جن مسائل پر عمل کیا ہے ان مسائل میں مردہ مجتہد کی تقلید پر باقی رہنا
جن لوگوں نے مردہ مجتہد کی زندگی میں اس کی تقلید کی ہے تو اگر میت کی تقلید پر باقی رہنا چاہے تو کیا جن فقہی ابواب میں عمل کیا تھا انہی میں باقی رہ سکتا ہے ؟
نہیں ، بلکہ جن مسائل پر کیا تھا صرف ان پر باقی رہ سکتا ہے،نہ ان مسائل کے جزئیات پر ، یا اس باب کے تمام مسائل پر۔
مرجع تقلید کے انتخاب میں غلطی کرنا
ایسے شخص کی تقلید کا کیا حکم ہے جو پہلے کسی مجتہد کی تقلید کرتاتھا اور اپنے اعمال کو اس کے فتووں کے مطابق انجام دیتا تھا اور اب وہ مجتہد کو انتخاب کرنے میں اپنی غلطی کی طرف متوجہ ہوا ہے ؟
اگر تحقیق کے ساتھ اپنے مجتہد کا انتخاب کیا تھا تو اس کے گزشتہ اعمال کی قضا نہیں ہے ۔
مردہ مجتہد اعلم کی تقلید پر باقی رہنے کے لئے مسائل پر عمل کرنے کی شرط کا ضروری ہونا
کیا مردہ مجتہد اعلم کی تقلید پر بھی باقی رہنے کے لئے اس کے فتووں پر عمل کرنے کی شرط کا ہونا ضروری ہے ؟
جی ہاں، البتہ یہ بات قابل توجہ ہے کہ مردہ مجتہد کے اعلم ہونے کا معیار ، مقلِد کی نظر میں ہوتا ہے ، زندہ مجتہد یا دوسروں کی نظر میں اعلم ہونا معیار نہیں ہے ۔
ممیز بچہ کا ایسے مردہ مجتہد کی تقلید پر باقی رہنا جس کی اس نے بالغ ہونے سے پہلے اس کی زندگی میں تقلید کی تھی
ایک ممیز بچہ نے تقلید کے لئے ایک مجتہد کا انتخاب کیا تھا ،لیکن اس کے بالغ ہونے سے پہلے وہ مجتہد مرگیا ،کیا بالغ ہونے کے بعد وہ اس کی تقلید پر باقی رہ سکتا ہے ؟
اگر بچہ ایسا ممیز ہو جس کی عبادتیں صحیح ہیں تو باقی رہ سکتا ہے ۔