مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1061ناقابل اعتبار شک (1049)

کثیرالشک کا شک

مسئلہ 1061 : کثیر الشک سے مراد وہ شخص ہے جس کو زیادہ شک ہوتا ہو۔ ایساشخص اپنے شکوک کی پرواہ نہ کرے خواہ نماز کی رکعات کی تعداد میں شک ہو یااجزاء میں ہو یا شرائط میں ۔

مسئله شماره 1069ناقابل اعتبار شک (1049)

امام او رماموم کے درميان شک

مسئله 1069 : اگرامام جماعت نمازکي رکعتوں کي تعدادميں شک کرے، مثلانہيں جانتاہوکہ تين رکعت پڑھي ياچاررکعت پڑھي، اورماموم کويادہوکہ چاررکعت پڑھي ہے توکسي طرح امام کوسمجھادے اورامام کوچاہئے کہ اس کے مطابق عمل کرے اس کے برعکس اگرامام کومعلوم ہوکہ کتني رکعت پڑھي ليکن ماموم کوشک ہوتوماموم کوچاہئے کہ امام کي پيروي کرے اپنے شک کي پرواہ نہ کرے.

مسئله شماره 1071ناقابل اعتبار شک (1049)

مستحبي نمازوں ميں شک

مسئلہ1071 اگرمستحبي نمازوں کي رکعتوں ميں شک ہوتواختيارہے کہ چاہے کم پربناء رکھے يازيادہ پرالبتہ اگرزيادہ پربناء رکھنے سے نمازباطل ہوجاتي ہے توکم پربناء رکھے،مثلا اگرايک ودوميں شک ہوتواختيارہے ايک پربناء رکھے يادوپرليکن اگردوياتين ميں شک ہوتوپھردوہي پربناء رکھني ہوگي.

مسئله شماره 1051محل گزرجانے کے بعدشک(1050)

حمد و سورہ کي آيات ميں شک

مسئلہ1051۔ اگرحمد یاسورہ کی آیتوں میں شک ہوجائے مثلا دوسری آیت پڑھتے هوئے شک هو جائے که پہلی آیت پڑھی یانہیں یاکسی کلمہ کو شروع کرنے کے بعدشک ہوجائے کہ اس سے پہلے والاکلمہ پڑھاکہ نہیں تو بناء بر احتیاط واجب پلٹ کر اس کو به قصد قربت پڑھے اس کے بعد آگے سے پڑهے۔

مسئله شماره 1088نماز احتياط کا طريقہ (1087)

نماز احتياط ميں اذان، اقامت، سورہ او رقنوت

مسئلہ 1088 : نماز احتیاط میں اذان، اقامت، سورہ اور قنوت نہیں ہے اور حمد کو آہستہ پڑھنا ضروری ہے حتی کہ بسم اللہ کو بھی، بنا بر احتیاط واجب آہستہ پڑھے۔ اصلی نماز اور نماز احتیاط کے درمیان کوئی ایسا کام نہ انجام دے جس سے نماز باطل ہوجاتی ہے۔

مسئله شماره 1092نماز احتياط کا طريقہ (1087)

نماز احتياط کو بجالانے ميں شک

1092 : اگر نمازي کو شک ہوجائے کہ ميرے اوپر جو نماز احتياط واجب تھي اس کو بجا لا چکا ہوں يا نہيں تو اگر يہ شک وقت نماز گزر جانے کے بعد ہو تو اس شک کي پرواہ نہ کرے اور اگر ابھي وقت باقي ہو اور وہ کسي دوسرے کام ميں مشغول نہيں ہوا تو نماز احتياط پڑھ لينا چاہئے اور اگر ايسا کام کرليا ہے جس سے نماز باطل ہوجاتي ہے تو احتياط واجب ہے کہ نماز احتياط پڑھے اور اصلي نماز کا بھي اعادہ کرے.

مسئله شماره 1102سجدہ سہو کے احکام (1100)

ذکر ميں اشتباہ

مسئلہ 1102 : اگر غلتی سے السلام علیک ایھا النبی و رحمة اللہ و برکاتہ کو کہدے تو سجدہ سہو واجب نہیں ہے بلکہ مستحب ہے۔ لیکن اگر دوسرے دونوں سلاموں کے کچھ حصہ کو کہہ دے تو احتیاط واجب ہے کہ سجدہ سہو کرے اور اگر کسی ایسی جگہ پر جہاں سلام نہ کہنا چاہئے اشتباہا تینوں سلام کہہ دے تو سب کے لئے دو سجدہ سہو کافی ہیں۔

مسئله شماره 1105سجدہ سہو کے احکام (1100)

سجدہ سہو کا طريقہ

مسئلہ 1105 : سجدہ سہو کا طریقہ یہ ہے کہ نماز کے بعد بلا فاصلہ سجدہ سہو کی نیت کر کے سجدہ میں چلاجائے اور کہے بسم اللہ و باللہ السلام علیک ایھاالنبی و رحمة اللہ و برکاتہ اس کے بعد سجدہ سے سر اٹھا کر بیٹھ جائے اور دوبارہ سجدہ میں جاکر وہی ذکر پڑھے اورپھر سجدہ سے سر اٹھا کر بیٹھ جائے اور تشہد و سلام پڑھ کر نماز تمام کرے۔اور احتیاط واجب ہے کہ تشہد میں واجب مقدار پر اکتفا کرے اور صرف آخری سلام پڑھے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی