مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 878تکبيرة الاحرام (871)

تکبيرة الاحرام کے کہنے ميں شک

مسئلہ878۔ اگرشک ہوکہ تکبیرةالاحرام کہی ہے کہ نہیں تو اگرحمدکے پڑھنے میں مشغول ہوگیاہے تواپنے شک کااعتنانہ کرے اوراگرابھی حمدشروع نہیں کی توضروری ہے کہ تکبیرةالاحرام کہہ لے۔ اگرتکبیرةالاحرام کہه لی هو مگر شک کرے کہ صحیح کہی ہے کہ نہیں تواگرتکبیرکہنے کے بعدشک ہواہے توپروہ نہ کرے۔

مسئله شماره 880قيام (879)

اگر رکوع کرنا بھول جائے

مسئلہ880۔ اگررکوع بھول جائے اورحمدوسورہ کے بعدبیٹھ جائے پھریادآئے کہ رکوع نہیں کیاہے تو ضروری ہے کہ کھڑاہوجائے پھررکوع کرے اوراگرخمیدگی کی حالت میں رکوع کی طرف پلٹے تواس کی نمازباطل ہے کیوں کہ قیام متصل بہ رکوع کوترک کردیا۔

مسئله شماره 885قيام (879)

نماز ميں حرکت

مسئلہ885 اگرنمازميں تھوڑاساآگے ياپيچھے ہوناچاہے يابدن کوداہني يابائيں طرف حرکت ديناچاہے توکچھ نہ کہے صرف ”بحول اللہ وقوتہ واقوم واقعد“ کوحرکت کي حالت ميں کھڑے ہوتے ہوئے کہناچاہئے.

مسئله شماره 890قيام (879)

جو کھڑے ہو کر نماز نہيں پڑھ سکتا

مسئلہ890۔ جوشخص کھڑے ہوکر نمازنہ پڑھ سکے توچاہئے کہ بیٹھ کرپڑھے لیکن اگر عصا یا دیوار وغیرہ کے سہارے سے کھڑاہوسکتاہے یاپیروں کوایک دوسرے سے دوررکھ کر کھڑا ہوسکتا ہو تو یہی کرے،ہاں اگر اس طرح ضرورت سے زیاده زحمت هو تو پھر بیٹھ کر هی پڑھے اسی طرح انسان جب تک بیٹھ کر نمازپڑھ سکتاہے چاہے کسی چیزکے سہارے سے ہی توپھریہی کرے لیٹ کرنمازنہ پڑھے اوراگرکسی بھی طرح بیٹھ کرنہیں پڑھ سکتاتوداہنی کروٹ لیٹ کرپڑھے مگر اس طرح لیٹے کہ بدن کاپوراحصہ روبہ قبلہ ہواوراگریہ نہ کرسکے توبائیں کروٹ لیٹ کرپڑھے اور اگریہ بھی ممکن نہ ہوتواس طرح چت لیٹ جائے کہ پیروں کے تلوے روبہ قبلہ ہوں۔

مسئله شماره 928رکوع (927)

جس کے ہاتھ اور زانو دوسروں سے مختلف ہوں

مسئلہ 928 : جس کے ہاتھ زانو دوسروں سے مختلف ہوں مثلا اس کے ہاتھ اتنے لمبے ہوں کہ اگر تھوڑا سا جھک جائے تو ہتھيلي زانو تک پہونچ جائے يا اس کا زانو بہت نيچے ہو تو ايسے لوگ عام آدميوں کي طرح جھکيں.

مسئله شماره 930رکوع (927)

نيت

مسئلہ 930 : جھکنا رکوع کي نيت سے ہو بنابراين اگر بغير قصد کے جھکے تو اس کو رکوع نہيں شمار کيا جاسکتا بلکہ کھڑا ہوجائے اور پھر رکوع کے قصد سے جھکے.

مسئله شماره 931رکوع (927)

رکوع کا ذکر

مسئلہ 931 : رکوع ميں ذکر کرنا واجب ہے اور رکوع کا ذکر بناء بر احتياط واجب تين مرتبہ سبحان اللہ يا ايک مرتبہ سبحان ربي العظيم و بحمدہ کہنا ہے جس کو صحيح عربي ميں کہنا ضروري ہے اور مستحب ہے کہ ذکر کو تين يا پانچ يا سات مرتبہ کہے.

مسئله شماره 936رکوع کا ذکر (931)

جو لوگ رکوع کي حد تک نہيں جھک سکتے

مسئلہ 936 : جو لوگ رکوع کي حد تک نہيں جھک سکتے اگر وہ کسي چيز پر تکيہ کر کے جھک سکتے ہوں تو جھکيں اور اگر يہ ممکن نہ ہو تو جتنا جھک سکتے ہوں جھکيں اور اگر بالکل جھک نہ سکتے ہوں تو بيٹھ کر رکوع کريں اور اگر يہ بھي ممکن نہ ہو تو حالت قيام ميں سر کے اشارے سے انجام ديں اور اگر يہ بھي ممکن نہ ہو تو رکوع کي نيت سے آنکھوں کو بند کريںاور ذکر کريں اور رکوع سے اٹھنے کي نيت سے آنکھوں کو کھول ليں.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی