واجب حج میں شوہر کی اجازت ضروری نہیں
حج کا سفر کرنے کے لئے ، حج کمیٹی ( حج کا سرکاری محکمہ ) عورت سے شوہر کا اجازت نامہ طلب کرتا ہے، اور شوہر اجازت نہیں دیتا اس صورت میں یہ عورت کیا کرے ؟
جواب:۔ بعید ہے کہ وہ واجب حج کے لئے شوہر کا اجازت نامہ طلب کریں ، اس لئے کہ شریعت کی رو سے شوہر کی اجازت شرط نہیں ہے ۔