مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 2045وہ عورتيں جن سے شادي کرنا حرام ہے (2042)

شوہر کے باپ دادا اور اسکے او پروالے جيسے پر دادا و غيرہ? اور اسي طرح شوہر کے بيٹے اور انکي اولاديں اور شوہر کي بيٹياں اور انکي اولادين جس قدر بھي نيچے چلے جائيں

مسئلہ 2045 شوہر کے باپ دادا اور اسکے او پروالے جيسے پر دادا و غيرہ اور اسي طرح شوہر کے بيٹے اور انکي اولاديں اور شوہر کي بيٹياں اور انکي اولادين جس قدر بھي نيچے چلے جائيں بيوي کے محرم ہيں خواہ وہ عقد سے پہلے ہوں يا عقد کے بعد بيوي کے محرم ہيں خواہ عقد سے پہلے پيدا ہوئے ہوں يا عقد کے بعد.

مسئله شماره 2046وہ عورتيں جن سے شادي کرنا حرام ہے (2042)

جب تک بيوي عقد ميں ہو اس کي بہن

مسئلہ 2046 جب تک بيوي عقد ميں ہو اس کي بہن (يعني سالي) سے شادي نہيں ہوسکتي بيوي خواہ دائمي ہو ہو يا متعہ بلکہ طلاق کے بعد بھي جب تک بيوي رجعي عدت ميں ہو سالي سے عقد نہيں ہوسکتا (طلاق رجعي کي تفصيل کتاب طلاق ميں ائے گي) اور احتياط مستحب ہے کہ طلاق بائن کي عدت ميں بھي سالي سے نکاح نہ کرے چاہے مدت ختم ہوچکي ہو اسي طرح متعہ کي عدت ميں بھي سالي سے نکاح نہيں ہوسکتاچاہے مدت ختم ہوچکي ہو يا بخش دي گئي ہو.

مسئله شماره 2048وہ عورتيں جن سے شادي کرنا حرام ہے (2042)

مسلمان عورت کافر سے عقد نہيں کرسکتي اسيطرح مسلمان مرد بنابر احتياط کافر عورت سے نکاح نہيں کرسکتا

مسئلہ 2048: مسلمان عورت کافر سے عقد نہيں کرسکتي اسيطرح مسلمان مرد بنابر احتياط کافر عورت سے نکاح نہيں کرسکتا البتہ اہل کتاب جيسے يہودي و نصاري کي عورتوں سے متعہ کرسکتاہے.

مسئله شماره 2049وہ عورتيں جن سے شادي کرنا حرام ہے (2042)

شوہر دار عورت سے زنا کرے تو وہ عورت اسپر ہميشہ کيلئے حرام ہوجائيگي

مسئلہ2049: اگر کوئي (معاذ اللہ) شوہر دار عورت سے زنا کرے تو وہ عورت اسپر ہميشہ کيلئے حرام ہوجائيگي يعني اگر اس کا شوہر طلاق بھي ديدے تب بھي زاني اس سے عقد نہيں کرسکتا.

مسئله شماره 2053وہ عورتيں جن سے شادي کرنا حرام ہے (2042)

شوہر دار عورت سے جان بوجھ کر عقد کرے تو اس سے فورا جدا ہو جائے

مسئلہ 2053: شوہر دار عورت سے جان بوجھ کر عقد کرنے پر ضروري ہے کہ اس سے عليحدگي اختيار کرے اور اس کے بعد بھي بنابر احتياط واجب اس سے عقد نہيں کرسکتا چاہے اس سے ہم بستري بھي نہ کي ہو.

مسئله شماره 2054وہ عورتيں جن سے شادي کرنا حرام ہے (2042)

شوہر دار عورت زنا کرانے کي وجہ سے اپنے شوہر پر حرام نہيں ہوتي ہے

مسئلہ 2054: شوہر دار عورت زنا کرانے کي وجہ سے اپنے شوہر پر حرام نہيں ہوتي ليکن اگر وہ عورت توبہ نہ کرے اور اپنے عمل کو جاري رکھے تو بہتر ہے شوہر اس کو طلاق دے ليکن مرد کو عورت کا مہر دينا ہوگا اور اگر وہ عورت زانيہ مشہور ہوجائے تو بنابر احتياط واجب اس کو طلاق ديدے.

مسئله شماره 2055وہ عورتيں جن سے شادي کرنا حرام ہے (2042)

اگرکوئ نعوذ باللہ شوہر دار عورت سے زنا کرے تو توبہ کے لئے شوہر کو مطلع کرنا ضروري نہيں ہے

مسئلہ 2055: اگر کوئي خدا نخواستہ کوئي شوہر دار عورت سے زنا کرے تو توبہ کرنے کے لئے ضروري نہيں کہ اس کے شوہر کو بھي مطلع کرے بلکہ در گاہ احديت ميں حقيقي توبہ کرے.

مسئله شماره 2056وہ عورتيں جن سے شادي کرنا حرام ہے (2042)

لواط کرانے والے کي ماںاور بہن لواط کرنے والے پر حرام ہيں

مسئلہ 2056:جس لڑکے سے بدکاري کي گئي ہو اس کي ماں، بہن اور لڑکي بد فعلي کرانے والے پر حرام ہيں جس لڑکے سے بد فعلي کي گئي ہے خواہ وہ بالغ ہو يا نابالغ ليکن اگر بدفعلي کرنيلوا لا نابالغ ہو تو حرام نہيں ہے اسطرح اگر شک ہو کہ دخول ہوا يا نہيں تب بھي حرام نہيں ہونگي.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی