مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 534ميت کو غسل دينے والے کے شرايط . شوہر کا بيوي کو غسل دينا (532)

مرد کي ميت کو غسل دينے کے لئے مرد نہ ہو

مسئلہ 534 : اگر مرد کي ميت کو غسل دينے کے لئے کوئي مرد نہ مل سکے تو جو عورتيں اس کي محرم ہيں اس مرد کو غسل دے سکتي ہيں اسي طرح اگر عورت کي ميت کو غسل دينے کے لئے عورت نہ مل سکے تو اس عورت کے محرم مرد اس کو غسل دے سکتے ہيں البتہ بہتر يہ ہے کہ لباس کے اوپر سے غسل ديں.

مسئله شماره 538ميت کو غسل دينے والے کے شرايط . شوہر کا بيوي کو غسل دينا (532)

غسل ميت کا طريقہ

مسئلہ 538 : غسل ميت کا طريقہ غسل جنابت کي طرح ہے اور احتياط يہ ہے کہ جب تک غسل ترتيبي ممکن ہو ارتماسي نہ ديں البتہ غسل ترتيبي ميں يہ جائز ہے کہ بدن کے تينوں حصوں کو ترتيب سے پاني ميں ڈبو ديں اور اگر عورت حالت حيض ميں يا مرد حالت جناب ميں مرجائے تو وہي غسل ميت کافي ہے.

مسئله شماره 507

محتضر

مسئلہ 507 : محتضر يعني جو شخص جان کني کے عالم ميں ہو بناء براحتياط واجب اس کو اس طرح چت لٹانا چاہئے کہ دونوں پيروں کے تلوے روبقبلہ ہوں چاہے مرنے والا مرد ہو يا عورت، بڑا ہو يا چھوٹا اور اگر مکمل طور سے اس طرح لٹانا ممکن نہ ہو تو بناء بر احتياط واجب جتنا ممکن ہو اتنا ہي اس قاعدہ پر عمل کريں اور اگر بالکل ممکن نہ ہو تو روبقبلہ بٹھا ديں اور اگريہ بھي ممکن نہ ہو تو داہني کروٹ يا بائيں کروٹ روبقبلہ لٹاديں.

مسئله شماره 515ميت کے احکام (515)

موت کے بعد کے احکام

مسئلہ 515 : مستحب ہے کہ مرنے کے بعد ميت کے منہ کو بند کرديا جائے تاکہ وہ کھلا نہ رہے آنکھوں کو اور ٹھڈي کو باندھ ديں، ہاتھ پاؤں کو سيدھا کرديں، ميت پر ايک چادر ڈال ديں، تشيع جنازہ کے لئے مومنين کو خبر کرديں، دفن ميں جلدي کريں، البتہ اگر موت کا يقين نہ ہو توجب تک موت کا يقين نہ ہوجائے صبر کريں.

مسئله شماره 508محتضر (507)

محتضر کو لٹانے کا طریقه

مسئلہ 508 : بناء براحتیاط واجب محتضر کو اس طرح چت لٹانا چاہئے کہ دونوں پیروں کے تلوے روبقبلہ ہوں چاہے مرنے والا مرد ہو یا عورت، بڑا ہو یا چھوٹا اور اگر مکمل طور سے اس طرح لٹانا ممکن نہ ہو تو بناء بر احتیاط واجب جتنا ممکن ہو اتنا ہی اس قاعدہ پر عمل کریں اور اگر بالکل ممکن نہ ہو تو روبقبلہ بٹھا دیں اور اگریہ بھی ممکن نہ ہو تو داہنی کروٹ یا بائیں کروٹ روبقبلہ لٹادیں۔

مسئله شماره 510محتضر (507)

محتضر کے مستحبات

مسئلہ 510 : مستحب ہے کہ محتضر کو شہادتين، بارہ اماموں کا اقرار، اسلام کے تمام عقائد اس طرح تلقين کريں کہ وہ سمجھ لے اور يہ بھي مستحب ہے کہ مرتے دم تک تکرار کرتے رہيں.

مسئله شماره 514محتضر (507)

محتضر کے مکروہات

مسئلہ 514 : محتضر کو تنہا چھوڑ دینا، یا اس کے پیٹ پر کسی وزنی چیز کا رکھنا، مجنب و حائض کا اس کے پاس رہنا، اسی طرح اس کے پاس رونا، بات چیت کرنا، صرف عورتوں کو اس کے پاس چھوڑ دینا مکروہ ہے۔

مسئله شماره 511محتضر کے مستحبات (510)

احتضار کے وقت کي دعائيں

مسئلہ 511 : مستحب ہے کہ محتضر کو يہ دعا اس طرح تلقين کريں کہ وہ سمجھ جائےاللھم اغفر لي الکثير من معاصيک واقبل مني اليسير من طاعتک يا من يقبل اليسير و يعفو عن الکثير اقبل مني اليسير و اعف عني الکثير انک انت العفو الغفور اللھم ارحم فانک رحيماور بہتر ہے کہ محتضر خود بھي پڑھے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی