مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 647وہ چیزیں جن پر تیمم کیا جاسکتا ہے؟ (637)

آلودہ زمينوں پر تيمم

مسئلہ 647 : بہتر ہے کہ آلودہ زمینوں ، گہری زمینوں، سڑکوں کے کنارے کی زمینوں، شورہ زار زمینوں پر-اگر نمک نہ جما ہو- تیمم کرنے سے پرہیز کیا جائے۔لیکن اگر شور ہ زار زمین پر نمک جم ہوگیا ہو تو اس پر تیمم باطل ہے اور اگر خاک اس طرح آلودہ ہو کہ تیمم سے بیماری کا خطرہ ہو تو بناء بر احتیاط واجب تیمم کے بغیر نماز پڑھے اور بعد میں قضاء کرے۔

مسئله شماره 650تيمم کے احکام (649)

اگر پیشانی یا ہاتھوں کے کچھ حصے پر ہاتھ نہ پھیرے

مسئلہ 650 : پوري پيشاني اور پوري ہتھيليوں کي پشت کا مسح ضروري ہے اگر تھوڑا سا بھي مسح سے رہ گيا تو تيمم باطل ہے چاہے جان بوجھ کر چھوڑ دے يا بھولے سے چھوٹ جائے ليکن بہت زيادہ دقت کي بھي ضرورت نہيں ہے بس اتنا کافي ہے کہ کہا جائے پوري پيشاني اور دونوں ہاتھوں کي پشت کا مسح کرليا ہے.

مسئله شماره 652تيمم کے احکام (649)

تيمم کي نيت

مسئلہ 652 : نيت کرتے وقت يہ معين کرنا ضروري نہيں ہے کہ يہ تيمم وضو کے بدلے ميں ہے، يا غسل کے بدلے ميں ہے صرف اگر اللہ کے حکم کي اطاعت کا قصد ہو تو کافي ہے بلکہ اگر ايک کي جگہ دوسرے کي نيت کرے ليکن اس کا قصد اللہ کے حکم واقعي کي اطاعت ہو تو تيمم صحيح ہے.

مسئله شماره 654تيمم کے احکام (649)

اگر اعضاء تیمم پر رکاوٹ ہو

مسئلہ 654 : تیمم کے اعضاء تیمم پر جو رکاوٹیں ہوں ان کو دور کردینا چاہئے اگر ہاتھ میں انگوٹھی ہو تو اتار دے اسی طرح اگر سر کے بال پیشانی پر گرے ہوں تو ان کو ہٹا دے یہاں تک کہ اگر قابل توجہ احتمال ہو کہ کوئی رکاوٹ ہے تو اس کی تحقیق کرنی چاہئے۔

مسئله شماره 655تيمم کے احکام (649)

اعضاءتیمم پر زخم

مسئلہ 655 : اگر پيشاني يا ہتھيليوں کي پشت يا ہتھيليوں پر زخم ہو اور اس پر کوئي کپڑا يا کوئي دوسري ايسي چيز بندھي ہو جس کا کھولنا ممکن نہ ہو يا کھولنے سے نقصان ہوتا ہو تو اسي طرح تيمم کرے.

مسئله شماره 656تيمم کے احکام (649)

تیمم کے لئے نائب لینا

مسئلہ 656 : اگر کوئي خود تيمم نہيں کرسکتا تو نائب مقرر کرے جو ا س کے ہاتھوں کو زمين پر مارے يا اگر يہ ممکن نہيں ہے تو زمين پر رکھے اور اسي کے ہاتھ سے اس کو تيمم کردے اور اگر يہ ممکن نہ ہو تو نائب اپنے ہاتھ کو ايسي چيز پر مارے جس پر تيمم کرنا صحيح ہو اور اپنے ہاتھ کو اس کي پيشاني اور ہاتھ کي پشت پر پھيرے.

مسئله شماره 657تيمم کے احکام (649)

تیمم میں شک

مسئلہ 657 : تيمم کرچکنے کے بعد اگر شک ہو کہ صحيح کيا تھا کہ نہيں تو اعتناء نہ کرے ليکن اگر تيمم کرنے کے درميان ميں شک ہوجائے تو بناء بر احتياط واجب پلٹ کر مشکوک حصے کو دوبارہ بجالائے.

مسئله شماره 658تيمم کے احکام (649)

نماز کے وقت سے پہلے تیمم

مسئلہ 658 : جس کا فريضہ تيمم ہے وہ نماز کے وقت سے پہلے تيمم نہ کرے التبہ اگر کسي دوسرے واجب يا مستحب کام کے لئے تيمم کيا ہو او رنماز کے وقت تک اس کا عذر باقي رہے تو اسي تيمم سے نماز پڑھ سکتا ہے.

مسئله شماره 660تيمم کے احکام (649)

تیمم سے قضا نماز پڑھنا

مسئلہ 660 : جو شخص تيمم سے نماز پڑھتا ہو وہ اس حال ميں قضا نماز بھي پڑھ سکتا ہے ليکن اگر يقين ہو کہ عذر بہت جلد ختم ہوجانے کي اميد ہو تو تاخير کرے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی