مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 2397مياں بيوي کي ميراث(2395)

زوجه کو کن چيزوں ميں ميراث کا حق هے

مسئلہ 2397: دائمي بيوي کو شوہر کي منقولہ تمام جائيدادوں سے ميراث ملے گي ليکن زمين اور اس کي قيمت سے ميراث نہيں پائے گي چاہے گھرکي زمين ہو يا باغ کي يا کھيتي باڑي و غير ہ کي اسي طرح ہوائي چيزوں، جيسے مکان درخت و غيرہ، سے بھي ميراث نہيں دي جائے گي البتہ ان چيزوں کي قيمت سے اس کو ميراث ملے گي.

مسئله شماره 1586

زکات

1586: نو (9) چيزوں ميں زکوة واجب ہے .1گہوں .2جو .3خرما .4انگور .5سونا.6چاندي .7بھيڑ .8گائے (بھينس )9اونٹ .اگر کوئي شخص ان نو چيزوں ميں سے کسي ايک کا مالک ہے تو بعد ميں بيان کئے جانے والے شرائط کے ساتھ ايک معين مقدار (اتندہ بيان کئے جانے والے مسائل ميں ) ان مصارف ميں خرچ کرے جوبيان کئے جائيں گے ليکن مستحب ہے کہ سرمايہ کار وبار ملازمت اور تجارت سے بھي ہر سال زکوة ديں اسي طرح (گيہو ں ،جَو ،کھجور،کشمش کے علاوہ ) تمام غلوں زکوة مستحب ہے.

مسئله شماره 1667زکات کے متفرق مسائل (1667)

زکات ادا کرنے ميں کوتاہي کرنا

مسئلہ 1667: زکوة کے ادا کرنے ميں کوتاہي نہيں کرنے چاہئے بلکہ جس وقت زکوة واجب ہو اس کو فقير يا حاکم شرع کو پہونچادے ليکن اگر کسي معين فقير کا منتظر ہو يا کسي ايسے فقير کو دينا چاہتا ہو جو کسي اعتبار سے برتري رکھتا ہو تو انتظار کرسکتا ہے مگر اس صورت ميں احتياط واجب ہے کہ زکوة کو الگ کرکے رکھ دے.

مسئله شماره 1710زکات فطرہ(1692)

زکات فطرہ کا مصرف

مسئلہ 1710: فطرہ بناء بر احتياط واجب صرف فقراء و مساکين کو دينا جاہيے بشرطيکہ وہ مسلمان و اثنا عشري شيعہ ہوں شيعوں کے ضرورت مند بچوں کو بھي فطرہ ديا جاسکتا ہے چاہے بچوں کے مصرف ميں خرچ کياجائے يا ان کے ولي کے واسطہ سے بچوں کي ملکيت بنادي جائے.

مسئله شماره 1692زکات فطرہ(1692)

زکات فطرہ کن لوگوں پر واجب ہے

مسئلہ 1692:تمام وہ لوگ جو شب عيد الفطر کو غروب افتاب سے پہلے بالغ، عاقل،مالدار ہوں ان پر زکوة فطرہ واجب ہے يعني وہ شخص اپني طرف سے اور جن لوگوں کو نفقہ ديتا ہے ان کي طرف سے ہر ايک کي طرف سے ايک ايک صاع (تقريبا تين کيلو) فطرہ دے اور وہ ايسي چيز ہو جو عموما وہاں کے لوگوں کي غذا ہو چاہے گيہوں، جو، کجھور، چاول ، اور اسکي مانند کوئي چيز ہو يا اس کي قيمت ہو فطرہ مستحق کوديا جائے گا.

مسئله شماره 1713زکات فطرہ(1692)

زکات فطرہ کے احکام

مسئلہ 1713: اچھي جنس کي نصف صاع (2/1 کيلو) چاہے اس کي قيمت ايک ساع جنس معمولي کے برابر ہو پھر بھي نہيں دي جا سکتي اور اگر اس کو قيمت فطرہ کي نيت سے دي تب بھي اشکال ہے.

مسئله شماره 1692زکات (1586)

زکات فطرہ

مسئلہ 1692: تمام وہ لوگ جو شب عيد الفطر کو غروب افتاب سے پہلے بالغ، عاقل،مالدار ہوں ان پر زکوة فطرہ واجب ہے يعني وہ شخص اپني طرف سے اور جن لوگوں کو نفقہ ديتا ہے ان کي طرف سے ہر ايک کي طرف سے ايک ايک صاع (تقريبا تين کيلو) فطرہ دے اور وہ ايسي چيز ہو جو عموما وہاں کے لوگوں کي غذا ہو چاہے گيہوں، جو، کجھور، چاول ، اور اسکي مانند کوئي چيز ہو يا اس کي قيمت ہو فطرہ مستحق کوديا جائے گا.

مسئله شماره 1661زکات کے مستحقين (1653)

زکات لينے والا سيد نہ ہو

مسئلہ 1661: 4 زکوة لينے والا سيد نہ ہو ہاں اگر زکوة دينے والا بھي سيد ہو تو کوئي حرج نہيں ہے ليکن اگر خمس و ديگر وجوہات اس کے اخراجات کے لئے پورے نہ ہوتے ہوں اور وہ زکوة لينے پر مجبور ہو تو پھر غير سيد کي بھي زکوة لے سکتا ہے اور ايسي صورت ميں احتياط واجب ہے کہ صرف روزانہ کے اخراجات کے برابر لے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی