ميت کو زمين ميں دفن کرنا ممکن نہ ہو
مسئلہ 575 : اگر ميت کو زمين ميں دفن کرنا ممکن نہ ہو تو واجب ہے کہ اس کو کسي جگہ يا تابوت ميں رکھ کر چاروں طرف کو بند کرديں.
مسئلہ 575 : اگر ميت کو زمين ميں دفن کرنا ممکن نہ ہو تو واجب ہے کہ اس کو کسي جگہ يا تابوت ميں رکھ کر چاروں طرف کو بند کرديں.
مسئلہ 576 : دفن کرتے وقت ميت کو قبر ميں داہني کروٹ اس طرح لٹائں کہ قبلے کي طرف چہرہ ہو.
مسئلہ 577 : اگر کوئي شخص کشتي ميں مرجائے اور اس کے بدن کے خراب ہونے کا ڈر نہ ہو اور کشتي ميں رکھنے سے کوئي چيز مانع نہ ہو تو صبر کريں اور خشکي پر پہونچ کر اس کو دفن کرديں ورنہ غسل و حنوط و کفن دے کر نماز پڑھ کر کسي ايسي چيز ميں رکھ کر اس کا منہ مضبوطي سے بند کرديں جس کي وجہ سے پاني کے جانور اس تک رسائي حاصل نہ کرسکيں اور اس کو سمندر ميں ڈال ديں اور اگر يہ ممکن نہ ہو تو اس کے پيروں ميں کوئي وزني چيز باندھ کر سمندر ميں ڈال ديں اور واجب ہے کہ جہاں تک ممکن ہو اسے ايسي جگہ ڈال ديں جہاں وہ فورادريائي جانوروں کي غذا نہ بن جائے.
مسئلہ 579 : جہاں ضروري ہو تو قبر کو پختہ کرنے کا خرچ اور اسي طرح دريا و سمندر ميں پھينکنے کا خرچ ميت کے اصل مال سے ليا جائے گا.
مسئلہ 580 : اگر کافرہ عورت مرجائے اور اس کے پيٹ ميں بچہ بھي مرجائے اور اس بچے کا باپ مسلمان ہو تو عورت کو قبر ميں بائيں کروٹ لٹايا جائے گا تاکہ بچے کا چہرہ قبلے کي طرف رہے بلکہ اگر روح بھي بچے کے بدن ميں داخل نہ ہوئي ہو يعني ابھي بچے ميں حس و حرکت بھي پيدا نہيں ہوئي ہو تب بھي بناء بر احتياط واجب اسي قاعدے پر عمل کريں.
مسئلہ 581 : غير مسلمانوں کے قبرستان ميں مسلمان کا دفن کرنا اور مسلمانوں کے قبرستان ميں کافر کو دفن کرنا بناء براحتياط واجب جائز نہيں ہے اسي طرح مسلمان کو ايسي جگہ دفن کرنا جہاں اس کي بے حرمتي ہو حرام ہے جيسے اس جگہ پر دفن کرنا جہاں کوڑا ڈالا جاتا ہے.
مسئلہ 582 : ميت کو غصبي جگہ پر دفن نہيں کرنا چاہئے اور نہ ان جگہوں پر دفن کرنا چاہئے جو دفن کے لئے وقف نہيں ہيں جيسے مساجد و ديني مدارس البتہ اگر ابتداء ہي سے دفن کے لئے ايک جگہ مخصوص کرليں اور وقف ميں اس کو مستثني رکھيں تو وہاں دفن جائز ہے.
مسئلہ 583 : دوسرے مردے کي قبر ميں ميت کو دفن کرنا جب کہ نبش قبر کا سبب نہ ہو يعني پہلے والے مردہ کا بدن ظاہر نہ ہونے پائے اور زمين بھي مباح ہو يا وقف عام ہو تو جائز ہے.
مسئلہ 584 : بناء بر احتياط واجب ميت کي جو چيزيں جدا ہوجائے چاہے وہ بال، ناخن، دانت ہو اس کو ميت کے ساتھ دفن کردينا چاہئے ليکن شرط يہي ہے کہ نبش قربر کا سبب نہ ہو ليکن جو ناخن يا دانت زندگي ميںجدا ہوجائے اس کا ميت کے ساتھ دفن کرنا واجب تو نہيں ہے اگر چہ بہتر ہے.
مسئلہ 586 : اگر کوئي کنويں ميں مرجائے اور اس کا نکالنا ممکن نہ ہو تو کنويں کو بند کرديں اور اسي کنويں کو اس کي قبر قرار ديديں اور اگر کنواں کسي او رکي ملکيت ہو تو اس کو کسي بھي طرح راضي کريں.
مسئلہ 585 :اگر ماں کے رحم ميں بچہ مرجائے اور اس کا رحم ميں رہنا ماں کےلئے خطرہ ہو تو جو سب سے آسان راستہ ہو اس طرح اس کو نکال ليں يہاں تک کہ اگر مجبور ہوں کہ بچہ کو ٹکڑا ٹکڑا کرنا پڑے تو کرديں اور اس کام ميں پہلے نمبر پر اس کا شوہر ہے کہ وہ اس کام کو انجام دے، بشرطيکہ وہ اہل فن ہو اور دوسرے نمبر پر وہ عورت ہے جو اہل فن ہو اور اگر يہ ممکن نہ ہو تو جو محرم مرد اہل فن ہوں يہ کام انجام دے اور يہ بھي نہ ہوسکے تو مجبورا نا محرم اہل فن مرد سے استفادہ کيا جاسکتا ہے.
مسئلہ589 صاحبان عزاء کوتعزيت پيش کرنامستحب ہے، ليکن اگرايک مدت گزرچکي ہواوروہ فراموش ہوگئي ہواورتعزيت دينے سے پھروہ مصيبت يادآنے کا انديشہ ہوتوترک کرنابہترہے، نيزيہ بھي مستحب ہے کہ ميت کے گھروالوں کے لئے تين دن تک کھانابھيجيں