شرائط (284)

10۔مباشرت[یعنی خود انجام دینا ]

مسئلہ 310 : دھم : مباشرت(يعني انسان اپنے چہرے اورہاتھوں کو خود دھوئے اور سر و پيروں کا مسح کرے) اور اگر دوسرا وضو کرائے يا چہرہ اورہاتھوں کو دھوتے وقت اور سر و پيروں کے مسح کرتے وقت اس ميں مدد کرے تو اس کا وضو باطل ہے ہاں مقدمات وضو ميں مدد لينے ميں کوئي حرج نہيں ہے.

مسئله شماره 458حائض عورتوں کی قسمیں (457)

1۔ صاحب عادت وقتیہ و عددیہ

مسئلہ 458: ایسی عورتیں ایام عادت میں خون دیکھتے ہی حائضہ ہوجاتی ہیں اور انہیں عادت کے اختتام تک حائضہ کے احکام پر عمل کرنا ہوگا چاہے عادت کے دنوں میں آنے والے خون میں حیض کی صفات ہوں یا نہ ہوں۔

مسئله شماره 284وضو کے شرائط (284)

1۔وضوکاپانی پاک ہو 2۔ مطلق ہو

مسئله 284: وضو میں بارہ چیزیں شرط ہیں 1۔وضوکاپانی پاک ہو 2۔ وضوکاپانی مطلق ہو،اس لیے مضاف اور نجس پانی سے وضو باطل ہے چاہے نہ جانتا ہو یا بھول گیاہو اور اگر اس وضو سے نماز پڑھ لی ہے تو اس نمازکوبھی دوبارہ پڑھے۔

مسئله شماره 613تيمم کے موارد (612)

1۔پانی ملنا ممکن نہ ہو

مسئلہ 613 : اگر انسان شہرو آبادی میں ہو اور پانی نہ ملے تو اتنی تلاش کرنی چاہئے کہ پانی ملنے سے مایوس ہوجائے اوراگر جنگل میں ہو اور وہ کوہستانی یا نشیب و فراز والا علاقہ ہویا درختوں وغیرہ کی وجہ سے اس کو عبور کرنا مشکل ہو توچاروں طرف ایک تیر کے پہوچنے کے برابر - جیسے کہ پہلے زمانہ میں کمان سے تیر پھینکا کرتے تھے- پانی تلاش کرے اور اگر ہموار زمین ہواور کوئی رکاوٹ نہ ہو تو چاروں طرف دو تیر کی مسافت کے برابر پانی تلاش کرے۔ البتہ جس طرف کے لئے یقین ہو کہ ادھر پانی نہیں ہے اس طرف جستجو بھی ضروری نہیں ہے اور اگر چاروں طرف میں سے بعض طرف نشیب و فراز ہو اور بعض طرف ہموار ہو تو ہر طرف اس کے دستور کے مطابق عمل کرے۔

مسئله شماره 466حائض عورتوں کی قسمیں (457)

2۔ صاحب عادت وقتیہ

مسئلہ 466 : وہ عورتیں جن کی عادت وقتیہ ہو یعنی جو دو ماہ برابر معین وقت پر خون دیکھیں اور پاک ہوجائیں لیکن دونوں مہینوں کے دنوں کی تعداد ایک جیسی نہ ہو تو وہ ان تمام دنوں کوحیض قرار دے گی جن میں خون آیا ہے بشرطیکہ خون تین دن سے کم اور دس دن سے زیادہ نہ ہو۔

مسئله شماره 622تيمم کے موارد (612)

2۔ پانی حاصل کرنا بہت مشکل ہو۔

مسئلہ 622 : اگر کنویں میں پانی ہو او رکمزوری یا کوئی ذریعہ نہ ہونے کی وجہ سے پانی تک رسائی نہ ہو تو تیمم کرے۔ اسی طرح اگر ضرورت سے زیادہ مشقت ہو جس کو عادتا لوگ برداشت نہ کرسکتے ہوں تب بھی تیمم کرے۔

مسئله شماره 471حائض عورتوں کی قسمیں (457)

3 ۔ صاحب عادت عددیہ

مسئلہ 471 : وہ عورتیں جو عادت عددیہ رکھتی ہیں یعنی جن کے حیض کی تعداد دو مہینوں میں پے در پے ایک جیسی رہی ہو مگر وقت بدل جاتا ہے تو انہیں چاہئے کہ وہ انہیں چند دنوں میں حیض کے احکام پر عمل کریں۔

مسئله شماره 625تيمم کے موارد (612)

3۔ پانی کے استعمال سے بیمار ہونے یا بیماری کے طولانی ہونے کا خطرہ ہو

مسئلہ 625 : اگر پانی موجود ہے لیکن ڈر ہے کہ وضو کرنے سے بیمار ہوجائے گا یابیماری لمبی ہوجائے گی یا سخت ہوجائے گی یاعلاج مشکل ہوجائے گا تو ان تمام صورتوں میں تیمم کرے البتہ اگر گرم پانی سے وضو کرسکتا ہو اور اس کے لئے ضرر نہ ہو تو گرم پانی سے وضو یا غسل کرے یہ ضروری نہیں ہے کہ ضرر کا یقین ہو بلکہ اگر ضرر کا خوف بھی ہو تو کافی ہے کہ وضو نہ کرے بلکہ تیمم کرے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی