مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 749دوسری شرط، لباس غصبی نہ ہو۔ (746)

اس لباس ميں نماز جس کا خمس يا زکات نہ دي ہو

مسئلہ 749 : ان پیسوں سے کہ جس کا خمس یا زکات نہ دی ہو لباس خریدکر اس میں نماز پڑھنے میں اشکال ہے اسی طرح اگر لباس قرض لے اور معاملے کے وقت یہ قصد رہا ہو کہ جس رقم کا خمس یا زکات نہیں دی ہے اس سے قرض ادا کروں گا یا قرض بالکل ادا نہیں کروں گا تو اس کی نماز محل اشکال ہے۔

مسئله شماره 754چوتھی شرط : نمازی کالباس حرام گوشت حیوان کے اجزاء کانہ ہو (753)

اگرنمازي کے لباس ميں حرام گوشت جانور کا پسينہ، بال، لعاب دہن ہو

مسئلہ754 اگرکسي حرام گوشت جانورکالعاب دہن، ناک ياکوئي دوسري رطوبت نمازي کے بدن يالباس پرہو (مثلابلي کالعاب دہن) توجب تک نجاست برطرف نه هوگي اس کے ساتھ نماز ميں اشکال ہے، ليکن اگرخشک ہوجائے اورعين برطرف ہوجائے تونمازصحيح ہے.

مسئله شماره 756چوتھی شرط : نمازی کالباس حرام گوشت حیوان کے اجزاء کانہ ہو (753)

اگر نماز پڑھنے والے کے ساتھ موم يا مرواريد ہو

مسئلہ 756 : نمازی کے ساتھ اگر موم یا مروارید ہو تو اس کی نماز میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن سیپ کے بٹن میں نماز محل اشکال ہے کیوں کہ وہ حرام گوشت حیوان سے بنایا جاتا ہے۔

مسئله شماره 758چوتھی شرط : نمازی کالباس حرام گوشت حیوان کے اجزاء کانہ ہو (753)

مصنوعي کھال کے لباس ميں نماز

مسئلہ758۔ آج کل جومصنوعی کھال پلاسٹک کے مادے سے بنائی جاتی ہے یااسی طرح کی کسی دوسری چیزسے تواس میں نمازپڑھی جاسکتی ہے اوراگرشک ہوکہ یہ مصنوعی کھال ہے یاواقعی اوروہ بھی حرام گوشت جانورکی ہے یامردہ کی تواس میں بھی ا شکال نہیں ہے ۔

مسئله شماره 761پانچویں شرط : سونے کے تاروں سے بنا ہوا نہ ہو۔ (760)

مردوں کے لئے سونا حرام ہے

مسئلہ761۔ سونے سے زینت مردوں کے لئے حرام ہے جیسے سونے کی انگوٹھی، سونے کی کلائی گھڑی وغیرہ اورنمازبھی باطل ہوجاتی ہے اوراحتیاط واجب یہ ہے کہ سونے کی عینک سے بھی اجتناب کریں، لیکن یہ سب چیزیں عورتوں کے لئے نماز اورنمازکے علاوہ دونوں صورتوں میں جائز ہیں۔

مسئله شماره 770نماز میں بدن چهپانے کے مختلف مسائل

شہرت والا لباس نہ ہو

مسئلہ770۔ بنابراحتیاط واجب انسان کوشہرت والے لباس پہننے سے اجتناب کرناچاہئے اوراس سے مراد وہ لباس ہے جس میں ریا کاری کا پہلو ہو اور انسان چاہتا ہو کہ اس کے ذریعہ زہد اورترک دنیا کے لئے مشہور ہوجائے چاہے وہ کپڑے یا اس کے رنگ یاسلائی کی وجہ سے ہو۔ لیکن اگر واقعی کسی کا مقصد سادہ پوشی ہے اور ریاکاری کا پہلو نہیں ہے تو یہ صرف جائز ہی نہیں بلکہ بہترین اور عمدہ عمل ہے اور اگرکوئی شہرت کے لباس سے نماز پڑھے تو اس کی نماز باطل نہیں ہے۔

مسئله شماره 775وہ مقامات کہ جن میں نمازی کے بدن یا لباس کا نجس ہوناجائز ہے(774)

زخم یاجراحت یاپھوڑے کاخون

مسئلہ775 اگرنمازي کے بدن يالباس ميں زخم ياجراحت ياپھوڑے کاخون ہو اوربدن يالباس کاپاک کرنابہت مشکل کام ہو توجب تک يہ چيزيں ٹھيک نہ ہوجائيں اسي حالت ميں نمازپڑھ سکتاہے، يہي حکم اس کثافت کاہے جوخون کے ساتھ آتي ہے ياوہ دواجو زخم پرلگائي جاتي ہے اگرنجس ہوجائے ليکن اگر زخم جلدي ٹھيک ہوجائے اور بدن يا لباس سے خون کا دھونا آسان ہو تو دھونا ضروري ہے.

مسئله شماره 781وہ مقامات کہ جن میں نمازی کے بدن یا لباس کا نجس ہوناجائز ہے(774)

درہم سے کم خون

مسئلہ 781 : دوسرا مقام جہاں پر نجس بدن یا لباس میں نماز جائز ہے وہ ہے جہاں درہم سے کم خون اگر نمازی کے لباس یا بدن میں لگا ہو تو اسی خون کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہے۔ بشرطیکہ وہ خون حیض ، نفاس، استحاضہ، کتے، سور، مردار، حرام گوشت جانور کا نہ ہو اور اسی طرح کافر کاخون بھی نہ ہو(بناء بر احتیاط واجب)۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی