مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1324روزہ کي نيت (1316)

دن کے کچھ حصہ ميں بےہوش ہوجانا

مسئلہ۱۳۲۴ : اگر اذان صبح سے پہلے نیت کرلے اوربعد میں بے ہوش ہوجائے یا مست ہوجائے اور دن میں ہوش آئے اور کوئی کام روزہ کے خلاف نہ کیا ہو تواحتیاط واجب ہے کہ اس دن کا روزہ تمام کرے اور اس کی قضا بھی کرے۔

مسئله شماره 1124سفر آٹھ فرسخ شرعي سے کم نہ ہو (1120)

دو ايسے مقامات جن کا فاصلہ چار فرسخ سے کم ہو

مسئلہ 1124 : دو ایسے مقامات میں جن کا فاصلہ چار فرسخ سے کم ہو اگر چند مرتبہ رفت و آمد کرے تو اس کی نماز قصر نہ ہوگی۔ چاہے اس کا سفر آٹھ فرسخ یا اس سے زیادہ کا ہوگیا ہو۔ ہاں اگر عرفا اس کو مسافر کہا جاتا ہے تو اس صورت میں احتیاط واجب یہ ہے کہ پوری بھی پڑھے اور قصر بھی پڑھے۔

مسئله شماره 138نجاست کو ثابت کرنا

دو برتنوں يا لباس ميں ايک کا نجس هونا

مسئلہ ۱۳۸ : اگر معلوم ہوکہ ایسے دو برتن یا دو ایسے لباس جو انسان کے استعمال میں ہیں ان میں سے کوئی ایک نجس ہے لیکن یہ نہیں معلوم کونسا نجس ہے تو دونوں سے اجتناب کرنا چاہئے۔ لیکن اگر یہ معلوم نہ ہو کہ اپنا لباس نجس ہوا ہے یا دوسرے اجنبی شخص کا جو اس کے استعمال میں نہیں ہے تو پھر اجتناب ضروری نہیں ہے۔

مسئله شماره 2122دودھ پلانے کے شرائط جو کہ محرم بننے کا سبب ہے (2116)

دو رضاعي بہنوں سے شادي نہيں کر سکتا

مسئلہ 2122:انسان دو رضاعي بہنوں سے بھي شادي نہيں کرسکتا اور اگر دو عورتوں سے شادي کرے بعد ميں پتہ چلے کہ دونوں بہن ميں جس کا عقد پہلے ہو اتھا صحيح اور دوسرا باطل ہے اگر دونوں کا عقد ايک ساتھ ہو ا ہو دونوں باطل ہے.

مسئله شماره 2029نکاح (شادي بياہ) کے احکام (2023)

دو وکيل کا ہونا احتياط مستحب ہے

مسئلہ 2029 احتياط واجب ہے کہ ايک ہي شخص مرد اور عورت دونوں کا وکيل نہ ہو? يعني دو وکيل عقد پڑھيں اسي طرح احتياط يہ بھي ہے کہ شوہر اپنے ہونے والي بيوي کي طرف سے وکيل ہو کر صيغہ جاري کرے خواہ عقد دائمي ہو يا وقتي.

مسئله شماره 243مسلمان کا غائب ہونا (242)

دو يا ايک عادل شخص کي گواہي

مسئلہ 243 : اگر دو عادل يا ايک شخص کسي نجس چيز کے پاک ہوجانے کي خبر ديں تو ان کي گواہي مان ليني چاہئے اسي طرح اگرصاحب يد پاک ہونے کي خبر دے تو اس کو بھي قبول کرلينا چاہئے يا يہ تو معلوم ہو کہ مسلمان نے اس کو پاک کيا ہے ليکن پتہ نہيں درست پاک کيا ہے کہ نہيں تب بھي پاک ہے.

مسئله شماره 2108

دودھ پلانا

مسئلہ 2108: ائندہ مسائل ميں ذکر کي جانے والي شرائط کے مطابق اگر کوئي عورت کسي بچہ کو دودھ پلادے تو وہ عورت ماں کي حکم مين ہوجائے گي اور اس کا شوہر (يعني جس کا دودھ ہے) باپ کے حکم ميں وجائے گا، اور اس شوہر کا باپ دادا اور اس کي ماں دادي، اس کے بھائے چچا، اس کي بہن پھوپھي اور اس کے بچے (شيرخوار) کے بھائي ، بہن شمار ہوں گے اسي طرح دودھ پلانے والي عورت کا باپ نانا، اس ک کي ماں ناني اور اس کے بھائي بہن، مامو و خالہ ہوجائيں گے اس طرح عورت جس لڑکي کو دودھ پلادے وہ لڑکي اس کے شوہر پر حرام ہوجائے گي بشرطيکہ اس نہ عورت سي ہمبستري کي ہو اسي طرح انسان بيوي کي رضاعي ماں سے بھي شادي نہيں کرسکتا کيونکہ وہ بھي ساس کے حکم ميں ہے.دوسرے لفظوں ميں اس طرح سمجھيں کہ جس بچہ کو ان شرائط کے ساتھ دودھ پلا ديا جائے درج ذيل افراد اس بچہ کے محرم ہوجائيں گے.1 خود دودھ پلانے والي عورت وہ رضاعي ماں کہلائے گي.2 دودھ پلانے والي عورت کا وہ شوہر جس کا دودھ پلايا ہے وہ رضاعي باپ کہلائے گا3 دودھ پلانے والي عورت کے ماں ، باپ اور ان کے ماں باپ اور پر جہاں تک سلسلہ چلاجالے چاہے وہ رضاعي ماں باپ ہوں،4 دودھ پلانے والي عورت کے بچے چاہے وہ پيدا ہوچکے ہوں يا بعد ميں پيدا ہوں.5 دودھ پلانے والے عورت کي اولادوں کے بچے چاہے ان کا سلسلہ جتنے نيچے تک چلاجائے چاہے اس کے اولاد سے پيدا ہوئے ہوں يا اس کي اولاد نے ان کو دودھ پلاياہو.5 دودھ پلانے والے عورت کے بہن بھائي چاہے وہ رضاعي ہي ہوں.6 دودھ پلانے والے عورت کے چچا ، پھوپھي خواہ رضاعي ہي ہو.7 دودھ پلانے والے عورت کے ماموں و خالہ اگرچہ رضاعي ہي ہوں.8 اس عورت کے شوہر کي اولاد (يعني جس شوہر کا دودھ پلا ياہے) چاہے چتنے نيچے تک چلے جائيں چاہے وہ رضاعي ہوں.9 دودھ پلانے والي عورت کے شوہر کے والدين (جبکہ دودھ اس شوہر کا ہوچاہے جتنا اوپر سلسلہ چلاجائے.10 دودھ پلانے والي عورت کے شوہر کے بھائي، بہن کہ جس کا دودھ ہے چاہے وہ رضاعي بھائي بہن ہوں11 دودھ پلانے والي عورت کے چچا، پھوپي ، مامو، خالہ (يعني جس شوہر کا دودھ پلا يا ہے) چاہے جتنا اوپر سلسلہ چلا جائے چاہے وہ رضاعي ہوں اسي طرح کچھ اور افراد بھي دودھ پلانے کي وجہ سے محرم ہوجاتے ہيں جن کا ذکر بعد ميں ائے گا

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی