مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 805نماز پڑھنے کي جگہ کے شرايط (793)

دوسری شرط: نمازي کي جگہ متحرک نہ ہو

مسئلہ805۔ اگر نمازی کی جگہ اس طرح متحرک ہو کہ وہ نماز کے امور کو معمول کے مطابق بجا لانے پر قادر نہ ہو تو اس کی نماز باطل ہے ۔ اس لئے کشتی ، ریل وغیرہ میں اگر افعال نماز کو صحیح طرح سے انجام دے سکتا ہے تو کوئی اشکال نہیں ہے۔اور اگروقت کی تنگی یادوسری ضرورت کی بناپرنمازکشتی یاموٹرگاڑی وغیرہ میں پڑھنے پرمجبورہو اور قبلہ بدلتارہت ہو تو جتنا بھی ممکن ہووہ خودبھی قبلہ کی طرف مڑتاجائے، البتہ مڑتے وقت کچھ نہ پڑھے۔

مسئله شماره 1512کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

دوسرے برباد ہوجانے والے مال کو کس صورت ميں منافع سے ادا کرسکتا ہے

مسئلہ 1512: سرمايہ کے علاوہ اگر کوئي دوسري چيز اس کے مال کي ٹوٹنے، جلنے اور چوري و غيرہ ہونے سے بر باد ہوجائے تو اگر اس چيز کي اس کو اسي سال ضرورت ہو تو اسي سال کے منافع سے اس کا انتظام کرسکتا ہے.

مسئله شماره 379غسل ترتيبي (377)

دوسرے حصوں کا دھونا

مسئلہ 379۔ یہ یقین کرنے کے لئے کہ بدن کے تینوں حصوں،سروگردن،داہنی طرف،بائیں طرف کو مکمل طور سے دھو لیاہے احتیاط مستحب یہ ہے ہر حصہ کو دھوتے وقت تھوڑا سا دوسرا حصہ بھی دھو لے ۔

مسئله شماره 2083نگاہ کرنے کے احکام (2080)

دوسرے کي شرمگاہ کو ديکھنا حرام ہے

مسئلہ 2083: دوسرے کي شرمگاہ کو ديکھنا حرام ہے خواہ وہ محرم ہو يا نا محرم مرد ہو يا عورت اور چاہے ، ائينے ميں ديکھے يا صاف پاني و غيرہ ميں اور احتياط واجب کي بناپر سمجھدار بچے کہ شرمگاہ پر بھي نظر نہ کرے البتہ مياں بيوي ايک دوسرے کے تمام بدن کو ديکھ سکتے ہيں.

مسئله شماره 1905مساقات کے احکام(1901)

دونوں کے ذمہ جو کام ہے اس کو پہلے قرار داد ميں معين کرنا ضروري ہے

مسئلہ 1905:دونوں ميں جس کے ذمہ ہر کام ہو اس کو پہلے معين کرليں? مثلا: زير زمين نالي بنانا يا پاني نکالنے کي مشيں کنويں ميں لگانا يا گھاد مہيا کرنا اسي طرح گوڑائي کرنا، کيڑے مار دواوں کا انتظام کرنا و غيرہ ہاں اگر وہاں کوئي عرف و قاعدہ ہوتو وہي کافي ہے.

مسئله شماره 2173طلاق کے متفرق مسائل(2169)

ديوانه يا بچه کي طلاق کا حکم

مسئلہ 2173: پاگل شخص کے باپ دادا اگر پاگل کي بيوي کو طلاق دينے ميں مصلحت سمجھتے ہوںتو طلاق دے سکتے ہيں ليکن نا بالغ بچہ کي بيوي اگر دائمي ہے تو اس بچہ کا ولي بنابر احتياط واجب بچہ کي بيوي کو طلاق نہيں دے سکتا ہاں اگر بچہ کي بيوي کچھ مدت کي لئے ہو (يعني متعہ کيا ہو) اور وہ مصلحت جانتا ہو تو باقيماندہ و مدت اس کو بخش سکتاہے.

مسئله شماره 1911جو لوگ اپنے مال ميں تصرف نہيں کرسکتے وہ کو ن ہيں؟ (1909)

ديوانہ اور سفيہ کو اپنے مال ميں تصرف کا حق نہيں ہے

مسئلہ 1911:ديوانہ اور سفيہ (يعني جو شخص اپنے مال کي حفاظت نہ کرسکے اور اسکو بيہودہ کاموں ميں خرچ کرے) کو حق نہيں ہے کہ اپنے مال ميں تصرف کرسکيںبلکہ ان کا ہر تصرف ولي کے زير نگراني ہونا چاہئے.

مسئله شماره 1427قضا روزوں کے احکام (1427)

ديوانہ کا عاقل ہونے کے بعد وظيفہ

مسئلہ ۱۴۲۷: دیوانگی کی حالت میں نہ رکھے ہوئے روزوں کی قضا عاقل ہونے کے بعد واجب نہیں ہے۔ اسی طرح اگر کافر مسلمان ہوجائے تو کفر کے زمانے کے چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا اس پر واجب نہیں ہے۔ لیکن اگر مسلمان مرتد ہونے کے بعد پھر تائب ہوکر مسلمان ہوجائے تو جتنے دن مرتد رہا اس زمانے کے روزوں کی قضا کرے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی