تعلیمی نماز
کیاواجب نمازوں کو تعلیم دینے کی صورت میں پڑھا جاسکتا ہے ؟
جواب:۔ جب بھی قصد قربت کے ساتھ پڑھی جائے کوئی حرج نہیں ہے ۔
تشہد میں شہادت ثالثہ(اشہد ان علیا ولی اللہ)کہنا
کیانماز کے تشہد میں شہادت ثالثہ یعنی ” اشھد انّ علیاً ولی اللہ “ کہنا جائز ہے ؟
جواب:۔ ائمہ معصومین علیہم السلام کے فرامین کو پیش نظر رکھتے ہوئے ، چونکہ ائمہ معصومین علہم السلام نے شہادت ثالثہ کے اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے لہٰذا یہ عمل صحیح نہیں ہے ، اور اس طرح کی جگہوں پر ہمارا وظیفہ ،ائمہ معصومین علیہم السلام کے ارشادات کی پیروی کرنا ہے۔
حج کا احرام مکہ کے نئے محلوں سے (نئی آبادی سے)
کیامکہ کے قدیم محلوں کی طرح نئے محلوں سے ، حج کا احرام باندھنا جائز ہے ؟
جواب :۔ کوئی ممانعت نہیں ہے لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ مسجد تنعیم سے باہر کے علاقہ سے جو حرم سے باہر ہیں احرام نہ باندھے۔
اعضا ء بدن پر جرم وجنایت کرنے کے سلسلے میں قسم
کیاقسم کھانے کے ذریعہ قصاص کو ثابت کیا جاسکتا ہے؟
عضو بدن کو زخمی کرنے کے بارے میں بھی قسم ثابت ہے لیکن قسم کے ذریعہ دیت ثابت ہوتی ہے قصاص نہیں ۔
اعضا ء بدن پر جرم وجنایت کرنے کے سلسلے میں قسم
کیاقسم کھانے کے ذریعہ قصاص کو ثابت کیا جاسکتا ہے؟
عضو بدن کو زخمی کرنے کے بارے میں بھی قسم ثابت ہے لیکن قسم کے ذریعہ دیت ثابت ہوتی ہے قصاص نہیں ۔
صرورہ شخص( یعنی وہ شخص جو پہلی بار حج پر جارہا ہو ) کی نیابت
کیاصر ور ہ ( یعنی وہ شخص جو پہلی بار حج پر جارہا ہو ) نائب بن سکتا ہے ،خود مرد ہویا عورت اور جس کی جانب سے نائب ہوا ہے وہ بھی مردہو یا عورت؟
جواب :۔ صرورہ شخص کی نیابت خواہ مرد ہو یاعورت جائز ہے ، چاہے مرد کی جانب سے نائب ہو ایا عورت کی طرف سے ، ہاں البتہ عورت کا نائب ہونا خصوصاً اگر مرد کی جانب سے ہو تو مکروہ ہے ۔
عزاداری سید الشہداء کے لئے وقف شدہ زمین پر مسجد کی تعمیر
کیاسید الشہداء کی عزاداری کے لئے وقف شدہ زمین پر مسجد بنائی جاسکتی ہے ۔
جواب : اگر ممکن ہو تو متولی سے ، اور متولی نہ ہونے کی صورت میں ، حاکم شرع سے ، اس زمین کو مسجد بنانے کے لئے کرایہ پر لے لےں نیز کچھ مقامی اور قابل اعتماد حضرات اس کرایہ نامہ پر دستخظ کردیں ، تاکہ بھلائی نہ جاسکے، اور ہر سال کرایہ کی رقم ، سید الشہداء کی عزاداری میں خرچ کی جائے ، کرایہ کی مدت بھی معین کی جائے تاکہ مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ کرایہ وغیرہ طے ہو سکے۔
غسل حیض کرنے سے پہلے حائض عورت سے مجامعت کرنا
کیاخون حیض کے بند ہونے کے بعد اور غسل حیض کرنے سے پہلے عورت کے ساتھ جماع کرنا جائزہے ؟
جواب : جائز ہے لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ جماع نہ کرے ۔
خواتین کے لئے خمسی سال
کیاخمس کے لئے سال کی تاریخ کو معین کرنا ، مردوں سے مخصوص ہے چونکہ مردکمانے والے اور گھر کے ذمہ دار ہوتے ہیں یا ان خواتین کو بھی شامل ہے جو مردوں کی سرپرستی میں زندگی گزارتی ہیں اور انہیں حقیر سی رقم حاصل ہوتی ہے ، اگرجو کچھ انہیں ملتاہے اس پر بھی خمس ہے تو کیا ان کے خمس نکالنے کی کیفیت مردوں کے خمس نکالنے کی کیفیت سے مختلف ہے یا نہیں ؟ ( واضح رہے چونکہ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ شوہر دار خاتون کو جیسے ہی کچھ ملے ویسے ہی اس کا خمس ادا کرے )
جواب:۔ اخراجات( یعنی سالانہ خرچ) کے علاوہ جس شخص کو بھی ، مزید آمدنی ہوتی ہے ، اس کو خمس نکال نے کے لئے سال کی تاریخ معین کرنا چاہئیے ، اور سال گزرنے کے بعد اپنے مال کا خمس نکالنا چاہئیے۔