رات میں چھت والی گاڑی میں سوار ہونا
کیا رات کے وقت چھت والی گاڑی میں سوار ہونے سے ، حج یا عمرہ میں نقص ، ہوجا تاہے اور کیا اس پر کفارہ ہے ؟
جواب :۔ایسا کرنے سے حج یا عمرہ باطل نہیں ہوتا اور اگر عام راتیں ہوں تو کفارہ بھی نہیں ہے لیکن ٹھنڈی اوربارانی راتوں میں کفارہ ہے ۔
خواتین کا چہرے کے کچھ حصہ کا چھپانا
کیا خواتین کے لئے اپنے چہرے کے کچھ حصے کو چھپانا بھی مکمل چہرہ چھپانے کے حکم میں ہے ؟
جواب :۔ چہرے کے کچھ حصہ کو اس طرح چھپا نا کہ اس کو نقاب اور برقعہ نہ کہا جائے تو جائز ہے ۔
خواتین کا نامحرم کے جسم سے مس ہونے سے بچنے کے لئے رمی جمرات کے لئے مردوں کو نائب بنانا
کیا خواتین نامحرم کے جسم سے مس ہونے سے بچنے کے لئے رمی جمرات کے لئے مردوں کو نائب بنا سکتی ہیں ؟
جواب :۔ عورت کو رمی کا عمل خود انجام دینا چاہئیے ۔
حج کی رسید (بنک کے کاغذات حج پر جانے کے لئے نوبت وغیرہ ) کی خرید و فروخت
کیا حج کی رسید کی خرید و فروخت جائز ہے ؟
جواب :۔ اگر خود مستطیع نہیں ہے یا واجب حج کو انجام دے دیا ہے اور یہ کام اسلامی حکومت کے قوانین کے خلاف نہ ہوتو کوئی ممانعت نہیں ہے ۔
۔منیٰ میں بیتوتہ (شب گذاری )کی مدت
کیا حج کرنے والے حضرات بارہویں کی شب، شرعی لحاظ سے آدھی شب کے بعد، مکہ میں آسکتے ہیں اور بارہویں کوعصر کے وقت فقط رمی جمرات کے لئے واپس منیٰ چلے جائیں اور اپنے اعمال انجام دیں ؟
جواب :۔ بیتوتہ( شب گزارنے ) کے لئے رات کا پہلا آدھا حصہ یا دوسرا آدھا حصہ وہاں پر رہنا کافی ہے ۔
حج واجب کو چھوڑ دینا
کیا حج واجب کو چھوڑا جاسکتا ہے ؟ اگر حج واجب کو چھوڑا جاسکتا ہے تو کس مرحلہ میں چھوڑا جاسکتا ہے اور اگر نہیں چھوڑا سکتا تو حج کے کس مرحلہ سے نہیں چھوڑا جاسکتا ؟
کسی بھی صورت میں واجب حج کو نہیں چھوڑا جاسکتا ؟ لیکن اگر انسان اس قدر مریض ہوجائے کہ وہ اپنے کام کو جاری نہ رکھ سکتا ہو، یا کوئی شخص اس کے لئے مانع ہوجائے (مثلا کوئی الزام لگا کر اس کو قید کردے) ان شرایط کو مدنظر رکھتے ہوئے احرام کو ترک کیا جاسکتا ہے (اگرمحرم ہو) یہ مسئلہ ہم نے مناسک حج میں لکھا ہے ۔
خواتین کے لئے منرین لباس کا احرام
کیا حالت احرام میں خواتین کے لئے ایسازینتی لباس پہنا جس کے کچھ حصہ پر جالی لگائی گئی ہو یا پھول بنائے گئے ہوں، جائز ہے ؟ نیز کیا مقنعہ لباس کا حصہ ہے ؟
جواب :۔ احتیاط اس کو ترک کرنے میں ہے اور مقنعہ بھی لباس کا حصہ ہے ۔
حالت احرام میں خواتین کا پیروں کو چھپانا
کیا حالت احرام میں خواتین جوراب پہن سکتی ہیں یامردوں کی طرح ان کے پیروں کا اوپر کا حصہ بھی کھلا ہوا ہونا چاہئیے؟
جواب :۔ پیروں کے چھپانے کا حرام ہونا ، مروں سے مخصوص ہے خواتین کے لئے پیروں کی پشت کو چھپا نا جائز ہے ۔